غیرمنصفانہ

“پاکستان میں دولت کی غیر منصفانہ تقسیم نے اتنے مسائل پیدا کردئیے ہیں کوئی کام بھی ڈھب سے نہیں ہورہا ملک میں ایک طرف عیش وعشرت اور دوسری طرف بھوک ، افلاس اور خودکشیاں ہیں پاکستان میں10فی صد کی رفتار سے غربت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے 65فیصدعوام غربت کی لکیرسے بھی نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں رو زمرہ استعمال کی اشیاء آسمان سے باتیں کررہی ہیں اس میں اضافہ در اضافہ سے عام آدمی کی دسترس سے باہرہیں یہ تو وہی بات ہوئی کہ گرانی اس قدرہوگی کہ جینا بھی گراں ہوگا

بدقسمتی سے مراعات،آسائشیں اور ترقیاں کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد کے حصے میں آرہی ہیں غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ان کی حالت ابترسے ابترہوتی چلی جارہی ہے ان حالات میں عام آدمی کو بھی اپنی ترقی کیلئے دن رات ایک کردینا چاہیے سب سے ضروری یہ ہے کہ اپنے بچوں کو بلا تخصیص جنس تعلیم دلانا اپنے اوپر اس طرح فرض کرلیا جائے جیسے ہم بھوک کے وقت خوراک کھاتے ہیں تعلیم یافتہ ہوئے بغیر ترقی ممکن ہی نہیں یہ بات بھی ہر کسی کو جان لینی چاہیے کہ حالات سے گھبرا نے والے کبھی منزل تک نہیں پہنچ سکتے کامیابیوں کیلئے اپنے وسائل پر انحصار کرنا ہوگااپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر ہم کامیابیوں کی منازل طے کر سکتے ہیں بھیک میں ملی ہوئی امداد یا قرض سے کسی قوم نے آج تک ترقی نہیں کی۔تیز رفتار ترقی کیلئے ہمیں اپنے وسائل پر بھروسہ کرنا ہوگا۔یہ بات سچ ہے کہ عوام کی غالب اکثریت کو توقع تھی اگر عمران خان وزیر اعظم بن گئے تو ملک کی معاشی حالت بہتر ہو سکتی ہے لیکن یہ خواب شرمندہ ٔ تعبیر نہ ہوسکا عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے بعد موجودہ حکومت نے مہنگائی ،بیروزگاری ،بجلی، آٹا، سبزیاں اور پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کردیاہے کہ عام استعمال کی چیزیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دورہوگئی ہیں۔ہمارے عظیم لیڈر محمد علیؒ جناح نے24اپریل1943ء کو دہلی میں آل انڈیامسلم لیگ کی صدارتی تقریر میں فرمایا تھا پاکستان میں عوام کی حکومت ہوگی۔انہوں نے سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا اب یہ سسٹم نہیں چلے گا ، پاکستان میں ظلم ہر شکل میں ختم کروں گا۔ہم آج اسلام کا درس بھلا چکے ہیں لالچ اور خود غرضی نے معاشرہ کو تباہ کرکے رکھ دیاہے جس کی وجہ سے امیر ،،،امیرترین ہوتے جارہے ہیں شہر گاؤں جہاں بھی چلے جاؤ غربت ہی غربت نظر آتی ہے لوگوں کے پاس 2وقت کی روٹی نہیں ان حالات میں قائد اعظمؒ کی سوچ اور افکار کی روشنی میں ایک منصفانہ نظام کا قیام ہے اس سے سماجی نا ہمواریوں کا خاتمہ،22کروڑ عوام کوہر شعبہ زندگی میں ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہوں گے اعلیٰ تعلیم ،علاج معالجہ کی سہولیات،انصاف ،روزگار میسرآ سکے گا پاکستان کی ترقی کیلئے ایک تجویز یہ ہے کہ جب تک پاکستان کے تمام قرضے ا دا نہیں کردئیے جاتے وزیروں، مشیروں اور ارکان اسمبلی کی تنخواہ ، ہر قسم کی مراعات ،پروٹوکول اور الاؤنسز بندکردئیے جائیں یہ رقم ایک مربوط سسٹم کے تحت ہر یونین کونسل