ففتھ جنریشن وار پاکستان

ہماری ایک رپورٹ کے مطابق ’’امریکہ ایک سائبر فورس تیار کرچکا ہے ۔ جس کا مقصد ففتھ جنریشن وار لڑنا ہے ۔‘‘ اسکی ضرورت کیوں پیش آئی ۔۔۔۔؟

پاکستان کی طر ف سے امریکی حکم عرولی کی سزا کے بارے میں بار بار امریکہ کی طرف سے اعلانات کئے جارہے ہیں ۔ جس میں یہاں تک کہا جاتا ہے کہ پاکستان کو اپنی سر زمین کھونی پڑھ جائے گی ۔کچھ دن پہلے کی بات ہے کہ امریکی نائب صدر جس نے رات کے اندھیرے میں چھپ کر افغانستان میں امریکی کیمپ کا دورہ کیا اور اعلان کیا کہ اگر پاکستان نے ہماری بات نہ مانی تو اُسے بہت کچھ کھونا پڑ ھ سکتا ہے اور اگر ہماری بات مان لی تو بہت کچھ حاصل ہو گا۔ وغیرہ وغیرہ

لب لباب یہ ہے کہ پاکستان فی الحال نہ ڈندے سے ڈر رہا ہے اور نہ ہی گاجر حلوہ کے چکر میں آرہا ہے اور تیسرا آپشن بچتا ہے سزاکا اور سزاکی تیاری کی بھی خبریں مسلسل آرہی ہیں جس کے سلسلے میں پہلی خبر یہ رپورٹ ہوئی کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ سائبر فورسکی بنیاد رکھ دی گئی ہے ۔ جس کا مقصد یہ ہوگا کہ ففتھ جنریشن وار لڑی جائے ۔ جس میں سب سے زیادہ فوکس فرقہ واریت پر ہے ۔ بریلوی ، بلوچی ،پٹھان ،پنجابی پرکام کیاجائے اور معذرت کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ ہماری بھولی بھالی عوام ان دونوں مدعون پر ہی بہت جلد ایکشن میں ہو جاتی ہے اگر آپ ملکی سلامتی کواپنا سب سے بڑا مشن بنائیں تو دنیا کی کوئی طاقت آپکو لڑا نہیں سکتی ۔کوئی بھی شخص جو آپکی فرینڈ لسٹ میں شامل ہو اس طرح کی پوسٹ کرے یا اسکو پر موٹ کرے ۔ اُسکو سختی سے منع کریں جہاں تک ممکن ہو اس پر اپیگنڈے کا توڑکریں ۔ یہ ہی اس جنگ کا جواب ہو گااور یہ ہی جنگ ہے جو آپ نے ، میں نے اور پو رے پاکستان نے لڑنی ہے جس پاکستان کے دل رتی بھر اﷲ تعالیٰ اور خاتم الانبیا ، حضرت محمد ؐ پر ایمان ہے وہ اﷲ تعالیٰ کی اس آیت کریم (بے سک سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں )پر بے چوں چراں عمل کرتے ہوئے اسلامی اخوت کوقائم کرنے کی جدو جہد میں اپنے آپ کو مشغول کرلے ۔ قرآن کریم کی ایک آیت پر عمل کر کے بندہ جنت میں جا سکتا ہے اور ایک ہی آیت کا انکار کرکے جہنم میں ڈالا جاسکتا ہے ۔ حضرت محمد ؐ آدمیوں کو ایمان کے نور سے انسان بنا کر مختلف قوموں ، مذاہب ، گروہوں اور قبیلوں کی عیبتی ،غلاظتوں سے نکال کر ایک اُمت کر گئے تھے ۔ لیکن اسلام کھلے دشمنوں نے چھپے دشمنوں کے ساتھ مل کر ہمیں ہماری سابقہ روشن پر ڈال دیا ہے ۔ یار رکھیں ! دشمن پہلے ہمیں آپس میں دست و گریباں کر کے لڑائے گا پھر اقوام متحدہ کی آڑ میں ہمارا آپسی خون خرابہ رکوانے کیلئے ہم پر مسلط ہوگا ۔ جس کسی کو اس بات پر شک ہو وہ بلقان ، وسط ایشیاء ، رفائن اور مافی قریب میں مشرقی پاکستان کی تاریخ کو پڑھ لے ۔دشمن نے کس طرح بنگالی عیبت کو پاکستان کی وحدت کے خلاف اُمتِ مسلمہ کے اندرونی دشمن مجیب الرحمن کے ذریعے پھیلا کر پاکستان کو ساتویں بحری بیڑے کو مدد کیلئے روانہ کرنے کے اعلان کر کے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کو استعمال کر کے پاکستان کو دو ٹکڑے کر دیا اور پھر مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنا کر بنگلہ ہندو مجیب الرحمن نے گائے ذبح کرنے کی پابندی عائد کی ۔ کیونکہ وہ اندر سے ہندو تھا اور اسلام دشمنی اس کے ضمیر میں رچی بسی تھی ۔ بلاخر مجیب الرحمن کو انجام تک پہنچانے کے باوجود بھی مسلمان دو بارہ متحد نہیں ہو سکے ۔ سمجھنے کے لائق بات ہے کہ اگر پاکستان کے دونوں حصے الگ ہوتے تو کیا آج برما کے بڈہسٹ رخائن کے روہنگیا مسلمان کے دونوں حصے الگ ہوتے تو کیا آج برما کے بڈھسٹ رخائن کے روہنگیا مسلمانوں کو سرے راہ قتل کر کے سوشل میڈیا پر ویڈیو فلمیں بناکر نشر کرنے کی ہمت کر سکتے تھے ۔ اے مسلمان بھائیواور بہنوسنبھلنے کا وقت ہے اگر اب بھی نہ سنبھلے تو عذاب مسلط ہونے کے بعد سنبھلنے کیلئے وقت نہیں دیا جائے گا ۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم ہر میدان کی طرح ففتھ جنریشن وار میں بھی امریکہ کو شکست دیں گے ۔ انشاء اﷲ وہ تب تک حاوی نہیں ہو سکتے جب تک آپ کی فوج ہے ۔ پاکستانی فوج کو امریکہ شکست نہیں دے سکتا ۔ اب وہ یہ کام آپ سے لینا چاہتا ہے بس یہی ففتھ جنریشن وارہے ۔ اگر آپ یہ خو د کشی نہیں کر نا چاہتے تو اپنی پاک فوج کو نشانہ بنانا بند کیجئے ۔ اور اگر انکا مقابلہ کرنے کا دل ہے تو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو مورچہ سمجھ لیجئے ۔ بنیادی طور پر آپ کے تین نمایاں دشمن ہیں ۔لبرلز ،ایمان کے دشمن ، خارجی ،جان کے دشمن ۔ جمہوریت ،مال کے دشمن ، تینوں کے پاس خوبصورت نعرے ہیں ۔ لبرلز !انسانیت کا نعرہ ،خارجی ! اسلام کا نعرہ اور تیسرا لوٹتا ہے ۔ تینوں کا آپس میں ایک غیر اعلانیہ اتحاد ہے ۔ آپ غور کیجئے گا ۔ پیپلز پارٹی دہشت گردوں کی فنڈ نگ اور علاج کرتی رہی ۔ ن لیگ دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بناتی رہی ۔ لبرلز BLAکا کیں مسنگ پر سنز کے نام سے لڑتے ہیں ۔ عاصمہ جہانگیر (مرحومہ )TTPکے خلاف آرمی عدالتوں کے فیصلوں کو کالعدم کرواتی ہیں ۔ دہشت گر د نواز شریف کیلئے ماڈل ٹاؤن جاکر لڑتے ہیں ۔و قاص گوریا سوشل میڈیا پر نواز شریف کا کیس لڑتا ہے اور ان تینوں کا مشترکہ دشمن کون؟

