وہ لا الہ الا اللہ کا داعی(حصہ ب)

کیا تمہیں یاد ہیں۔۔۔۔؟؟؟ وہ اپنی ماؤں بہنوں کے دریدہ آنچل ۔۔۔۔بھیگی آنکھیں۔۔۔سسکتے بچے۔۔۔بلکتےجواں۔۔۔ہاۓ ۔۔۔!!!وہ صد افسوس ملتے ہاتھ کیا کیا تھا جو سب کچھ ٹھپ ہو گیا۔۔۔اب بھی منتظر نگا ہیں وہ کانپتے ہاتھ اٹھاۓ ہوۓ ہمارے بزرگ۔۔۔وہ معصوم کلیاں ۔۔۔۔حالات و حوالات میں کی چکی میں پستے نوجواں جذبے۔۔۔۔وہ ترنم ۔۔۔۔وہ آواز۔۔۔۔وہ رہائ۔۔۔وہ آزادی سب خاموشی کے اس ماتم پر آنسو بہا رہے ہیں۔۔۔اور پکار رہے ہیں کہاں ہے وہ قوت ارادہ ۔۔۔جسکے تحت ایک جوش ولولے پر تھا۔۔۔۔۔وہ سب کہاں گیا جن کے اشاروں پر ہم نے پہاڑوں تک سبزہ اگایا تھا۔۔۔۔جن کے دلاسوں پر ہم نے اپنی رٹ کو پیچھے دھکیلا ۔۔۔۔وہ کس طے خانے میں خاموش تماشائ بنے بیٹھے ہیں۔۔۔۔۔؟؟؟اے لا الہ کے وارثآپکی یہ بیٹی آپکی یہ بہن۔۔۔آپکی ماں آج تم سے تمہارے وعدے کی تکمیل کی نہ صرف خواہشمند ہے ۔۔۔۔۔بلکہ درخواست کر رہیں ہیں کہ اب اٹھو اور

قوت عشق سے ہر پست کو بالا کر دے
دہر میں اسم محمد سے اجالا کر دے

جناب عالی بات ابھی یہاں مکمل نہیں ہوتی۔۔۔بلکہ یہاں سے شروع ہوتی ہے ۔۔۔اور ہماری گزارش تو محض یہ ہے کہ۔۔۔کیا یہ تحریک مسلسلہماری ان آہوں سے واقف ہے۔۔۔؟؟؟ جو سندھ پنجاب بلوچستان اور صوبہ سرحد میں ہمارے دلوں کو چیرتے ہوۓ نکلی ہیں۔۔۔۔کیا یہ تحریک مسلسل ہمارے انداز گفتار انداز حجاب اور انداز وقار سے واقف ہے۔۔۔۔؟؟؟کیا یہ تحریک ہمارے لوگوں کے جذبات سے لبریز اس قلب سے واقف ہے۔۔۔؟؟؟جن کی آہ وزاری پر آسمان ہلنے لگیں۔۔۔۔جنکے آنسوؤں کی بوند بوند کو خدا سمندر میں بدل دینے پر قادر ہے۔۔۔؟؟؟؟اور قرآن پاک میں اللہ اسی طرف اشارہ فرما رہا ہے کہ۔۔۔اور وہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔۔اگر یہ تحریک بھی عام تحاریک کی طرح ہمارے ارادوں سے نا واقف ہے ۔۔۔۔تو ۔۔۔۔پھر۔۔۔۔اللہ حافظ۔۔۔۔ہمیں ہمارا اللہ کافی ہے۔۔۔۔کیا ایک مسلمان اپنی کامیابی کی ڈور غیر کے ہاتھ میں دینے کو اپنی توہین نہیں سمجھتا۔۔۔۔؟؟؟کیا ہم کٹھ پتلیاں ہی بنی رہیں گیں۔۔۔؟؟؟یا ہم اپنی ذاتی رسی یعنی کہ اللہ کی رسی کو بھی تھام کر چلنا سیکھیں گے۔۔۔؟؟؟حالانکہ ہمیں اپنے پاؤں پر اب لازمی کھڑا ہو جانا چاہئے کیونکہ۔۔۔

ضبط لازم ہے مگر دکھ ہے قیامت کا فراز
ظالم اب کے بھی نہ رویا تو مر جاۓ گا
naila rani riasat ali
About the Author: naila rani riasat ali Read More Articles by naila rani riasat ali: 108 Articles with 162969 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.