عالمی سیاسی و معاشی منظر نامے میں چین کا مقام (حصہ اول)

چین دنیا کا مستقبل اور انتہائی اہم ملک ہے۔ عالمی سیاسی شطرنج کی بساط پر مہروں کی ترتیب اور چال کیسی ہی کیوں نہ ہو چین اپنی محنت، جدوجہد اور قیادت کی مخلصانہ کوششوں اور اپنے عوام کی یکجہتی اور عظیم حب الوطنی کی بدولت اس مقام پر ہے کہ دنیا کا کوئی ملک، کوئی طاقت بھی اسے نظر انداز نہیں کر سکتا۔ عالمی پائیدار امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے نہایت اہم ہے کہ دنیا میں طاقت کے مراکز ایک سے زائد ہوں اور دنیا کثیر قطبی ہو یک قطبی نہ ہو۔ چین امن، استحکام اور سرمایہ کاری میں شراکت کار ہے وہ عالمی آمر نہیں ہے وہ اپنے فیصلے، اپنا کلچر اور اپنی زبان دوسروں پر مسلط نہیں کرتا، اپنے مقاصد کے حصول کے لیے لوگوں کے ضمائر کی منڈی لگا کر انہیں خریدتا نہیں ہے۔ وہ طاقت کا توازن چاہتا ہے۔
چین مشرقی ایشیا کا اہم ملک اور دنیا کی ابادی کے اعتبار سے سب سے بڑا ملک ہے۔ اس کی ابادی ایک ارب 40 کروڑ سے زائد ہے۔ اس کا رقبہ 96 لاکھ مربع کلومیٹر ہے اور رقبے کے اعتبار سے بھی یہ دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے۔ چین دنیا کی فیکٹری ہے۔ 1970ء میں اس کا عالمی پیداوار میں حصہ 3 فیصد تھا اب یہ 25 فیصد سے بھی زائد ہے۔ یہ دنیا کے 200 ممالک کو اشیاء و خدمات برآمد کرتا ہے اور دنیا کے 80 فیصد ایئر کنڈیشنر، 70 فیصد موبائل فون، 60 فیصد جوتے،74 فیصد سولر سیلز، 60 فیصد سیمنٹ، 50 فیصد کوئلہ، 45 فیصد بحری جہاز، 50 فیصد اسٹیل، صرف ایک ملک پیدا کرتا ہے اور وہ ملک محنت کی عظمت کی علامت ہے یعنی چین۔ دنیا کے 50 فیصد سیب کی پیداوار چین میں ہوتی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر امریکہ ہے جو دنیا کے 7 فیصد سیب پیدا کرتا ہے۔ چین کی جی ڈی پی (پی پی پی) 30 ہزار 180 ارب ڈالر ہے۔ چین دنیا کا سب سے زیادہ برآمدات والا ملک ہے جس کی برآمدات 2 ہزار 200 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہیں۔ یہ جان کر آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے کہ امریکہ کے 90 فیصد پرچم بھی چائنہ بناتا رہا ہے۔ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ چین صرف سستی اور غیر پائیدار اشیاء بنا سکتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دنیا کے 60 فیصد برانڈڈ فی کس اشیاء چین بناتا ہے۔ 1970 ء میں چین افریقی ممالک سے بھی غریب تھا۔ 1978ء میں اس کی فی کس امدنی صرف 155 ڈالر تھی جو بڑھ کر 7 ہزار 590 ڈالر ہو گئی جو 50 گنا فیصد کا اضافہ ہے۔ اس نے گزشتہ تیس سالوں میں 80 کروڑ جی ہاں 80 کروڑ افراد کو غربت کے دائرے سے نکالا ہے جو دنیا بھر کے لئے حیرت زدہ اور پاکستان بھارت جیسے ممالک کے لیے ایک سبق ہے۔ اس کی وسیع پیمانے پر پیداوار کی باہمی اور کم لاگت پر اشیاء تیار کرنے کی مہارت نے دنیا کے کئی ممالک کی تیار کردہ اشیاء کی قیمتوں کی پالیسی کو تباہ کر دیا ہے۔ چین جی ڈی پی ( پی پی پی) کے اعتبار سے 2014ء سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ 1978ء سے چین کی معاشی ترقی کی رفتار 10 فیصد رہی۔ چین 2010ء سے جی ڈی پی (نامینل) کے اعتبار سے دوسرا بڑا ملک ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق چین کی جی ڈی پی 1978ء میں 150 ارب ڈالر 2017ء میں 12 ہزار 2 سو 40 ارب ڈالر ، جبکہ 2023ء سے جی ڈی پی (نامینل) 19 ہزار 3 سو 77 ارب ڈالر جی ڈی پی (پی پی پی) 13 ہزار 721 ارب ڈالر ہے۔ 2023ء میں اس کی فی کس آمدنی (پی پی پی) 23 ہزار 721 جبکہ نامینل جی ڈی پی فی کس 33 ہزار 14 ڈالر ہے۔ چین دنیا کا سب سے بڑا برآمد کنندہ اور دوسرا بڑا درآمد کنندہ ہے۔ چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا بلٹ ٹرین کا نیٹ ورک ہے ۔ چین کی سرحدیں 14 ممالک سے جڑی ہوئی ہیں اس اعتبار سے چین کا نمبر روس کے بعد دوسرا ہے۔
