اسلام، جمہوریت اور مسلم دنیا
(Amir jan haqqani, Gilgit)
|
انٹرنیشنل ریسرچ کونسل فار ریلیجیئس افیئرز نے اسلامی
نظریاتی کونسل اسلام آباد کے ساتھ ملکر اسلام، جمہوریت اور مسلم دنیا کے
نام سے ایک فکری سلسلے کا آغاز کیا. یہ بین الاقوامی سلسلہ تھا. پاکستان،
انڈونیشیا، تیونس اور ملائشیا کے ریاستی، اسلامی اور جمہوری طرز حکومت،
مسلم جماعتیں اور فکر حکومت کو فوکس کیا گیا تھا. مجھے IRCRA کے احباب کے
ساتھ ان ممالک میں جانے کا اتفاق تو البتہ نہیں ہوا تاہم افغانستان کے اہل
علم کو بھی ایک تین روزہ ورکشاپ میں اسلام اباد بلایا گیا تھا، ان کے ساتھ
اہل علم اور ماہرین قانون و آئین اور جمہوری افکار پروان چڑھانے والوں سے
بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا.
7 دسمبر 2022 والی نشست دراصل تین سالہ فکری سلسلے کی ایک گیدرنگ تھی جس
میں المنائیز نے اپنے اپنے مشاہدات، تاثرات اور کارگرگی کا بلاکم و کاست
اظہار کیا. مجھے بھی اس فکری سلسلے کا المنائی بننے کا شرف حاصل ہے. اپنے
خیالات کا اظہار کیا.
اس نشست میں اہل علم کی تقاریر، سوال و جواب اور گفتگو سے زیادہ المنائیز
کے مشاہدات و تجربات کو فوکس کیا گیا تھا.
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے مختصر ویڈیو پیغام
دیا.
معروف اسکالر اور جمہوری افکار کے علمبردار بیرسٹر ظفراللہ خان صاحب (مصنف
سابق منسٹر لاء)
مسٹر ظفراللہ خان (ڈائریکٹر جنرل PIPS)
اور
امریکی صحافی ولسن لی(سینیر پروگرام آفیسر برائے ایشا، NED) اور اسرار
مدنی(چیئرمین IRCRA) نے مختصر گفتگو کی.
میڈم رباب زینب نے مارڈیرینگ کے فرائض انجام دیے.
مگر اصل گفتگو المنائیز نے کیا.کچھ نے مفصل گفتگو کی اور کچھ نے ملٹی میڈیا
پر اپنی پریزینٹیشن شرکاء سے شئیر کی.
مجھے بھی اپنے تفصیلی تاثرات شیئر کرنے کا موقع ملا. ان تین موضوعات پر
اپنے مشاہدات، تجربات اور فکر و خیال میں ارتقاء پر بات کی.
1: اسلام اور جمہوریت: خدشات کا کافی حد تک ازالہ
2:پاکستان میں اسلامائیزیشن کی کاوشیں
3:پاکستان اور افغانستان کے دساتیر کے اسلامی شقات/ دفعات کا تقابلی جائزہ
یہ تینوں موضوعات وہ ہیں جن پر گزشتہ سالوں میں IRCRA کے ورکشاپس میں اہل
علم سے سیکھنے، سمجھنے اور سوال کرنے کا موقع ملا تھا.
اس علمی گیدرنگ میں بالخصوص پیٹر جان، پروفیسر شمس الدین شگری ، ڈاکٹر طیب
عثمانی اور مفتی حبیب اللہ ضیاء اور بالعموم دیگر احباب سے تعارف ہوا. یہ
احباب بھی ملک بھر میں منعقد کیے جانے والے ورکشاپس کے المنائیز میں سے
تھے.
بہت شکریہ IRCRA کے برادرم اسرار مدنی، تحمید جان، محبوب اور میڈم کرن کا.
آپ احباب نے اس علمی و فکری سلسلے میں راقم کو شامل کیا اور بھرپور استفادہ
کا موقع دیا. اور اسلام آباد میں فیسلیٹیٹ کیا.
برادرم اسرار مدنی نے سالنامہ "تحقیقات" 2021 کا شمارہ عنایت کیا اور
ظفراللہ خان صاحب کی سفارش پر ان کی جملہ کتب اور اپنی تمام کتب کا سیٹ
ہماری لائبریری کے لیے خصوصی گفٹ کے طور پر گلگت ارسال کے وعدہ کے ساتھ
ہمیں رخصت کیا. بہت نوازش
احباب کیا کہتے ہیں؟
|
|