حجامہ ایک ایسا طریقہ علاج ہے جس کے ذریعے آپ کو کئی
بیماریوں سے نجات مل سکتی ہے۔ یہ طریقہ علاج بہت مفید ہے اور مغربی ممالک
میں بھی اس طریقہ کار سے علاج کا رجحان پایا جاتا ہے اور ساتھ ہی چین میں
بھی یہ طریقہ کار موجود ہے۔ اس طریقہ علاج کے لیے مریض کے جسم میں گول کپ
نما آلات لگائے جاتے ہیں اور اس سے قبل جلد پر زیتون یا کلونجی کا تیل
لگایا جاتا ہے تاکہ ہماری جلد پرسکون رہ سکے اور بعد میں کپ نما یہ آلات
اٹھانے کی صورت میں تکلیف نہ ہو۔
* اس طریقہ علاج کے دوران ایک سے زائد کپ کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔
* معمولی سا چیرہ لگانے کے بعد ایک خاص طریقے سے کپ جسم کے مختلف حصوں پر
لگائے جاتے ہیں جس سے خون ان کپوں میں جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے پندرہ منٹ
بعد اس خون کو باہر نکال لیا جاتا ہے۔
* جس کے بعد آپ کے جسم سے تمام گندا خون نکل جاتا ہے جس کے بعد آپ کی
بیماریاں کم ہونا شروع ہوجائیں گی کیونکہ جسم میں موجود گندا و زہریلا خون
ہی آپ کی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے۔
* آپ کے جسم میں موجود گندا و زہریلا خون کپ والی جگہ میں باآسانی جمع
ہوجاتا ہے اور باقی خون کو صاف کردیا جاتا ہے۔
جدید سائنس
حجامہ کو سائنسی زبان میں Cupping therapy کہا جاتا ہے۔ جدید سائنس کا
ماننا ہے کہ اس سے جسم میں موجود خون کی روانی میں آسانی پیدا ہوتی ہے اور
زہریلا مواد نکل جاتا ہے اور ساتھ ہی مریض تیزی سے صحتیاب ہونا شروع ہوجاتا
ہے۔
فوائد
* سر درد، مائیگرین سے نجات
* ڈپریشن سے نجات
* ہائی بلڈپریشر سے نجات
* کمر درد سے نجات
* گھٹنوں کے درد سے نجات
* ہاضمے کے مسائل کا خاتمہ
* بانجھ پن کے مسائل کا حل
|