منتشر گرینڈ اپوزیشن الائنس

خواب دیکھنے کا حق ہر پاکستانی کو حاصل ہے اور اگر آپ بھی میری طرح یہ خواب دیکھ رہے ہیں کہ اب تو گرینڈ اپوزیشن الائنس بنے ہی بنے اور حکومت کو وخت پڑے ہی پڑے تو میری آپ سے گزارش سے ہے کہ اپنا منہ دھو رکھیں۔۔۔

آئیے زرا جائزہ لیں کہ ہم کن سے گرینڈ اپوزیشن الائنس کی توقع کررہے ہیں۔۔

ایم کیو ایم سے جو کہ اس وقت تک حکومت سے الگ نہیں ہوئی جب تک کہ وزیرداخلہ رحمن ملک باز بن کر ان کی کراچی کی ایک سیٹ پر نہیں جھپٹے۔۔اب توایم کیو ایم کی طرف سے یہاں تک کہا جارہا ہے کہ ہم سے ایک سیٹ کیلئے پنگا لینے کی کیا ضرورت تھی۔۔۔ہم کونسا کہیں جارہے تھے؟؟ ہمارے دو امیدوار جیت بھی جاتے تب بھی حضور وہ آپ کے پاس ہی آنے تھے لیکن وہ کیا کہتے ہیں نہ کہ لالچ بری بلا ہے اور یہی لالچ ہی تو تھا کہ حکومت نے سونے کی مرغی ہی ذبح کر ڈالی۔۔

اگر آپ کو جے یو آئی (ف) سے کوئی خوش کن امیدیں وابستہ ہیں تو صاحب یہ بھی آپ کی خام خیالی ہے کیونکہ جے یو آئی (ف) تو پرویز مشرف حکومت کا بھی بال بچہ تھی اور موجودہ حکومت کا بھی وہ تن من دھن سے ساتھ دے رہی ہے۔۔

رہی ن لیگ تو وہ بیچاری کرے بھی کیا۔۔ییلو کیب سکیم چلائے یا سستی روٹی پر اربوں کھپائے۔۔۔اسے ان دھندوں سے فرصت ملے گی تو عوام کے متعلق بھی سوچا جائے گا۔۔

جماعت اسلامی اور تحریک انصاف ہیں کہ ان کے دھرنے ہی ختم نہیں ہوتے ،،،جب دھرنے ختم ہوں تو عمران خان برطانیہ روانہ ہوجاتے ہیں اور جماعت اسلامی کے رہنما منصورہ۔۔

ایسی صورتحال میں صدر زرداری چودھری شجاعت کے ساتھ مل کر گا رہے ہیں،،،
شام سویرے موجاں ای موجاں
Rizwan Yousaf
About the Author: Rizwan Yousaf Read More Articles by Rizwan Yousaf: 2 Articles with 1204 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.