تیاری کے بغیر

تیاری کے بغیر کسی بھی قسم کا اقدام انتہائی خطرناک ہوتا ہے.

اگر مقابلہ کرنا ہے یا پھر لیڈ کرنا ہے تو تعلیمی اور فکری طور پر خود کو سب سے بلند کیجئے.

اگر دوستی کرنی ہے اور معاہدہ کرنا ہے تو پھر آپ کے پاس طاقت بھی ہو دلیل بھی. ان دونوں کے بغیر نہ دوستی کام آئے گی نہ مذاکرات و معاہدات.

لیڈنگ پوزیشن پر پہنچنے کے لیے بہت ہی دیرپا اور دورس تعلیمی پلان اور اس پر عشروں خاموشی سے عمل کرنا پڑتا ہے. پھر ممکن ہے کہ لیڈنگ پوزیشن نصیب ہو.

انتہائی سادہ سی مثال ہے. غریب امیر کی دوستی کبھی کامیاب نہیں ہوتی، آپ کے پاس نہ افرادی طاقت ہو، نہ منظم نیٹ ورک ہو، نہ ہی بہترین معاشی طاقت. اور پھر دلیل و برہان سے بھی عاری ہیں تو آپ کسی طاقتور کے ساتھ دوستی نہیں کرسکتے اور نہ ہی کسی منجھی ہوئی قوم کے ساتھ برابری کی بنیاد پر معاملات کرسکتے ہیں.

آپ زیادہ سے زیادہ احتجاج کرسکتے ہیں. اور پھر رنگ لاتی احتجاج کے دوران آپ کیساتھ "پرینک" بھی ہوسکتا ہے.

اللہ کسی کے لئے اپنی سنت نہیں بدلتے. سنت کو بدلنے کی بجائے سنت الہی پر عمل کرکے دنیا کو بدل لیجیے. سنت / فطرت الہی پر عمل کرنے کے لیے مسلمان ہونا ضروری بھی نہیں. انسان ہونا کافی ہے.
احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 433480 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More