گرین کارڈ امریکہ میں مستقل رہائش فراہم کرتا ہے، ہولڈرز کو رہنے، کام کرنے اور کاروبار کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ تاہم، یہ امریکی شہریت کے برابر حقوق نہیں دیتا۔ |
|
|
گرین کارڈ |
|
"کیا امریکہ میں گرین کارڈ منسوخ کیا جا سکتا ہے؟ خطرات اور تحفظات کو سمجھنا'' تحریر:عارف جمیل
20ِجنوری 2025 ء کو ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور صدر حلف اُٹھانے کے بعد سے، اُنکی پالیسیوں پر عالمی سطح پر شدید بحث اور تنقید شروع ہو چکی ہے۔ اُنکی پہلی صدارتی میعاد 2016 ء تا 2020ء تک بھی تنازعات کی زد میں تھی اور اب اُنکی دوسری مدت نے آغاز میں ہی اُنکے "ایگزیکٹو آرڈرز" کے اثرات کے بارے میں خدشات پیدا کردیئے ہیں۔ اِ ن میں ایک اہم مسئلہ" امیگریشن" ہے، خاص طور پر" گرین کارڈ ہولڈرز "والوں کیلئے۔ نیویارک میں گرفتار فلسطینی طالب علم کے حالیہ واقعے نے" گرین کارڈ "کی حیثیت کے تحفظ پر سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔ وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق اُس طالب علم کو بتایا گیا کہ محکمہ خارجہ کی ہدایات پر اُسکا گرین کارڈ منسوخ کر دیا جائے گا۔ اب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی زور دے کر کہا ہے کہ" گرین کارڈ "رکھنے والوں کو امریکی شہریوں کے برابر حقوق حاصل نہیں ہیں اور اگر حکومت ضروری سمجھے تو اُنھیں ملک بدر بھی کیا جا سکتا ہے۔ اُنھوں نے مستقبل میں غیر قانونی امیگریشن میں 95 فیصد کمی کا دعویٰ کیا اور اسٹوڈنٹ ویزے رکھنے والوں کیئے سخت اقدامات کا اعلان بھی کیا۔ گرین کارڈ کے اعدادوشمار کو سامنے رکھتے ہوئے، بی بی سی کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2023 ء میں امریکہ میں تارکین وطن کی ریکارڈ آبادی 48 ملین تک پہنچ گئی، جو امریکہ کی کل آبادی کا 14.3 فیصد بنتی ہے۔ میکسیکو، بھارت اور چین امریکہ میں تارکین وطن کے لیے سرفہرست ممالک میں سے ہیں۔ گرین کارڈ کیا ہے؟ گرین کارڈ امریکہ میں مستقل رہائش فراہم کرتا ہے، ہولڈرز کو رہنے، کام کرنے اور کاروبار کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ تاہم، یہ امریکی شہریت کے برابر حقوق نہیں دیتا۔ کیا گرین کارڈ منسوخ کیا جا سکتا ہے؟ ہاں، گرین کارڈ کو بعض حالات میں منسوخ کیا جا سکتا ہے: • مجرمانہ سزائیں: گرین کارڈ ہولڈرز سنگین جرائم جیسے کہ منشیات کی سمگلنگ یا دھوکہ دہی کے مرتکب پائے جائیں تو ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔ • امیگریشن فراڈ: اگر گرین کارڈ غلط بیانی یا دھوکہ دہی سے حاصل کیا گیا ہو، تو اسے منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ • رہائش کا ترک کرنا: گرین کارڈ ہولڈرز جو امریکہ میں مستقل رہائش یا پتہ برقرار رکھے بغیر توسیع شدہ مدت (عام طور پر ایک سال سے زیادہ) تک امریکہ سے باہر رہتے ہیں وہ اپنی حیثیت کھو سکتے ہیں۔ • قومی سلامتی کے خدشات: قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے یا دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے لیے مستقل رہائش کی حیثیت کو منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے قانونی تحفظات: گرین کارڈ ہولڈرز کو ملک بدری کے خلاف قانونی تحفظ حاصل ہے، بشمول: • امیگریشن جج کے سامنے سماعت کا حق • وکیل کا حق • ملک بدری کے احکامات پر اپیل کرنے کا حق • امریکی آئین کے تحت بنیادی حقوق، جیسے آزادی اظہار اور قانون کے مطابق عمل لہذا اب جبکہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ جسطرح امیگریشن پالیسیوں کی سمت کا تعین کر رہی ہے، گرین کارڈ ہولڈرز کا مستقبل غیر یقینی ہے۔ باخبر رہیں، اور اگر آپ کو اپنی حیثیت کے بارے میں خدشات ہیں تو امیگریشن اٹارنی سے مشورہ کریں۔
|