ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم جتوئی کی پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات از ۔۔ ریاض جاذب

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، وسیم جتوئی کا ہے، جنہوں نے سرکاری ملازمت کو صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ خدمتِ خلق کا ذریعہ بنایا ہے۔

وسیم جتوئی کی شخصیت میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو ایک مثالی آفیسر میں ہونی چاہئیں: دیانت، فرض شناسی، سادگی، عوامی رابطہ، اور پیشہ ورانہ مہارت۔ ان کی قیادت میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں متعدد ترقیاتی اسکیموں کی منظوری، شفاف طریقے سے فنڈز کی فراہمی، اور پراجیکٹس کی باریک بینی سے نگرانی جیسے اہم مراحل مکمل ہوئے۔ ان کی نگرانی میں پایۂ تکمیل کو پہنچنے والے فلاحی منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر نیت صاف ہو اور مفادِ عامہ مقصود ہو تو سرکاری مشینری بھی عوام کے لیے باعثِ رحمت بن سکتی ہے۔
ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا شمار جنوبی پنجاب کے اُن علاقوں میں ہوتا ہے جو تاریخی طور پر ترقیاتی عدم توازن کا شکار رہے ہیں۔ تاہم حالیہ برسوں میں کچھ ایسی شخصیات نے یہاں کے انتظامی ڈھانچے میں فعال کردار ادا کیا ہے جنہوں نے اس خطے کی تصویر بدلنے کی سعی کی ہے۔ انہی میں ایک روشن نام ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، وسیم جتوئی کا ہے، جنہوں نے سرکاری ملازمت کو صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ خدمتِ خلق کا ذریعہ بنایا ہے۔

وسیم جتوئی کی شخصیت میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو ایک مثالی آفیسر میں ہونی چاہئیں: دیانت، فرض شناسی، سادگی، عوامی رابطہ، اور پیشہ ورانہ مہارت۔ ان کی قیادت میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں متعدد ترقیاتی اسکیموں کی منظوری، شفاف طریقے سے فنڈز کی فراہمی، اور پراجیکٹس کی باریک بینی سے نگرانی جیسے اہم مراحل مکمل ہوئے۔ ان کی نگرانی میں پایۂ تکمیل کو پہنچنے والے فلاحی منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر نیت صاف ہو اور مفادِ عامہ مقصود ہو تو سرکاری مشینری بھی عوام کے لیے باعثِ رحمت بن سکتی ہے۔

یہ بات خوش آئند ہے کہ نہ صرف ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ بلکہ سیاسی و سماجی حلقے بھی وسیم جتوئی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔ وہ ہر اُس فرد کے دل میں گھر کر جاتے ہیں جو ان سے ایک بار ملتا ہے۔ ان کی خوش اخلاقی، عاجزی اور خلوص دل موہ لینے والے اوصاف ہیں۔

امر قابلِ غور یہ ہے کہ وسیم جتوئی صرف دفتری معاملات تک محدود نہیں رہتے۔ وہ وسیب کے عام لوگوں، مقامی عمائدین اور سماجی کارکنوں سے رابطہ رکھتے ہیں۔ وہ لوگوں کے مسائل سنتے ہیں، اور حتیٰ الوسع ان کے حل کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ یہی وہ پہلو ہے جو انہیں ایک رسمی افسر سے بڑھ کر ایک سچا خدمت گزار انسان بناتا ہے۔

عوامی فلاح کے لیے ان کا وژن محض وقتی اقدامات تک محدود نہیں بلکہ دیرپا بہتری کی بنیاد پر مبنی ہے۔ تعلیم، صحت، صاف پانی، اور انفراسٹرکچر کی بہتری جیسے شعبہ جات میں ان کی خصوصی دلچسپی اور موثر اقدامات اس امر کا پتہ دیتے ہیں کہ وہ صرف موجودہ مسائل کا نہیں بلکہ مستقبل کی ضروریات کا بھی شعور رکھتے ہیں۔ ان کی یہ دوراندیشی انہیں دیگر افسران سے ممتاز کرتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ وسیب کے عوام انہیں اپنا فخر سمجھتے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب عوامی اعتماد کا گراف کمزور ہو رہا ہے، وسیم جتوئی جیسے افسران ایک امید کی کرن ہیں جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ اگر ارادے نیک ہوں اور دل میں خدمت کا جذبہ ہو، تو ترقی بھی ممکن ہے اور خوشحالی بھی۔
Syed Riaz Jazib
About the Author: Syed Riaz Jazib Read More Articles by Syed Riaz Jazib: 56 Articles with 64141 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.