| ہماری ویب کے قارئین آج تک ہمارے ملک میں انتخابات ایک 
		امید کی کرن ہوتے ہیں اور امید بھی وہ جس سے نسلوں کا مستقبل روشن ہونا 
		مقصود ہوتا ہے لیکن یہ عجیب ستم ہے کہ ہمارے وطن میں انتخابات کے بعد 
		دھاندلی کی ایسی خوف ناک صدائیں سننے کو ملتی ہیں کہ روشنی کی نوید ماند 
		پڑجاتی ہے میری یہ تحریر درحقیقت میری سابقہ تحریر "عقل ہم کو کیوں نہیں 
		آتی" کا تسلسل ہےجودراصل الیکشن کمیشن آف پاکستان کے لئے ہے میری سابقہ 
		تحریرجس میں ووٹر حضرات کی خامیاں بیان کی گئیں تھیں اوراپنی اصلاح کی 
		کوشیش کیجانب توجہ دلائی گئی تھی کہ ووٹ دیتے ہوئے اگر فہم و فراست سے کام 
		لیا جائے اورایسی قیادت کو منتخب کیا جائے جو ملک اور قوم کے لئے بہتر کام 
		سر انجام دینا چاہتی ہو اور اپنے حلقے کے مسائل ایوان میں مصلحت کی نظر نا 
		کرئے اور صرف توجہ اپنی جیبیں بھرنے کی بجائے ملکی خزانہ بھرنے کی طرف کرئے 
		تو ہم اپنا فرض ادا کر رہے ہیں بصورت دیگر انجام وہی ہے جو آج تک ہوتا رہا 
		ہے اب بات اُس ادارے کی جسکوتقریبا 70 سال سے زیادہ ہو گئےہیں کہ پاکستان 
		کے آئین کی روح سے ایک آزاد خودمختار ادارے کی حثیت سے کام کرتے ہوئے اور 
		اس ادارئے کا مقصد کچھ اور نہیں صرف اور صرف پاکستان میں آزادانہ منصفانہ 
		اور غیر جانب دارانہ انتخابات کا قیام عمل میں لانا ہے مگر افسوس میری 
		زندگی میں اور اس سے پہلے بھی کوئی ایسا انتخاب نہیں ملتا جسکے انعقاد کے 
		بعد دھاندلی کا شور سنائی نا دیا گیا ہواس کی وجہ کا تفصیلی بیان کچھ کڑوا 
		ہے لہذا صرف ایک جملہ کہ اگر سابقہ چیف الیکشن کمشنرز اور اُن کی ٹیم کو 
		اپنی ذمہ داری کا احساس ہوتا اوروہ چشم پوشی سےکام نا لیتے اورصرف اپنی 
		ڈیوٹی دے کر اپنی تنخواہ اور آسائشوں کے مزئے لے کر ڈنگ ٹپائو پالیسی پر 
		عمل کرکے کے پیسہ ہضم تماشہ ختم کو مقصد نا رکھتے تو آج اسلامی جہوریہ 
		پاکستان جہاں ہے سے بہتر حالات میں ہوتا اور شائیدعوام کو ایک ہی ایسا نظام 
		میسر آجاتا کہ جس پر وہ مکمل اعتماد کر سکتےلیکن آج تک ایسا ممکن نہیں ہو 
		سکااور اب نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ ملک پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے حامیوں 
		کوایک بار پھراس آزاد ادارے کو ڈکٹیشن دینے کےلئے آمنے سامنےآ کھڑے ہیں اور 
		جھگڑ اس بات پہ رہے ہیں کہ قانون کون لائے گا الغرض یہ معاملہ کچھ دنوں میں 
		بند کمرے میں کچھ لو کچھ دو اور ملکی وسیع مفاد میں حال ہو جائے گا اور 
		اصلاحات کے نام پر اس ادارے کی آزادی کیسے ختم کی جاسکتی کا مسودا تیار ہو 
		جائے گا اور عوام کو پتہ بھی نہیں چلے گا جبکہ خود ہی اصلاحات کر کے خود ہی 
		شور مچانا کی پالیسی کچھ پُڑانی ہےاور ایسے ہی وقت مزید چلنے کا اندیشہ ہے 
		اور اگر ایسا نا ہوا تو سیاسی جماعتوں کی اپسی چپقلش کی باتوں سے اس ادارے 
