بڑی بڑی علمی و نامور شخصیات صرف اس لئے ناکام ہیں کہ وہ
ٹیم ورک اور ٹیم سپرٹ سے آگاہ نہ ہوسکیں یا ٹیم کو اہمیت ہی نہیں دی. ٹیم
ورک اور ٹیم سپرٹ کی سب سے بڑی مثال محمد رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم ہیں.
پیارے حبیب نے زندگی کے کسی بھی مرحلے میں نہ ٹیم سپرٹ کو نظر انداز کیا نہ
ہی ٹیم ورک کو. یہی منشا الہی بھی تھی.
بہت سارے افراد اور اداروں کو جانتا ہوں جن کے پاس علم بھی ہے شہرت بھی اور
وسائل بھی
اسی طرح کئی ادارے جن کے پاس وسائل وافر ہیں مگر
ان کے پاس ٹیم نہیں، وہ ٹیم بنانا بھی نہیں چاہتے. ایسے لوگوں اور اداروں
کے پاس چاپلوسوں کا ریوڑ موجود ہوتا ہے جن کی کام صرف چغلیاں کرنا اور "یس
سر" کا نعرہ الاپنا ہوتا ہے.
یہ طے ہے کہ کامیابی کے لیے ٹیم ورک اور ٹیم سپرٹ ضروری ہے. کسی دانا نے
زبردست کہا ہے:
"Only the teams can win"
سچ یہ ہے کہ فرد نہیں ٹیمیں جیتتیں ہیں. ٹیموں پر جب فرد کا جبر، چاہت اور
خواہش غالب آجائے تو ٹیم کا سپرٹ ٹوٹ جاتا ہے پھر ٹیم ورک قطعاً نہیں
ہوسکتا ہے.
آپ نے جیتنا ہے تو ٹیم سپرٹ کے ساتھ ٹیم ورک کیجے کامیابیاں بھی ٹیم کیساتھ
شیئر کیجے اور ناکامیوں میں بھی ٹیم کو ساتھ رکھیے. جب ٹیم کامیابی اور
ناکامی میں آپ کے ساتھ شریک ہوگی تو آپ کی جیت یقینی ہوگی.
احباب کیا کہتے ہیں؟
|