���� ��� �� �����محمد شاہ رخ فیروز قادری
(Muhammad Shahrukh, Karachi)
| محمد شاہ رخ فیروز قادری ایک متحرک سماجی و دینی کارکن ہیں جنھوں نے جماعتِ اہلِ سنت پاکستان کراچی ضلع جنوبی میں بطور نائب ناظم خدمات انجام دیں، مقامی سیاست میں بلدیاتی انتخابات میں 2 دفعہ حصہ لیا، برادری و تجارتی تنظیموں میں ذمہ داریاں نبھائیں، نعتیہ ورثے کے تحفظ کے لیے یوٹیوب چینل قائم کیا اور میڈیا و سوشل میڈیا کے ذریعے دینی و سماجی سرگرمیوں کو فروغ دیا |
|
|
پیدائش اور ابتدائی زندگی محمد شاہ رخ فیروز قادری ایک نوجوان اور مخلص سماجی کارکن ہیں، جو 3 فروری 1990ء کو کراچی، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا مکمل تعارف یوں ہے: محمد شاہ رخ بن فیروز الدین، دادا حاجی بشیر احمد، پردادا سہیل محمد اور پردادا کے والدا خدا بخش۔
شرفِ بیعت 1998ء میں محمد شاہ رخ فیروز قادری کو معروف عالمِ دین حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادریؒ کے دستِ مبارک پر سلسلۂ قادریہ رضویہ میں بیعت ہونے کا شرف حاصل ہوا۔
علامہ سید شاہ تراب الحق قادریؒ کو مفتیِ اعظم ہند، علامہ مولانا مصطفیٰ رضا خان نوریؒ کی جانب سے اجازت و خلافت حاصل تھی اور وہ عظیم مصلح عالم علامہ قاری محمد مصلح الدین صدیقیؒ کے بھی خلیفہ اور جانشین تھے۔
برادری اور خاندانی پس منظر محمد شاہ رخ فیروز قادری کراچی کی رنگریز برادری سے تعلق رکھتے ہیں، جو “انجمن قومِ سکندری” کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔ یہ انجمن 1988ء میں کراچی میں رجسٹر ہوئی۔
قومِ سکندری کا اصل تعلق دہلی (بھارت) سے ہے، جو 1947ء کی تقسیم کے بعد پاکستان ہجرت کر کے کراچی کے صدر ٹاؤن کے علاقے میں آباد ہوئی، جہاں وہ آج تک مقیم ہے۔
بلدیاتی سیاست میں کردار – بلدیاتی انتخابات 2015ء شاہ رخ فیروز قادری کا تعلق کراچی کے ضلع جنوبی کے علاقے نانک واڑہ سے ہے۔ اس وقت ضلع میں کل 31 یونین کونسلیں تھیں، جہاں ہر پانچ سال بعد چیئرمین، وائس چیئرمین اور چار کونسلرز کے انتخابات ہوتے تھے۔
2015ء کے بلدیاتی انتخابات میں علاقے کے معزز سماجی افراد نے محمد شاہ رخ فیروز قادری کو یونین کونسل 23، وارڈ نمبر 1 سے جنرل کونسلر کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا۔ انھوں نے “خوش حال کراچی پینل” کے پلیٹ فارم سے بطور آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لیا اور 255 ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اگرچہ وہ کامیاب نہ ہو سکے، لیکن اس دور میں ایم کیو ایم کے مقابل الیکشن لڑنا بذاتِ خود ایک جرات مندانہ قدم تھا۔
انھوں نے 5 نومبر 2023ء کو ایک دفعہ پھر یونین کونسل 6 نانکواڑہ(نئی بلدیاتی تقسیم کے مطابق) ضمنی بلدیاتی انتخابات برائے وائس چیئرمین میں حصہ لیا اور 6 امیدواروں میں دوسری پوزیشن پر رہے اس انتخاب میں محمد شاہ رخ فیروز قادری کے حریف منصور شیخ تھے۔
