دنیا میں مئی کے بعدجون شروع ہوگیا لیکن بھارت کاجنون
ابھی تک ختم نہیں ہوا ۔متعصب مودی سے حکمران اپنے جنون میں بیگناہ انسانوں
کے خون سے ہولی کھیلتے ہیں۔ناکام نریندرمودی کے ناکام ایڈونچر،اس کی بزدلی
سے بھرپورمہم جوئی اوردروغ گوئی نے اکھنڈبھارت کاخواب بری طرح بکھیردیا،اب
مودی سمیت کوئی اس کی کرچیاں نہیں سمیٹ سکتا ۔شکست کے باوجود بدمست مودی
سرکار کوقیام امن سے کوئی سروکار نہیں ۔پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں
نریندر مودی چورکی طرح شورمچاتارہا لیکن اس دوران مقتدر ملک خاموش رہے
کیونکہ دنیا کی کسی مہذب ریاست کیلئے بھارت کی سیاسی ودفاعی قیادت قابل
اعتماد اورقابل برداشت نہیں۔ نیپال اوربھوٹان سمیت کوئی ملک بھارت کے موقف
کی تائیدکرنے کیلئے تیار نہیں تھا ۔مودی سرکار نے واقعہ کی منصفانہ تحقیقات
اورکسی قسم کے شواہدپیش کئے بغیر پاکستان کوکٹہرے میں کھڑا جبکہ اپنا فیصلہ
بھی صادرکردیا تاہم اس اشتعال انگیزی کے باوجود ریاست پاکستان نے انتہائی
بردباری اور سنجیدگی کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کرنے کے عزم کااعادہ کیا
لیکن مودی اچھلتا اورالیکشن کاماحول گرم جبکہ بی جے پی کی جیت کاراستہ
ہموار کرنے کیلئے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کواچھالتا رہا ۔اسلام آباد اپنے
ہمسایہ ملک بھارت کو خبردار کرتا رہا کہ اگر وہ پاکستان کیخلاف کسی بھی قسم
کی جارحیت کی جسارت کرے گاتو اسے اس کاخمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ مودی نے چناؤ
کیلئے دوایٹمی ملکوں کاامن داؤپرلگاتے ہوئے بھارت اور بھارتی سینا کوآگ میں
جھونک دیا۔ بھارت کے بزدلانہ ، جارہانہ اورجاہلانہ ایکشن کے بعدپاکستان نے
فوری اپنا ری ایکشن نہیں دیا بلکہ بھرپور سوچ بچار ، بڑے تحمل اورتجمل کے
بعد بھرپورتیاری سے بھارت میں تباہی مچائی جس پرمودی سرکار کی دہائی
واشنگٹن تک سنائی دی اوراس کی منت سماجت پرڈونلڈ ٹرمپ نے فوری مداخلت کرتے
ہوئے پاکستان کوسیزفائرپرآمادہ کیا ۔شکست فاش کے باوجود مودی کا انتخابی
اجتماعات میں ڈینگیں مارنا بے شرمی اورڈھٹائی کے سوا کچھ نہیں۔بھارت کاکوئی
سنجیدہ طبقہ انتہاپسندنریندرمودی کاحامی اورہم خیال نہیں۔بھارت کاگودی
میڈیا بھی دنیا بھر میں مذاق بن کررہ گیا ہے ،بھارتی ایکٹیوسٹ سوشل میڈیا
پرمودی اورگودی میڈیا کی دھجیاں بکھیررہے ہیں۔
بھارت کی فضائیہ نے رات کے اندھیرے میں مساجد اورعوامی مقامات پرانگارے
برسائے اوردم دباکربھاگ گئی تھی اس کے بعد پاکستان کی سیاسی ودفاعی قیادت
نے ایک بڑی بیٹھک میں بھارت کیخلاف آپریشن سیسہ پلائی دیوار کامینڈیٹ افواج
