اعلی حضرت امام احمد رضاخان بریلوی ایک ہمہ جہت شخصیت قسط نمبر ٦

امام احمد رضا خان بریلوی ایک ہمہ جہت شخصیت قسط نمبر 6 گزشتہ سے پیوستہ جمعہ کے دن اذان ثانی کے موضوع پر امام احمد رضا محدث بریلوی نے ایک کتاب ’’شمائم العنبر ‘‘ نامی عربی زبان میں تحریر فرمائی جس میں ۴۵؍احادیث سے کتاب کو مزین فرمایا ۔

در حقیقت امام احمد رضا کی تصانیف احادیث کریمہ کا ٹھا ٹھیں مارتا ہوا سمندر ہیں جس موضوع پر اشہب قلم کو مہمیز لگائی اس میں ظفر وکامیابی نے آپ کے قدم چومے ۔

امام احمد رضا محدث بریلوی جب کوئی حدیث نقل فرماتے ہیں تو ان کی نظر اتنی وسیع وعمیق ہوتی ہے کہ بسا اوقات وہ کسی ایک کتاب پر اکتفاء نہیں کرتے بلکہ پانچ ، دس اور بیس بیس کتابوں کے حوالے دیتے جاتے ہیں ۔ ایسا معلوم ہوتاہے کہ تمام کتابیں اس موضوع پر ان کے سامنے کھلی رکھی ہیں مثلا
فتاوی رضویہ نہم رسالہ ’’ عطایا القدیر ‘‘ میں صفحہ ۴۷ حصہ دوم پر ایک حدیث نقل فرمائی ۔
لاتد خل الملائکۃ بیتا فیہ کلب ولا صورۃ ۔
رحمت کے فرشتے اس گھر میں نہیں آتے جس میں کتا یا تصویر ہو ۔
٭ رواہ الائمۃ احمد والسنۃ والطحاوی عن ابی طلحہ ۔
٭ والبخاری والطحاوی عن ابن عمر و عن ابن عباس ۔
٭ ومسلم وابودائود والنسائی والطحاوی عن ام المومنین میمونہ ۔
٭ ومسلم وابن ماجہ والطحاوی عن ام المومنین الصدیقہ ۔
٭ واحمد ومسلم والنسائی والطحاوی وابن حبان عن ابی ہریرہ ۔
٭ والامام احمد والدارمی وسعید بن منصور وابودائود والنسائی وابن ماجہ ابن خزیمہ وابو یعلی والطحاوی وابن حبان والضیاء والشاشی وابونعیم فی الحلیۃ عن امیر المومنین علی ۔
٭ والاما م مالک فی الموطا والترمذی والطحاوی عن ابی سعید الخدری ۔
٭ واحمد والطحاوی والطبرانی فی الکبیر عن اسامہ بن یزید ۔
٭ والطحاوی والحاوی عن ابی ایوب الانصاری ،رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین ۔
یہ دس صحابہ کرام کی روایت ۴۳؍ کتابوں سے نقل فرمائی ۔
یہ صرف ایک مثال ہے۔
اعلی حضرت نے ایک رسالہ ’’ منیر العین فی حکم تقبیل الابھامین ‘‘ تصنیف فرمایا جس میں حضور پر نور ، شافع یوم النشور ﷺ کے نام اقدس کو سنکر انگو ٹھے چومنے کا جواز واستحباب ثابت فرمایا
آپ کے فن حدیث میں کارھائے نمایاں بہت شاندار بلکہ سنہری قلم سے لکھنے کے قابل ہیں۔
اعلی حضرت نے جرح وتعدیل اور تحقیق وتنقیح کا عظیم کارھائے نمایاں سر انجام دیےہیں
مختلف روایا ت میں تطبیق کرنے میں ماہر تھے۔
جاری ہے۔
 

MUHAMMAD BURHAN UL HAQ
About the Author: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ Read More Articles by MUHAMMAD BURHAN UL HAQ: 164 Articles with 280422 views اعتراف ادب ایوارڈ 2022
گولڈ میڈل
فروغ ادب ایوارڈ 2021
اکادمی ادبیات للاطفال کے زیر اہتمام ایٹرنیشنل کانفرنس میں
2020 ادب اطفال ایوارڈ
2021ادب ا
.. View More