کی سطح پر خفیہ سروے کرکے ان لوگوں میں بانٹ دی جائے جو کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس وسائل نہیں،خفیہ سروے کیلئے بلدیاتی کونسلروں، کریانہ فروشوں اور سبزی بیچنے والوں سے بھی مدد لی جا سکتی ہے مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے تمام تر وسائل پر قابض اشرافیہ کو یہ تجویز پسند نہیں آئے گی اور وہ دل و جان سے ایسی ہر تجویز کی مخالفت کریں گے کیونکہ وزیروں، مشیروں اور ارکان اسمبلی کا تعلق خواہ کسی بھی پارٹی سے ہو ان کے مفادات ایک ہیں اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی بیوروکریسی کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا جانا ناگزیر ہے کیونکہ اس طبقہ کی تمام آشائسیں پاکستان کے دم سے ہے اس لئیمہنگائی،بیروزگاری اور غربت کے خاتمہ کیلئے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرناہوں گے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے جب تک حکومت کی پالیسیاں عوامی نہیں ہونگی بہتری نہیں آسکتی۔ اب صورتحال یہ ہے کہ ملکی حالات تبدیلی سرکار کے بعد تجربہ کار حکومت سے بھی نہیں سنبھالے جارہے ڈالر ،مہنگائی،ادویات ،بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی سب سے بڑی بلندی تک پہنچ گئی ہیں جس سے عوام کی باں باں ہوگئی ہے سوچنے کی بات یہ ہے کہ ایک دیہاڑی دار اپنی کمائی سے 180 روپے لیٹر پٹرول خریدیگا تو ماہانہ لاکھوں روپے قومی خزانے سے لینے والے صدر وزیراعظم وزیر اعلیٰ وزرا آرمی افسران ججز بیوروکریٹ کو بھی مفت پٹرول ملنا بند ہونا چاہئے اگر معیشت کو بہتر کرنا ہیاور آی ایم ایف کی زلالت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے اس اشرافیہ کو ملنے والی سبسٹڈی ختم کرنا ہو گی۔ اگر پاکستان میں 20000 افراد کو پٹرول فری کی سہولت میسر ہے اور اگر ایک آفیسر ماہانہ 400 لیٹر پٹرول استعمال کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ حکومت کو ماہانہ 80لاکھ لیٹر پٹرول فری دینا پڑتا ہے جس کو خریدنے کیلئے ماہانہ تقریبآ 50لاکھ ڈالر درکار ہوں گے۔ یہ ہے وہ ناسور جو ملک کو IMF کے چنگل سے آزاد نہیں ہونے دیتا۔ تمام سیاسی پارٹیوں سے وابستگی اپنی جگہ لیکن اب یہ، ملک کی اشرافیہ کا فری پٹرول بند ہونا چاہئے۔ اشرافیہ کا فری بجلی کے یونٹ بند ہونے چاہیئں۔ ملک کی اشرافیہ کے فری ہوائی ٹکٹ بند ہونے چاہیئں۔ اشرافیہ کا یورپ و امریکہ میں فری علاج بند ہونے چاہیں۔ اشرافیہ کے حکومتی کیمپ آفس ختم ہونے چاہیئں۔ ملک کی اشرافیہ کو 6، 8،10 کنال کے گھر الاٹ ہونے بند ہونے چاہیئں۔ تمام سرکاری گاڑیاں نیلام ہونی چاہیئں اگر ایک سے 16اسکیل کا ملازم اپنے تمام اخراجات تنخواہ میں پورے کرتا ہے تو تمام ملازمین کو اپنے اخراجات اپنی تنخواہ سے پورے کرنے چاہیئں۔ یقین کریں تمام سرکاری گاڑیاں ویک اینڈ پر نادرن ایریاز میں سیر وتفریح کر رہی ہوتی ہیں۔ غریب قوم کے پیسے سے۔ آئیں سب مل کر حکومت کو مجبورکریں کہ وہ یہ عیاشی اور غیرمنصفانہ نظام ختم کرے۔

Ilyas Mohammad Hussain
About the Author: Ilyas Mohammad Hussain Read More Articles by Ilyas Mohammad Hussain: 474 Articles with 398828 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.