بندیا
لو تیرا بندوبست ہو گیا
وہ ڈٹ گیا ۔ شاباش !
وہ اپنے سو موٹو پر ڈٹ گیا اور اپنے ساتھیوں سے ہی کٹ گیا ۔
کیا وہ اس بات پر ڈٹ گیا کہ میں اس قوم کی جان آ ایم ایف سے چھڑوا کر ہی
رہوں گا ؟
یا اس پر کہ حکومتی شاہ خرچیوں کو ختم کروا کر دم لوں گا
یا اس پر کہ عوام کو مہنگائ کے چنگل سے آ زاد کروا کر ہی چین سے بیٹھوں گا
نہیں!!!!
وہ تو اپنی آنا پر ڈٹ گیا کہ میرا فیصلہ ٹھیک اور دوسروں کا اکثریتی فیصلہ
غلط۔
جب میں اکیلا راضی تو کیا کرے گا قاضی۔
وہ قاضی جو کسی عہدہ پر فائز ہے تو میں اس سے بڑے عہدہ پر فائز ہوں ۔
میوزیکل چیئر جاری ہے جو نو کرسیوں سے شروع ہوا اور ایک کرسی کی طرف تیزی
سے رواں دواں ہے ۔
اب اس کرسی پر کون بیٹھے گا یہ وقت بتاے گا لیکن حالات بھی کچھ بتا رہے ہیں
کہ شائد بندوبست ہو گیا ہے کہ کون بیٹھے گا ۔
یہ معاملہ ایک طرف ہو تو قوم بھی آ رام سے بیٹھے اور میں بھی آ رام سے
بیٹھوں۔
بیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوے۔
ایک سوال کی تشنگی باقی رہے گی جو کئ بار سیراب ہو کر بھی تشنہ رہتا ہے کہ
اس کھیل کے پیچھے کون ہے؟
Who will sit on the chair?
اس سوال سے بھی زیادہ اہم سوال ابھرتا ہے کہ
Who is playing the music?
|