		کے کار میں روکاوٹ بنتی چلی جائے گئی یہ بات درست ہے کہ ترقی کے ساتھ نظام 
		میں اصلاح کا موقع موجود ہوتا ہے لیکن ترقی کا ہونا ضروری ہےکسی کے شکستہ 
		تجربے کو اپناناعقل مندی نہیں این ایے 249 کے حالیہ انتخابات کے نتائج کے 
		بعد تین تنظیمات اپنے آپ کو کامیاب قرار دے رہی ہیں جبکہ دوبارہ اختیار 
		الیکشن کمیشنکے پاس ہے لیکن حکومتی وزیر موصوف نے جس جلد بازی سے اپنے پیٹ 
		پر ہاتھ پھرنے کی کوشیش کی اور آور سیز پاکستانیوں کے نام پر ای ووٹنگ مشین 
		پر میڈ ان پاکستان کا ٹھپا لگا کر ملک کومالی نقصان پہنچانے کی ٹھانی ہے 
		اوراپوزیشن کو دھاندلی کی نہیں داستان سنانے کا موقع فراہم کیاجارہا ہے 
		عوام تو بعد میں افسوس ہی کر سکتی ہے لیکن الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 
		خاموش رہنا اس کی اپنی آزادی پر ایک سوال ہے کہ جس ادارے کا مقصد صرف غیر 
		جانبدارانہ الیکشن کروانا ہے وہ اس کے لئے کوئی ایسا نظام نہیں سوچ سکتی جس 
		کو قانون بناوانے کی درخواست اسمبلی میں کی جاسکے اور اگر واقع ہی الیکشن 
		کمیشن آف پاکستان فیصلہ کرنے سے قاصر ہے تو مفت مشورے کے لئے پوری قوم ہر 
		وقت دستیاب ہو سکتی ہے الغرض یہاں یہ بات اضافی تحریر کرنا چاہتا ہوں کہ 
		پاکستان کا ائین عوام الناس کومعلومات فراہم کرنے کا حکم دیتی ہے اور ای سی 
		پی کو چاہیے کہ وہ تمام نمائندوں اور امیدواروں کی معلومات اور اپنے اصول 
		قوائد وضوابط عوام الناس تک پہنچانے کو مقدم سمجھےاور عوام سے اپنی دوری کو 
		ختم کر دے نا کہ عوام سے پردہ پوشی اور دوری اختیار کی جائے اگر آپ حلقہ کی 
		عوام کو تمام امیدواروں کی معلومات تک رسائی دیں گے تو ہو سکتا ہے کہ عوام 
		بھی آپ کوامیدواروں کے درست حقائق سے اگاہی فراہم کردیں قانون تو موجود ہے 
		لیکن اس کو استعمال صرف سیاسی افراد ہی کرتے ہیں اور اگر کبھی کوئی حلقے کا 
		سرپھرا ای سی پی میں چلا جائے چیف صاحب سے ملنا ناممکن نظر آتا ہے اور 
		موصوف کی ٹیم ووٹر کو کچھ بتانا مناسب نہیں سمجھتی یہاں ووٹ کوعزت دو کا 
		نعرہ لگانے والی سیاسی پاڑٹی سے کہنا مناسب سمجھتا ہوں کہ کیا ہی بہترہوتا 
		کہ ووٹ کی بجائے ووٹر کوعزت دینے کی بات کی جاتی جس کے خون نے یہ ملک سینچا 
		اور جس کے دم کی وجہ سے یہ نظام چل رہا ہےلیکن اس وقت صرف الیکشن کمیشن آف 
		پاکستان سے یہی درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ کوئی سنے یا نا سُنے کم از کم آپ 
		ہی ووٹر کو عزت کا نعرہ اپنا لیں کیوںکہ اگر ووٹر ہو گا تو ووٹ ہو گا اور 
		اگر ووٹ ہو گا تو انتخابات ہوسکیں گے اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات 
		تبھی ممکن ہیں جب ووٹر کا آپ کا اعتماد ہو گااور یہی وجہ ہے کہ ابھی تک 
		ہمارے جنرل الیکشن کا ٹرن آوٹ 60فی صد سے زیادہ نا ہوسکاانشااللہ اگلی 
		تحریر میں ایک مکمل نظام وضاحت سے بیان کروں گا جس پر عمل کر کے بچت بھی 
		ہوگی (جاری )
 |