اسلام کا نظام عدل و انطاف

اسلام کا نظامِ عدل و انصاف
امریکہ کے سابق صدر رچرڈ نکسن کے ایک مشیر تھے جن کا نام رابرٹ کرین تھا..
• آپ نے پبلک لاء (قانونِ عامہ) میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی..
• پھر بین الاقوامی قانون میں ڈاکٹریٹ کی..
• ہارورڈ سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء کے صدر رہے..
• صدر نکسن کے امورِ خارجہ کے مشیر اور امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر رہے..
• امریکہ کے نمایاں سیاسی ماہرین میں شمار ہوتے تھے..
• امریکہ میں “سینٹر فار سولائزیشن اینڈ رینیول” کے بانی تھے..
• چھ زندہ زبانوں پر عبور رکھتے تھے..
ایک دن صدر نکسن نے اسلام کے بارے میں پڑھنے کی خواہش ظاہر کی، تو انہوں نے امریکی خفیہ اداروں کو حکم دیا کہ اس پر تحقیق تیار کریں.. تحقیق تیار ہوئی لیکن بہت طویل تھی.. نکسن نے اپنے مشیر رابرٹ کرین کو کہا کہ اس تحقیق کو پڑھ کر خلاصہ بنا دیں..
رابرٹ کرین نے تحقیق پڑھ گر مزید جاننے کے لیے اسلامی سیمینارز اور لیکچرز میں شرکت شروع کر دی..
چند ہی دنوں میں یہ خبر پورے امریکہ میں گونج اٹھی کہ رابرٹ کرین مسلمان ہو گئے ہیں..
انہوں نے اپنا نام فاروق عبدالحق رکھا..
اپنی اسلام قبول کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں:-
بطور طالبِ علمِ قانون میں نے اسلام میں وہ تمام قوانین پائے جو میں نے پڑھے تھے.. حتیٰ کہ ہارورڈ یونیورسٹی میں تین سالہ تعلیم کے دوران میں نے ان کے قوانین میں لفظ “انصاف” ایک بار بھی نہیں پایا، جبکہ اسلام میں یہ لفظ بار بار ملتا ہے..
انہوں نے 1981ء میں اسلام قبول کیا اور اپنا نام حضرت عمر فاروقؓ کے نام پر فاروق رکھا..
وہ ایک واقعہ بیان کرتے ہیں:-
ہم ایک قانونی مکالمے میں تھے.. ایک یہودی پروفیسر اسلام اورمسلمانوں پر تنقید کرنے لگا.. میں نے اسے خاموش کرنے کے لیے پوچھا؛ کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکی قانون میں وراثت کا حصہ کتنا بڑا ہے؟
اس نے کہا؛ ہاں، آٹھ سے زیادہ جلدیں..
میں نے کہا؛ اگر میں آپ کو وراثت کا قانون دس لائنوں سے کم میں دوں تو کیا آپ مانیں گے کہ اسلام سچا دین ہے؟
اس نے کہا؛ یہ ممکن نہیں..
میں نے قرآنِ کریم کی آیاتِ وراثت اسے دکھائیں.. چند دن بعد وہ میرے پاس آیا اور کہا؛ انسانی دماغ اتنے جامع انداز میں تمام رشتہ داروں کو گن نہیں سکتا اور پھر ایسی عدل و انصاف کے ساتھ تقسیم نہیں کر سکتا کہ کسی پر ظلم نہ ہو.. پھر وہ یہودی شخص مسلمان ہو گیا..
ڈاکٹر رابرٹ کرین (فاروق عبدالحق) 2021ء میں 92 برس کی عمر میں وفات پا گئے..
پڑھیے تاکہ جان سکیں کہ اسلام زمین کا سب سے عظیم قانون ہے..
اے اللّٰہ! ہمیں اسلام کے ساتھ عزت عطا فرما..
اور درود و سلام ہو ہمارے نبی محمد ﷺ، آپ کی آل اور صحابہ کرام پر.. آمین

 

Rasheed Ahmed
About the Author: Rasheed Ahmed Read More Articles by Rasheed Ahmed: 37 Articles with 10426 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.