محترم جناب چئیرمین نیب صاحب
برائے مہربانی واضع کیجئے کہ نیب نیشنل احتساب بیورو ہے یا سیاستدان احتساب
بیورو یا اپوزیشن احتساب بیورو ہے؟
اگر یہ قومی احساب بیورو ہے تو قوم مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات جاننا
چاہتی ہے:
1) جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب کے کل اثاثے کتنے ہیں اربوں مالیت کے جائیداد
اور چار لینڈ کروز گاڑیاں کہاں سے آئیں؟
2) آرمی چیف نے اڑھائ ارب کا زلزلہ پروف گھر (بنگلہ)جو بڑے بیٹے کے حوالے
کیا کیسے بنوایا جبکہ ان کی مکمل سروس کی تنخواہ اتنی نہیں بنتی اور کوٸ
کاروبار بھی نہیں؟
3) پرویز مشرف کے درجنوں اکاٶنٹس اور ان میں رقم اور اتنی جائدادیں کہاں سے
آٸیں صرف رقم ان کی مکمل سروس کی تنخواہ اور پنشن سے 119 گنا زیادہ ہے؟
4) سابق آرمی چیف جنرل پرویز کیانی نے آسٹریلیا میں اربوں ڈالر مالیت کی
جزیرے کیسے خریدے؟
5) جنرل عاصم باجوہ کے اربوں ڈالر کے سکینڈل اور امریکہ و لندن میں جو
فیکٹریاں ہیں وہ کس کا پیسہ ہےاس کے خلاف تحقیقات کیوں نہیں ہوئیں؟
6) فوج کو تنخواہ و پنشن گورنمنٹ دیتی ہے اسلحہ اور جنگی آلات حکومت خریدتی
ہے سالانہ 1400 ارب دفاعی فنڈ پارلیمنٹ کو کیوں نہیں بتایا جاتا؟
7) پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پر ملنے والی اربوں ڈالر امداد
کی رقم کہاں جاتی ہے؟
8) حاضر سروس اور ریٹائرڈ برگیڈیئرز اور جرنیل (جن میں آی ایس آی جنرل فیض
حمید بھی شامل ہیں) کے نام پر ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کس نے
اور کس قانون کے تحت کی ہے؟
9) متعدد سابقہ آرمی چیف اور ریٹائرڈ جرنیلوں کو امریکہ، لندن، اسٹریلیا،
دبیئ میں کروڑوں ڈالر مالیت کی پراپرٹیز کون خرید کے دیتا ہے؟
10) سابق وزیر داخلہ برگیڈئیر اعجاز شاہ کے نام رجسٹرڈ چار ہزار کنال زرعی
زمین کہاں سے آئی جبکہ اس کو وراثت میں کوئی ایسی زمین نہیں ملی؟
11) عمران خان کا تین سو کنال بنی گالہ محل کہاں سے آیا۔ ٹیکسیز اور بجلی
بل کیوں نہیں دیے جاتے اور ماہانہ کروڑوں کے اخراجات کون اٹھاتا ہے۔ گھر کی
غیر قانونی تعمیر کو کس کھاتے میں جائز قرار دیا گیا؟
12) عمران خان کی بہن علیمہ خان کے اکاٶنٹ میں اربوں روپے کہاں سے آۓ اور
ان کے خلاف تحقیقات کیوں بند ہوئی؟
13) پشاور بی آر ٹی اور بلین ٹری منصوبے میں اربوں روپے غبن کی تحقیقات
کیوں بند ہوئی؟
14) جہانگیر ترین کی آفشور کمپنیوں کا کیا بنا اور pti حکومت آتے ہی اس کے
اثاثوں میں کیوں اضافہ ہوا۔ قوم کواس کی ملز کو فروغ دینے کے لئے 67 روپے
مہنگی چینی کیوں دی جا رہی ہے یہ رقم کس کے اکاٶنٹ میں جاتی ہے؟
14) خسرو بختیار اور نیب کے درمیان کیا خفیہ معاہدہ ہوا جو اس کے اربوں
روپے کے سکینڈل سامنے آتے ہی دبا دیے گیۓ اور علیم خان (صوبائ وزیر بنجاب)
کے خلاف تحقیقات کیوں بند ہو ئیں؟
15) کابینہ میں بیٹھے علی امین گنڈہ پور نے 2019 میں اپنے نام پے رجسٹرڈ
ہزاروں کنال زرعی اراضی کن پیسوں سے خریدی اور پرسنل سیکرٹری لطیف اللہ
نیازی کے نام پر رجسٹر 28 کروڑ اور 16 کروڑ کے دو بنگلے کیسے لیے؟۔
16) میگا کرپشن کے ڈیلر پرویز خٹک و اسد قیصر اور ان کے ساتھ نیب کے سامنے
ثابت شدہ مجرم 13 رکنی ٹیم کو اربوں روپےکیوں معاف کیے؟
17) پی ٹی آئی گورنمنٹ آتے ہی چودھری برادران ،فردوس عاشق اعوان، چودھری
سرور،میاں محمودالرشید،زلفی بخاری،نزر گوندل و یاسمین راشد کے خلاف تحقیقات
کیوں فوری بند ہو گئیں؟
18) وفاقی وزراء مراد سعید، شفقت محمود، فواد چوہدری (وزارت اطلاعات میں)
شیخ رشید(وزارت ریلوے میں) رزاق داٶد اور محمد سرور نے وزارتوں میں کروڑوں
کا نقصان کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جس کی رپورٹس کابینہ میں بھی
پیش کی گئیں اس کا نوٹس کیوں نہیں لیا گیا؟
19) وزارت خزانہ کے منصب پر فائز حفیظ شیخ جو زرداری دور میں بھی وزیرخزانہ
تھے۔ سابق صدر زرداری اور اس پر مشترکہ کرپشن کیسسز تھے اس کو کیوں بری کیا
گیا؟
20) کرونا کے نام پر ملنے والی اربوں کی امداد کہاں گیئ جبکہ وزیراعظم کے
پاس صرف 250 ارب روپے کا ریکارڈ ہے؟
21) پی ٹی آئی گورنمنٹ آتے ہی 30سالوں کے قرضوں سے زائد لیا جانے والا قرضہ
کہاں گیا جبکہ ملک میں کوئ بھی ترقیاتی کام نہیں ہوۓ؟
22) نیب آئین کے مطابق ملک کے اعلی عہدو پر بیٹھے (جرنیل، ججز،الیکشن کمیشن
اور بیوروکریٹس) کے اثاثے قوم سامنے واضح ہوں یہاں مکمل خلاف ورزی کیوں ہو
رہی ہے؟
23) بلوچستان فاٹا اور kpk کے متعدد علاقوں سے نکلنے والے معدنیات کہاں
جاتے ہیں ان کا پیسہ کس کو ملتا ہے؟
24) ڈیم فنڈ کے نام پر قوم سے اکٹھا کیا جانے والا 1300 ارب روپے چندہ کہاں
گیا؟
25) موجودہ بجٹ پیش ہونے سے پہلے ہی 6 بزنس مینز کو ٹیکس کے 300 ارب روپے
کس قانون کے تحت معاف کیے گئے؟
26) چئیر مین نیب صاحب اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوۓ اپنے ،آرمی چیف
کےاور وزیراعظم کے والد کے اثاثے فوری قوم کے سامنے پیش کریں تاکہ آپکی
کارکردگی بلا اعتراض اور بے داغ ہو۔
|