چین کی سرحدیں ویتنام، لاؤس، میانمار سے جنوب مشرقی ایشیا میں بھارت، بھوٹان، نیپال، افغانستان اور پاکستان سے جنوبی ایشیا میں تاجکستان، کرغیزستان سے وسط ایشیا میں، ملائیشیا، شمالی کوریا سے شمالی مشرق کی ایشیا میں جبکہ اس کی سمندری حدود جنوبی کوریا سے ملتی ہیں۔ چین دنیا کا دوسرا بڑا ہائی ٹیک بنانے والا اور دنیا کی دوسری بڑی اسٹیل مارکیٹ ہے۔ چین ای کامرس کا دنیا بھر کا لیڈر ہے اور اس کے پاس ای کامرس کی دنیا کی 50 فیصد مارکیٹ ہے۔ الیکٹرونکل گاڑیاں بنانے میں یہ دنیا کا لیڈر ہے، اور دنیا کی 50 فیصد الیکٹریکل گاڑیاں بناتا ہے۔ اس کے پاس 174 جی ڈبلیو کی 16 سولر استعداد ہیں جو دنیا کی 40 فیصد ہے۔ 2018ء میں ارب پتی افراد کی تعداد میں میں پہلا جب کہ کروڑ پتی افراد کی تعداد کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک تھا۔ چین میں 658 ارب پتی، 35 لاکھ کروڑ پتی افراد ہیں۔ 100 چینی افراد کے پاس دنیا کی 10 فیصد دوات ہے۔ دنیا کی اوسط آمدنی رکھنے والے افراد کے اعتبار سے چین دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔
چین کو دنیا کا سب سے بڑا تجارتی ملک ہونے کا اعزاز 2013ء میں ہی حاصل ہو گیا تھا۔ 2016ء سے چین دنیا کے 124 ممالک کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ آسیان کی 15.2 فیصد تجارت چین کر رہا ہے ۔ 2020ء میں چین یورپی یونین کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور یورپ کے ساتھ اس کا تجارتی حجم 700 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ چین، آسیان، جاپان، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ کے ساتھ علاقائی معاشی تعاون کا رکن ہے جو دنیا کا سب سے بڑا ازاد تجارت علاقہ ہے اور دنیا کی تیس فیصد آبادی و معیشت پر مشتمل ہے۔
گزشتہ 20 برسوں میں چین کی افریقہ کے ساتھ تجارت میں 20 گنا اضافہ ہوا ہے اور یہ تجارت 20 گنا بڑھ کر 210 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ چین افریقہ کو انٹرسٹرکچر کے قیام کے لیے ورلڈ بینک سے زیادہ مالی معاونت و قرض فراہم کر رہا ہے۔ چین ، چلی، پیرو، یوراگوئے، ارجنٹائن کا بھی سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ چین کا BRI منصوبہ اپریل 2020ء تک 138 ممالک اور 130 بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ اشتراک کر چکا تھا جبکہ میری ٹائم روڈ سلک منصوبہ مشرقی افریقہ، یورپ اور دیگر علاقوں بشمول گوادر، کوانٹن، ہیمبنٹوٹا، ٹرامئی تک پھیلا ہوا ہے۔ اپریل 2023ء بی ار آئی میں 148 ممالک شامل ہو چکے تھے۔ 2028ء تک چین دنیا کا سب سے بڑا جی ڈی پی والا ملک ہو جائے گا۔ دنیا کے دس بڑے مالیاتی مراکز میں سے چار کا تعلق چین سے ہے۔ دنیا کے 10 سب سے بڑے اسٹاک ایکسچینج میں سے تین کا تعلق چین سے ہے۔ چین براہ راست سرمایہ کاری (FDI) وصول کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور 2020 ء میں اس نے 163 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری وصول کی جب کہ وہ دنیا کا دوسرا بڑا براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا ملک ہے۔ صرف 2019ء میں اس نے 138 ارب 96 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری دنیا کی مختلف ممالک میں کی۔ چین کے زرِ مبادلہ کے ذخائر 4 ہزار ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔ 77 کروڑ 80 لاکھ سے زائد یسبر پر مشتمل چین دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ چین پیٹنٹ، یوٹیلٹی ماڈل، ٹریڈ مارک کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ شینزین ہانگ کانگ اور گوانگزو، بیجنگ دنیا کے پانچ بڑے سائنس کے مراکز میں سے باالترتیب دوسرے اور تیسرے بڑے مراکز ہیں۔ 2020ء تک چین میں 50 کروڑ افراد 5 جی استعمال کرتے تھے اور 14 لاکھ 50 ہزار بیس سٹیشن چین میں ہیں۔
دنیا کی دولت
خطہ/ ممالک ارب ڈالر
شمالی امریکہ 106,500 ارب
چین 51 ہزار 500 ارب (تنہا)
ایشیا بپ پیسیفک 56 ہزار 700 ارب ڈالر
یورپ 56,400 ارب ڈالر
بھارت 6 ہزار ارب ڈالر

چین
آبادی ایک ارب 41 کروڑ
جی ڈی بی نومنل 19 ہزار 377 ارب ڈالر
جی ڈی پی (پی پی پی) 33 ہزار ارب ڈالر
جی ڈی بی فی کس نامنل 13 ہزار 7 سو 21 ڈالر
جی ڈی پی فی کس (پی پی پی) 27 ہزار 7 سو 21 ڈالر
برآمدات 3 ہزار 593 ارب ڈالر
درآمدات 2 ہزار 716 ارب ڈالر

معاشی شرح نمو
سال شرح نمو فیصد
2020ء 2.3
2021ء 8.1
2022ء 4.3
2023ء 5.2


Dr ASyed Mehboob
About the Author: Dr ASyed Mehboob Read More Articles by Dr ASyed Mehboob: 119 Articles with 64708 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.