جب سے دینی مدارس کے چند نئے بورڈ بنے ہیں (اگرچہ کئی ایک
پہلے سے ہیں)اور وفاق المدارس العربیہ نے نئے بورڈ بنانے والے مدارس اور ان
سے منسلک ہونے والے مدارس کا الحاق ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے تب
سے عجیب صورت حال کا سامنا ہے۔بہت سے احباب باقاعدہ مورچہ زن ہیں۔
وفاق المدارس العربیہ سے متعلق بہت سارے سوالات ہیں تاہم چند ایک ،صرف اس
لیے احباب کے سامنے رکھ رہا ہوں کہ نئے بورڈز اور ختم الحاق وغیرہ کو اتنا
ایشو نہ بنایا جائے۔اور ان سوالات پر غور و خوض کرکے کسی بہتر منزل کی طرف
سفر کا آغاز کیا جائے۔
سوالات
یہ ہیں کہ
1:کیا وفاق المدارس العربیہ
دینی مدارس کو مالی گرانٹ دیتا ہے؟
2.کیا وفاق المدارس، مدارس کے نظم و ضبط میں معاون ہے؟
3.کیا وفاق المدارس، مدارس کی مشکلات میں ساتھ دیتا ہے؟ (ہاں تو کوئی مثال)
4.کیا وفاق المدارس نے کسی بھی مدرسے کا کوئی کیس اپنے وکلاء کے ذریعے لڑا
ہے؟
5۔کیا وفاق المدارس نے، ملحق مسجد و مدرسہ کی تعمیر میں کبھی حصہ لیا ہے؟
6۔کیا وفاق المدارس ، نے کسی ادارے کی تعمیر میں ماسٹر پلان/ نقشہ تک
بنواکر دیا ہے؟
7.کیا وفاق المدارس نے مدارس میں اساتذہ کے حقوق پر دستور میں ایک لفظ بھی
لکھا ہے؟
8.کیا وفاق المدارس نے کبھی مدارس و جامعات کے اساتذہ کو تنخواہیں دی ہیں؟
یا تنخواہیں بڑھانے کی کوئی تجویز/ حکمنامہ جاری کیا ہے؟
9۔کیا وفاق نے کسی بھی ملحق مدرسے کی کوئی قانونی جنگ لڑی ہے حکومت یا کسی
فرد کے ساتھ؟
10۔کیا وفاق المدارس نے کھبی اپنے خرچے پر امتحان لیا ہے یا پھر امتحان کی
ساری ذمہ داری بھی مدرسہ پر ڈالی جاتی ہے؟(جہاں امتحانی سینٹر ہوتا ہے)
11.کیا وفاق المدارس نے امتحانات کے لیے طلبہ کو ٹرانسپورٹ اور کھانا دیا
ہے؟
12.کیا وفاق المدارس نے کبھی کسی ذہین طالب علم کو اسکالرشپ دیا ہے؟ یا
کوئی ایسا اسکالرشپ متعارف کروایا ہے؟
13.کیا وفاق المدارس نے کبھی غریب اور یتیم طلبہ کے لیے کوئی مخصوص تعاون
کا سلسلہ شروع کیا ہے؟
14.کیا وفاق المدارس نے اپنی جاری کردہ اسناد کی خود, ایچ ای سی یا حکومتی
بورڈ سے ایکویلنسی لے کر دی ہے اپنے طلبہ کو؟
15.کیا وفاق المدارس نے اپنا کوئی سلیبس ڈیزائن کیا ہے؟(یا جسٹ پرانی کتب
بھرتی کی ہے)
16.کیا وفاق المدارس نے سلیبس ڈیزائن کرنے کی کوئی ٹریننگ یا ورکشاپ کرائی
ہے؟
17.کیا وفاق نے اپنے ٹاپ ٹین / سو فضلاء کے لئے کوئی اسکالرشپ ڈیزائن کیا
ہے؟
18.کیا وفاق المدارس نے اپنے ٹیلنٹڈ طلبہ کو عالمی اسلامی یونیورسٹیوں میں
بھیجا ہے؟
19۔کیا وفاق المدارس نے کسی بھی شعبہ میں کوئی اسپیشلایزیشن کا پروگرام
شروع کیا ہے؟
20۔کیا وفاق المدارس نے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کا کوئی پلان بنایا
ہے؟
21.کیا وفاق سلمدارس نے بنات کے لیے کوئی کھانا بنانا جیسا معمولی پروگرام
بھی متعارف کروایا ہے؟
22.کیا وفاق المدارس نے بیرونی ممالک سے آنے والے طلبہ کی مشکلات کو کھبی
جسٹ سننے کی زحمت تک کی ہے؟
23.کیا وفاق المدارس نے اپنے مدارس کو فرقہ وارانہ و سیاسی ایکٹیویٹیز سے
روکا ہے؟
24۔کیا وفاق المدارس کے عاملہ و شوری تک کے ذمہ داران تفرقہ بازی ،مسلک
دیوبند میں تقسیم در تقسیم اور عملی و جمہوری سیاست میں ملوث نہیں ہیں؟
25.کیا وفاق المدارس کو ان تمام سوالات پر غور نہیں کرنا چاہیے؟
سچ یہی ہے کہ وفاق المدارس العربیہ
اپنے منسلک مدارس و جامعات سے الحاق کا فیس لیتا ہے۔پھر سالانہ فیس اور
تجدید کی فیس۔ ہر ادارے کو زبردستی ماہانہ وفاق المدارس کا میگزین فروخت
کرکے اس کی رقم جمع کرتا ہے۔طلبہ والی فیس بھی طلبہ کے امتحانی اخراجات میں
10 فیصد سے زیادہ خرچ نہیں ہوتا۔
ایسے میں پھر وفاق والے کیوں خوش ہیں کہ انہوں نے مدارس کا الحاق ختم کیا؟
مدارس کا کیا نقصان ہوا؟ نقصان تو وفاق کا ہوا کہ خودساختہ اجتماعیت کا
بھرم بھی گیا۔بھاری کم فیس بھی گئی اور ان مدارس کو تو ایسا ہی ایک متبادل
بورڈ ملا اور ان کے طلبہ کو اسی لیول کی اسناد۔
تو بتاو نقصان کس کا ہوا؟
اور نئے بورڈز سے متلعق بھی بہت سارے سوالات ہیں۔اگلی کسی نشت میں، تاہم فی
الحال غیض و غضب کے بجائے ان سوالات پر سنجیدگی سے سوچا جائے۔شاید کوئی ایک
سوال ہی مفید ہو۔
یہ سوالات مدارس اور وفاق میں شاندار اصلاحات کے لئے ہیں نہ کہ ان کے خلاف
پروپیگنڈا ۔اسی تناظر میں دیکھا جائے پلیز۔
احباب کیا کہتے ہیں؟
|