2022 کیسے گزرا

2022ء کے شروع میں کچھ ٹارگٹ متعین کیے تھے. اللہ کے فضل سے 90 فیصد مکمل ہوئے.
ویسے 2022 ایک ہنگامی سال رہا. بہت سارے نئے تجربات ہوئے.
زندگی میں کچھ تبدیلیاں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

1: گلگت سے پڑی بنگلہ شفٹ ہوا.
2: مکان کا تعمیراتی کام شروع کرایا.
3: ماں جی اللہ کی پیاری ہوگئی.
4:بڑے ماموں بھی داغ مفارقت دے گئے.
5:چھوٹے بھائی کو ایف ایس سی کے لیے اسکالرشپ ملا.
6: درمیانی بھائی ناراض ہوکر کراچی چلا گیا.
7: مطالعہ کی رفتار قدرے سست رہی.
8: مطالعہ تفسیر بھرپور کیا بلکہ خوب کیا.
9:کچھ نئے دوست بنے.
10: کچھ پرانے دوست دور ہوئے.
11.خیالی وصل کا چھ سالہ تعلق و امید وخواب ٹوٹ گیا.
12. وصال یار کی کچھ نئی امیدیں وابستہ ہوئیں.
13.ایک شاندار پروفیشنل ٹریننگ کی.
14.گنٹی بیلچہ اور مزدوروں کے ساتھ خوب کام کیا.
15.اپنے پیر و مرشد سے خوب استفادہ کیا. تصوف و تزکیہ کے اسباق جاری رہے. اور ان کی کتب سے بھی مسلسل استفادہ کیا.
16. کاروبار کو زیادہ ٹائم نہیں دے سکا.
17.بہت چاہنے کے باوجود بھی دوسری شادی نہ ہوسکی.

احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 433467 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More