پاکستان کے سپہ سالار جنرل سیّدعاصم منیر کودے دیا تھا لہٰذاء آپریشن
کوآغاز سے اختتام تک انجام دینے اوراسے کامیاب بنانے کا کریڈٹ فیلڈمارشل
جنرل سیّدعاصم منیر سے کوئی نہیں چھین سکتا۔بھارت کوکہاں اورکس طرح جواب
دینا ہے اس کااختیار صرف سپہ سالار جنرل سیّدعاصم منیر کے پاس تھاجوانہوں
نے بھرپورپیشہ ورانہ انداز سے استعمال کیا اورپاکستان سمیت افواج پاکستان
کوسربلند اورسرفراز کردیا۔پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے ایک حالیہ
پریس کانفرنس کے دوران آپریشن بنیان المرصوص( سیسہ پلائی دیوار) کاتما م
ترکریڈٹ اپنے قائدنوازشریف کو دیا توسوشل میڈیا پرانہیں شدید
تنقیدکاسامناکرنا پڑا ،لوگ ان پرہنستے اور کی بات کامذاق اڑاتے
رہے۔یادرکھیں گورننس اورفوجی آپریشن میں زمین آسمان کافرق ہے ، خارزار
سیاست میں سرگرم سیاستدان میدان جنگ کیلئے نہیں بنے ۔جوکام پروفیشنل سپہ
سالاروں کیلئے مخصوص ہیں وہ ان کے سوا کوئی نہیں کرسکتا ۔افواج پاکستان کی
شاندار کامیابی اوربھارت کی بدترین شکست کے بعد ریاست پاکستان کی طرف سے
پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سیّدعاصم منیر کوفیلڈمارشل کے اعزازی عہدہ سے
نوازاجانا یقینا مستحسن اقدام ہے ،ہمارے سپہ سالار فیلڈمارشل جنرل سیّدعاصم
منیربجاطورپرریاست کی طرف سے اس منصب جبکہ ہم وطنوں کی طرف سے بھرپورعزت
افزائی کے مستحق تھے ۔افواج پاکستان کے زیرک سپہ سالارفیلڈ مارشل جنرل سیّد
عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل شمشاد ساحر مرزا ، اس
یئر (2025ء)کے کامیاب ترین ائیر چیف مارشل ظہیر احمدبابر سدھو ، چیف آف
نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمدعاصم
ملک کی قیادت میں ہزاروں خاموش لیکن کفن پوش مارخور(قوم کے نادیدہ
اورناقابل شکست ہیروز) ، ڈی جی ایم آئی میجر جنرل واجدعزیز،جی اوسی
لاہورمیجر جنرل راؤعمران سرتاج ، کمانڈر 4 کور لیفٹیننٹ جنرل سیّد فیاض
حسین شاہ ،پاکستانیوں کی ہردلعزیزشخصیت اور آئی ایس پی آر کے دبنگ ڈائریکٹر
جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے
صدر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار ،ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر
جنرل محمدعاطف بن اکرم اور آئی ایس پی آرلاہورکے مستعد ومتحرک ڈائریکٹر
بریگیڈئیر محمدآصف کی صورت میں زیرک،انتھک اور پروفیشنل فوجی حکام ا پنے
اپنے دائرہ اختیار میں پاکستان کے استحکام اور دوام کیلئے اپنی اپنی پیشہ
ورانہ مہارت،استقامت اورقائدانہ صلاحیت کامظاہرہ رہے ہیں۔آپریشن سیسہ پلائی
دیوار کی بھرپور کامیابی بانیان پاکستان، شہداء پاکستان اورمحافظ پاکستان
