سلیکٹڈ کے بعد امپورٹیڈ حکومت

واہ !رے سیاست دانوں کیا کیا نام تجویز کرتے ہو، کبھی سلکٹیڈ اور کبھی امپورٹیڈ حکومت۔ پچھتر(75) سال سے عوام کو گمراہ کرنے میں لگے ہوئے ہو۔کیا تم میں کوئی بھی ایسا نہیں جو بانی ِپاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے وژن اور پاکستان کی اساس ’’ لاالہ الا اﷲ‘‘ کے مطابق کوئی نام تجویز کرے۔ کیا آپ ایسا کر کے اﷲ سے وعدہ خلافی کے مرتکب نہیں ہوتے ہو؟۔ کیا مسلمانانِ برعظیم نے اپنے رب سے یہ وعدہ نہیں کیا تھا کہ اے رب! ہمیں پاکستان عطا کر ہم اس میں تیرے نام کی حکومت قائم کریں گے۔ کیا اس بات کو قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے تحریک پاکستان کے دوران اپنی سو سے زاہد تقریروں میں نہیں دھرایا تھا؟ کیا یہ اﷲ سے اعلانیہ وعدہ خلافی نہیں؟

سیاست دانوں آپ نے ہمیشہ اپنے مفادات کی سیاست کو ہی سامنے رکھا۔ دانستہ اور نادانستہ طور پر پاکستان بنانے والوں کی روحوں کو تکلیف پہنچائی ہے۔ ان کی روحوں کو بھی جن کے علاقوں میں پاکستان نہیں بننا تھا۔ انہوں نے صرف اسلام کے نام پر پاکستان کی حمایت کی تھی ۔وہ اب بھی بھارت کے متعصب ہندوؤں کے تعنے سن رہیں۔ قائد اعظم ؒ نے کہا تھا کہ یہ پاکستان مثل مدینہ ریاست جو بننے جارہا ہے، ساری دنیا کے مسلمانوں کا پشتی بان ہو گا۔مسلمانوں کا تیراسو سالہ(1300) شاندار دورحکومت وپس آئے گا۔ جس کا خواب حکیم الامت ڈاکٹرعلامہ شیخ محمد اقبالؒ نے دیکھا تھا اور جس کے لیے وہ امت مسلمہ کو ایسے ہی ترانے سناتے رہتے تھے کہ:۔
چین و عرب ہمارا ہندوستان ہمارا
؂ مسلم ہیں ہم وطن ہیں سارا جہاں ہمارا

آپ نے عوام کی مثبت سیاسی تربیت کے بجائے منفی تربیت کی۔ نون لیگ نے تو الیکشن ہارنے کے بعد اسٹبلشمنٹ کے سربراہوں کے نام لے لے کر ملک کی مایا ناز فوج کے خلاف منفی باتیں کیں ۔ بھائی یہ جمہورت ہے ۔کوئی بھی سیاسی پارٹی الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آسکتی ہے۔ کبھی دوسری پارٹی اور یہ سلسلہ چلاتا رہتا ہے ۔ نون لیگ اور پیپلز پارٹی آپ نے تقریبا!ً چالیس (40)سال پاکستان پر حکومت کی ۔اگر آپ کے بعد تحریک انصاف پاکستان میں اقتدارمیں آ گئی تھی تو کون سی قیامت ٹوت پڑنی تھی۔ انہیں پانچ سال مکمل کرنے دیتے ۔ اُس کی کارگردگی کی بنیاد بنا کر عوام کے جاتے اور دوبارہ اقتدار میں آ جاتے۔ مگر جس دن 2018کے انتخابات کا نتیجہ سامنے آیا آپ نے طوفان اُٹھا دیا۔ سلیکٹیڈ حکومت کی گرادن دھراتے رہے۔اب عمران خان ہارنے کے بعد امپورٹیڈ کی گردان دھرانے لگا ہے۔ کبھی بھی عوام کے مسائل حل نہیں ہوئے ۔مہنگاہی اور بے رزگاری بھڑتی رہتی ہے۔ سیاست دانوں کی اقتدار کی جنگ کی وجہ میں عوام پستے رہے ہیں۔

اب عمران خان کو پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کے ذریعے ہٹا دیا گیا تو امپورٹیڈ حکومت کے نعرے نے جنم لیا۔ اگر پہلے والوں سیاست دانوں نے اسٹبلشمنٹ کو بدنام کیا تھا تو آپ بھی ان ہی کے نقش قدم پر چل پڑے ہوں۔پورے ملک میں اسٹبلشمنٹ کے خلاف مہم شروع ہو چکی ہے۔ اس سے پہلے بھی دشمن نے فاہدہ اُٹھایا تھا۔پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے خفیہ کے مشیر اجیل دوت نے کہا تھا کہ بھارت نے نواز شریف پر انوسٹمنٹ کیا ہوا ہے اسے اکیلے نہیں چھوڑیں گے۔

