2021 کیسا رہا

سال 2021 خاصا کامیاب اور دلچسپ رہا.
درج ذیل اہم اچیومنٹس ہوئی جو قابل ذکر ہیں.

1: سال 2021 کے پہلے دن کربوغہ شریف گیا اور حضرت سید مختارالدین شاہ صاحب حفظ اللہ سے اصلاحی تعلق قائم کیا اور سال بھر معمولات کیساتھ کچھ مزید تصوف وتذکیہ کے اسباق سیکھے.

2:ایم فل حسن خوبی کیساتھ پایہ تکمیل کو پہنچا.

3: گاڑی خرید لی اور ڈرائیونگ بھی سیکھ لی.

4:گریڈ 18(TS) میں ترقی ملی.

5:اللہ نے بیٹی عطا کی.

6: نیشنیل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں 15 روزہ، نیشنل میڈیا ورکشاپ 11،میں شرکت کی. بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملا، بڑے بڑے اداروں کا وزٹ ہوا. آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، وزیر خارجہ، ڈی جی آئی ایس پی آر، چیئرمین پیمرا اور بہت سے ذمہ دار اور اہل علم اشخاص سے ملنے اور سوال جواب کا موقع ملا.

7: کشمیر جہلم و نیلم ویلی دیکھنے کا موقع ملا.

8: 2021 کے آخری جمعہ میں، خطبہ جمعہ میں پہلے پارہ کا درس قرآن مکمل ہوا. (پہلا پارہ دو سال میں مکمل ہوا)

9: اکثر قرضے ادا کیے، صرف دو لاکھ باقی ہیں.

10: درجنوں خوشگوار اچیومنٹس ہوئیں.جن میں کاروباری کامیابی، کئی بڑے پروگرامات اور اداروں میں لیکچر، درجن سے زائد نئی کتابوں کا بالاستیعاب مطالعہ، بہت سے ضرورت مندوں کی خدمت، بہت سے نئے احباب سے دوستیاں، کئی ایک اہم تحریریں لکھنے، انٹرویوز(پرنٹ و الیکٹرانک) دینے وغیرہ الحمدللہ

چند ایک چیزو‍ں میں کوشش کے باوجود کامیابی نہ مل سکی.
1:مسجد و ادارہ کا ماسٹر پلان نہ بنوا سکا.

2: پی ایچ ڈی میں داخلہ نہ ہوسکا.

3: ایچ بی اے نہیں ملا

4: ایک جگہ رشتہ ہوتے ہوتے نہ ہوسکا.

5: کئی ایک معمولی مشکلات و چیلنجز کا سامنا

احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 435799 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More