ہمارے سپہ سالار فیلڈمارشل جنرل سیّدعاصم منیر کے نام ہے ۔
دس مئی کاسورج بھارتی شکست کی نوید کے ساتھ طلوع ہواتھا۔ایک طرف پاک فوج کے
میزائل اپنے مقررہ اہداف کونشانہ اورقصہ پارینہ بنارہے تھے جبکہ دوسری طرف
پاک فضائیہ کاایک ایک شاہین دشمن پرجھپٹ رہا تھا۔ پاکستان کے ہاتھوں بھارت
اپنا نقصان چھپاتا رہا لیکن سچائی زیادہ دیر تک نہیں چھپائی جاسکتی ۔ پاک
فضائیہ کے ہاتھوں بھارت کی بربادی کی ہوشربا داستان دنیا بھرمیں زبان زدخاص
وعام ہے ۔افواج پاکستان کا آپریشن سیسہ پلائی دیوار شروع ہوا توبھارتی
فضائیہ ریت کی دیوار کی طرح ڈھیر ہوگئی ۔چائنہ کی بھرپور تکنیکی مدد کے
نتیجہ میں ہمارے شیردل شاہینوں کے ہاتھوں رافیل کاغرور بھی چکناچور
ہوگیا۔ہوسکتا مودی شعبدہ بازی اورپاکستان کیخلاف اشتعال انگیز ی سے ریاستی
الیکشن میں جیت جائے لیکن اس سے وہ پاکستان کے ہاتھوں شکست کی خفت نہیں
مٹاسکتا ۔
بھارت کی بدترین بزدلی کے بعد پاک فضائیہ کے شاہینوں کا"جھپٹنا ،پلٹا
اورپلٹ کرجھپٹنا" ابھی تک دفاعی تجزیہ کاروں کے درمیان زیربحث ہے ،اپنوں کے
ساتھ ساتھ پرائے بھی پاک فضائیہ کے شاہینوں کی شجاعت اورپیشہ ورانہ مہارت
پررشک کررہے ہیں ، عنقریب دس مئی کے ایڈونچر پرایکشن سے بھرپور فلم بنے
گی۔مقتدر ملکوں کے دفاعی تجزیہ کاروں کیلئے بھی پاک فضائیہ کا آپریشن ایک
سرپرائز تھاجودنیا بھر کی افواج کے نصاب کاجلی عنوان بن گیا ہے ۔ پاکستان
کے جوابی وارمیں بھارتی تصورات سے ہزاروں گنا زیادہ شدت اورحدت تھی ۔مودی
اوراس کے حواری ابھی تک سوگ کی کیفیت میں ہیں۔ پاک فضائیہ نے منظم حملے سے
بھارت میں جوآگ بھڑکائی تھی اس سے مودی سرکار کے چودہ طبق روشن ہوگئے
ہیں۔بھارت کی فضائیہ نے شب خون مارتے ہوئے پاکستان کے عام شہریوں کونشانہ
بنایاتھا جبکہ ہمارے شیردل شاہینوں نے بھارت کے دفاعی اہداف کوفنا
کیا۔پاکستان اوربھارت کے درمیان چندگھنٹوں کی حالیہ جھڑپ سے طاقت کاتوازن
بدل گیا اورانتہاپسندمودی کوگھٹنوں پرآنا پڑا ۔طاقت کے توازن میں حالیہ
تبدیلی محض جنوبی ایشیاء تک محدود نہیں بلکہ اس کے اثرات اورثمرات عالمی
سطح پر محسوس کئے جارہے ہیں۔چائنہ اورترکیہ نے توجھڑپ سے قبل ببانگ دہل
پاکستان کی حمایت کردی تھی تاہم پاکستان کے ہاتھوں نام نہاد معاشی اوردفاعی
طاقت بھارت کی شامت آنے کے بعد دنیا کے متعدد قابل ذکر ملکوں نے اپنا وزن
پاکستان کے پلڑے میں ڈال دیا ہے۔معرکہ دس مئی کے بعد کئی ملک پاکستان کے
ساتھ دوستی کیلئے اپنے دونوں بازو پھیلارہے ہیں جبکہ بھارت دنیا میں تنہا
کھڑا ہے ،متشدد مودی کے جنون نے بھارت کوتنہا اوررسواکردیا ۔
|