کیا عوام کو معلوم نہیں کہ اسٹبلشمنٹ سے جماعت اسلامی کو سب سے زیادہ شکایت ہے۔ مگرجماعت اسلامی کی متفقہ پالیسی ہے کہ ملک کے آخری منظم ادارے کے خلاف کبھی بھی محاذ نہیں کھولنا۔ جماعت اسلامی نے پاکستان بچانے کے لیے مشرقی پاکستان میں فوج کے شانہ بشانہ البدر اور الشمس کی شکل میں بھارت اور مکتی باہنی کا مقابلہ کیا تھا۔ فوج کے اعلی افسروں کے انٹر ویو ریکارڈ پر موجود ہیں کہ ہم نے ایسے محب وطن نوجوان نہیں دیکھے۔ یہ فوج سے آگے بڑھ کو دشمن سے لڑ کر جام شہادت قبول کرتے رہے۔ قوم پرست بنگالیوں نے پورے بنگلہ دیش میں ان کو ابھی تک نہیں چھوڑا۔ بھارت کی پٹھو حسینہ واجد وزیر اعظم بنگلہ دیش نے جماعت اسلامی کے مرکزی چھ(6) رہنماؤں کو جعلی جنگی ٹریبیونل،جس کو بین الاقوامی طور بھی تسلیم نہیں کیا گیا، پھانسیوں پر چڑھا دیا ہے۔مگر ملک کی مفاد میں اس پر صبر کیا اور اپنے فوج کے خلاف زبان نہیں کھولی۔ کیا اس سے بھی بڑی قربانی کوئی سیاسی پارٹی دے سکتی ہے۔

صاحبو! اب سیاست دانوں کو اپنا منفی رویہ ختم کرنا چاہیے۔ فوج نے پریس کانفرنس کرکے اپنی پوزیشن واضع کر دہی ہے۔اگر کل کے ہارے ہوئے سیاست دونوں نے فوج کے خلاف محاذ کھول کر غلط کیا تھا ۔ تو موجودہ ہارا ہوا سیاست بھی فوج کے غلام محاذ کھول کر غلطی کر رہا ہے۔ تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ سے استعفے دے دیے ہیں۔ موجودہ حکومت کو انتخابی اصلاحات کر کے فوراً نئے قومی الیکشن کا اعلان کر دینا چاہیے۔ پاکستان میں دو دفعہ ہی وزیر اعظم بننے کا قانون ہونا چاہیے ۔ عوام جن کو بار بار ووٹ دیتے رہے۔ انہوں نے چالیس (40) سال عوام پر حکومت کی۔ عوام کے لیے کونسے دودھ کی نہریں بہادیں جو اب پھر اقتدار میں آکر بہائیں گے۔ سب سیاست دان امیر سے امیر تر ہوتے گئے اور عوام غریب سے غریب تر ہوتے گئے۔ یہ اپنے مفادات کی سیاست کرتے ہیں۔

عوام اب ان لوگوں کو آزمائیں جو تحریک پاکستان میں مسلمانان برعظیم سے پاکستان میں اسلامی نظام قائم کرنے کا جو وعدہ کیا گیا تھا اُسے پورا کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ وعدہ پورا کرنے سے اﷲ ہمیں معاف کر دے گا۔ پاکستان جو مثل مدینہ ریاست ہے ترقی کی منازل طے کرے گا ۔ امت ِمسلمہ کا پشتی بان بنے گا۔یہ لوگ کرپشن فری ہیں۔ محبت وطن ہے ۔ سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں۔نہ مورثی ہیں نہ قومیت پسندنہ علاقیت پسند۔ امت ِ مسلمہ کے پشتی بان ہیں۔پورے ملک کے حلقہ انتخابات میں ان کے ووٹ ہیں۔ سب سے بڑی بات بانی پاکستان قائد اعظم ؒ کے حقیقی جان نشین ہیں۔ ملک میں اسلامی نظام حکومت قائم کرنے کے لیے ایک ٹیم تیار کر رکھی ہے۔ یہ سلیکٹیڈ ہیں اور نہ ہی امپورٹیڈ ہیں۔ بلکہ سلف میڈ اور میڈ ان پاکستان ہیں۔ یہ مسلمانان برعظیم کے عوام کی روحوں کو تسکین پہنچانے کا درد رکھتے ہیں۔ جب یہ اقتدار میں آئیں گے توکشمیر آزاد ہو گا۔ اسلامی پاکستان بھارت کے مسلمانوں کا پشتی بان ہوگا۔ مگر یہ سب کچھ تب ہوگا جب مفاد پرست سیاست دانوں کے ہاتھوں پچھتر (75) سالوں سے دکھوں کے مارے عوام ووٹ کے ذریعے جماعت اسلامی کواقتدار میں لائیں گے۔ اﷲ کرے ایسا ہی ہو آمین۔

 

Mir Afsar Aman
About the Author: Mir Afsar Aman Read More Articles by Mir Afsar Aman: 1130 Articles with 1093585 views born in hazro distt attoch punjab pakistan.. View More