جماعتِ اہلِ سنت پاکستان میں ذمہ داریاں جماعتِ اہلِ سنت پاکستان کراچی، پاکستان میں اکثریتی سنی برادری کی نمائندہ جماعت ہے۔ کراچی کے امیر ممتاز عالمِ دین علامہ مولانا سید شاہ عبد الحق قادری ہیں، جبکہ کراچی ڈویژن کے ناظمِ اعلیٰ سید محمد رفیق شاہ ہیں۔
شاہ رخ فیروز قادری جماعتِ اہلِ سنت کے ایک فعال رکن ہیں۔ انھیں ضلع جنوبی کے ناظم، علامہ شوکت حسین سیالوی نے 23 اکتوبر 2022 کو جماعتِ اہلِ سنت پاکستان کراچی ضلع جنوبی کا ڈپٹی ناظم مقرر کیا۔ مزید برآں، 4 مئی 2025 کو جماعتِ اہلِ سنت پاکستان کراچی ڈویژن کے انتخابات کے موقع پر انھیں کراچی ڈویژن کا سوشل میڈیا انچارج مقرر کیا گیا۔
نعتیہ یوٹیوب چینل محمد شاہ رخ فیروز قادری کو نعتِ رسول ﷺ پڑھنے اور سننے سے گہری محبت ہے۔ اسی شوق کے تحت انھوں نے “Muhammad Shahrukh Qadri” کے نام سے یوٹیوب چینل قائم کیا۔
یہ چینل مختلف مشہور نعت خوانوں کی پرانی نعتیہ ریکارڈنگز کو محفوظ کرنے اور شائقینِ نعت تک پہنچانے کے لیے وقف ہے۔
انجمن قومِ سکندری کے الیکشن سیل کی رکنیت محمد شاہ رخ فیروز قادری انجمن قومِ سکندری سے وابستہ ہیں اور برادری کی فلاحی و تنظیمی سرگرمیوں میں سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ انجمن کے انتظامی امور کے لیے ہر دو سال بعد انتخابات منعقد ہوتے ہیں۔
20 نومبر 2021ء کو ہونے والے جنرل باڈی اجلاس میں باہمی مشاورت سے انھیں انجمن قومِ سکندری کے الیکشن سیل کا رکن منتخب کیا گیا۔ بعد ازاں 14 جولائی 2024ء کو انھوں نے بعض اراکین کی جانب سے اصولوں کی خلاف ورزی اور الیکشن سیل میں بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
کراچی پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن میں جوائنٹ سیکریٹری ستمبر 2021ء میں وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے بجلی کے بلوں پر 6,000 روپے کے ناجائز ٹیکس کے اعلان کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے، جن میں کراچی کی تاجر برادری نے بھی بھرپور حصہ لیا۔
پاکستان چوک اور برنس روڈ کے پرنٹنگ پریس مالکان اور تاجروں نے اس تحریک میں فعال کردار ادا کیا۔ احتجاج کو منظم کرنے کے لیے کراچی پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن قائم کی گئی۔ تاجروں کے باہمی اتفاق سے محمد شاہ رخ فیروز قادری کو اس ایسوسی ایشن کا سپریم کونسل ممبر اور جوائنٹ سیکریٹری مقرر کیا گیا۔
میم ٹی وی(Meem TV) کینیڈا کے کراچی اسٹوڈیو میں میزبانی 2020ء میں محمد شاہ رخ فیروز قادری نے کینیڈا کے آئی پی ٹی وی چینل MEM TV پر پروگرام “علمی مذاکرہ” کی میزبانی کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انھوں نے MEM TV پر متعدد پروگرامز کی میزبانی کی، جن میں شامل ہیں:
علمی مذاکرہ (16 اقساط) وقتِ سحر ٹرانسمیشن (29 اقساط) اعلیٰ حضرت کے خلفاء (21 اقساط) شانِ امام احمد رضا (3 اقساط) Meem کے مہمان (20 اقساط) یہ تمام پروگرامز دینی، فکری اور علمی موضوعات پر مشتمل ہیں اور ناظرین میں خاصی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔� |
|