بیڈ لک

تصویر میں نظر آنے والے شخص کا نام " شومو " ہے ۔۔۔ پچیس سال سے امریکہ جانے کی کوشش میں مسلسل ویزے اپلائی کرتا ہے ۔۔۔ یہاں تک کہ وہ لوگ اسکا نام تک جاننے لگ جاتے ہیں ۔۔۔۔

پندرہ سے زیادہ مرتبہ کینیڈا کے کیلئے ویزے کی کوشش ۔۔۔۔ مگر ہر بار اسکی درخواست رد کر دی جاتی ۔۔۔۔۔

اتنی ناکامی کے بعد تو لوگ ویسے ہی زندگی سے ناامید ہو جاتے ہیں لیکن " شاولنک لی " ہمت ہارنے والوں میں سے نہیں تھا ۔۔۔۔ اس نے چینی بحری فوج میں جانے کا سوچا ۔۔۔ جہاں اسے قبول نا کیا گیا ۔۔۔ غرض جب جہاں جس کمپنی میں بھی اس نے درخواست دی ۔۔ اس کے علاوہ سبھی درخواست گزاروں کو رکھ لیا جاتا اور ہربار کی طرح اس بیچارے کی قسمت ساتھ نا دیتی ۔۔۔۔۔

آپ نے آن لائن شاپنگ کرنے والی ویب سایٹس " ای بے "، " علی بابا "، "ایمازون " وغیرہ کا نام تو سنا ہوگا ۔۔۔۔

اس نے بھی ان سے متاثر ہو کر ایسی ہی ویب سائٹ بنانے کا سوچا لیکن سرمایہ نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہوا ۔۔۔۔۔

بالآخر اس نے چوری چپکے سے اپنی بیوی کے زیورات یہ سوچ کر بیچنے کا ارادہ کیا کہ ایک دن آئیگا جب وہ یہی زیورات دوبارہ حاصل کرے گا اور بیوی کو لوٹا دے گا۔۔۔۔۔۔۔

وہ کہتے ہیں نا جب انسان کی قسمت میں بدلنا لکھا ہو تو اسے ابتداءًا چھوٹی ناکامیوں سے گزرنا پڑتا ہے ۔۔۔ پھر ہی انقلاب آیا کرتے ہیں۔اور دنیا دیکھ کے دنگ رہ جاتی ہے۔کہ بندہ کہاں سے کہاں پہنچ گیا۔

زیورات بیچ کر اس نے اپنے کاروبار کی بنیاد رکھی ۔۔۔ دن رات کی محنت اور مسلسل جدوجہد کے بعد وہ ویب سائٹ بھاری نقصان کا شکار ہوکر بند ہو گئی

اور " شومو " آج کل بیوی کے زیورات چوری کے الزام میں جیل کاٹ رہا ہے ۔۔۔

بہت شکریہ غور سے پڑھنے کے لئے
کبھی ہنس بھی لیا کرے۔😛😛😛😜😜😝😝
 

 وشمہ خان وشمہ
About the Author: وشمہ خان وشمہ Read More Articles by وشمہ خان وشمہ: 308 Articles with 428416 views I am honest loyal.. View More