……پاک فوج……
خارجی پاک فوج کو اسلام دشمن کہہ کر ۔ لبرلز پاک فوج کو دہشت گر د کہہ کر اور سیاست دان پاک فوج کو جمہوریت کا دشمن کہہ کر اس پر حملہ آور ہیں ۔ انکو امریکہ ، برطانیہ اور انڈیا کی بھرپور مدد و حمایت حاصل ہے ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان سب سے لڑا کیسے جائے ؟

سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پو سٹ کیاگیا مواد ہرگز شیئر مت کیجئے ۔ ایسے موار پر لائیک یا کمینٹ مت کیجئے ۔مخالفت میں بھی کمنٹ کرینگے تو وہ پوسٹ کی ریچ بڑھا دے گا۔ ہو سکے تو فیس بک کو رپورٹ کیجئے ۔ جس اکاؤنٹ سے ایسا مواد شیئر کیا گیا ہے اسکو انفرینڈ یا انلا ئک کیجئے ۔ایسے اکاؤنٹس اکثر فیک ہوتے ہیں ۔ اس لیے فیس بک کو رپورٹ کیجئے ۔پاک فوج کو سپورٹ کرنے والا مواد گر وپس میں اور وٹس ایپ پر زیادہ سے زیادہ شیئر کیجئے ۔پاک فوج کی سپورٹ میں بنائے گئے پیجز اور اکاؤنٹس کو فالو کریں ۔ خود بھی پاک افواج کے حق میں لکھنے کی کوشش کیجئے ۔ یہ فوج آپ کیلئے جانیں دے رہی ہے ۔ اس پر بھروسہ رکھیں ۔غیر واقع معاملات میں دشمن آپ کو فوج سے بد گمان کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اُنکی باتوں میں مت آئیے گا ۔ انکے سامنے پاک فوج کی قربانی کی خبر پیش کریں تو بظاہر غم زدہ ہونے کا ڈراما کرتے ہوئے آپکو بتائیں گے کہ یہ فلاح جرنیل کی غلطی ہے اور یوں پاک فوج پر تنقید شروع کردیں گے ۔ اگر دشمن حملہ کرے تو بجائے اسکو ملامت کرنے کے یہ آپکو اور پاک فوج کو ہی ملامت کرتے نظر آئیں گے کہ ’’ کہاں گئی آپکی جانباز فوج ‘‘ اِنکی ٹائم لائن پر سوائے پاک فوج پر تنقید کے آپکو کچھ نہیں ملے گا۔ لیکن واویلا مچائیں گئے ۔ آپ کو علم ہونا چاہے کہ پاکستان میں فوج پر جتنی بے دھڑک تنقید ہوتی ہے ۔ دنیاکہ کسی اور ملک میں نہیں ہوتی ۔ ان غداروں کی چالوں کو سمجھیں ۔ گستاخانہ پیجز چلانے والے ، آپکو بھول سے اڑا نے والے اورآپ کو لوٹنے والے ہرگز ہرگز ہرگز آپکے خیر خواہ نہیں ہیں ۔ خدا کی قسم پاک فوج نہ رہی تو افغانستان اور انڈیا آپکو کھا جائیں گے ۔ اِنکو تو چھوڑیں آپ ان فواج سے ہی نہیں نمٹ سکیں گے جن کو صرف آپ کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔ اسلام کے خلاف جنگ میں پاکستان اہم ترین قلعہ ہے اورپاکستان تب تک فتح نہیں ہو سکتا ۔جب تک پاک افواج موجود ہے اپنی فوج کو شکست دینے میں دشمن کا ہاتھ مت بٹائیں ۔افواج پاکستان کا ساتھ دیجئے isiکا ساتھ دیجئے اوراپنے گم نام سپاہیوں کی خیر مانگیں جو ملک پاکستان کی خاطر اپنی جانوں تک کی قربانیاں دے دیتے ہے ۔
پاک افواج زندہ آباد ……پاکستان زندہ آباد
 

Mehr Ishtiaq
About the Author: Mehr Ishtiaq Read More Articles by Mehr Ishtiaq: 33 Articles with 27039 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.