ہَل کسی نے چلایا، فصل کسی نے بوئی

(ڈریم ٹائم ڈاٹ کام کی ویب سائٹ سے لی گئی تصویر)

آئیے صاف صاف سمجھاؤں تصویر میں ہَل چلانے والا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہے اور بیج ڈالنے والا چینی صدر شی جن پنگ ہے۔جس زمین پر ہل چلایا جارہا ہے ، یہ مشرقِ وسطیٰ ہے جہاں اصل میں تو امریکہ اور اسرائیل نے مل کر ایران پر حملہ کیا لیکن چین اپنی پالیسی کے تحت امن و معیشت کے فروغ کے بیج ڈال رہا ہے۔ انسان تجویز کرتا ہے اور خدا فیصلہ کرتا ہے۔اکثر "ایک بوتا ہے اور دوسرا کاٹتا ہے" کے طور پر حوالہ دیا جاتا ہے۔حالانکہ اصل میں "جو بوئے ، وہ کاٹے" ایک آفاقی محاورہ ہے لیکن ہم ہر محاورہ اپنے مطلب کا بنانے میں ماہر ہیں اور کسی نہ کسی طرح توڑ مروڑ کر اپنے مقصد کا بنا لیتے ہیں۔ آج کی جنگ کے نتائج اپنے مطلب کے نکالنے کے لئے میں نے بھی یہ بلاگ لکھا ہے ، اب نہ معلوم انجام کیا ہوتا ہے لیکن میری جو سمجھ میں آرہا ہے وہ لکھ رہا ہوں اور اس کی بنیاد وہ ثبوت ہیں جو اس سے پہلے زمینی حقائق بن چکے ہیں، جیسے جنگِ عظیم اوّل کے نتیجہ میں چین کے "سِلک رُوٹ" نے فروغ پایا اور جنگِ عظیم دوم کے کے دیر پا اثرات میں "ون بیلٹ وَن روڈ " بھی چین ہی کا منصوبہ ہے جو نہایت خوش اسلوبی سے ترقی پذیر ہے۔ اب گو کہ موجودہ امریکہ+اسرائیل برخلاف ایران جنگ تیسری جنگِ عظیم نہیں ہے لیکن امریکہ کے مطابق نیو ورلڈ آرڈر فیز تھری ضرور ہے، (پہلے فیز میں عراق ، دوسرے میں افغانستان اور اب تیسرے میں ایران)۔اس کو یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت اس کا مقدر بنے، ہم تو تماشائی ہیں، لیکن یاد رہے کہ جو دوسروں کی آگ کا دور کھڑے ہوکر تماشہ دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ہمیں کیا ہمارے ہاں تھوڑی آگ لگی ہے تو ایسا سوچنا خود غرضی میں شمار ہوتا ہے اور نہ ہی محض دعاؤں سے کام چلتا ہے کہ اللہ خیر کرے اور ہم بچے رہیں بلکہ کسی نہ کسی طرح حق کو تلاش کرکے اس کا ساتھ دینے کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ "جس کی لاٹھی اس کی بھینس" کے اصول میں ہمیشہ لاٹھی والے کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ایران کی مانند اپنے آپ کو اس قابل بنانے کی بھی ضرورت ہوتی ہے کہ اپنے ایمانی جذبے کا ساتھ دینے کے لئے کچھ تو طاقت ہو تاکہ تاریخ میں ہمیں بھی اچھے الفاظ سے یاد رکھا جائے ورنہ جغرافیہ تو بدلتا رہتا ہے۔

Syed Musarrat Ali
About the Author: Syed Musarrat Ali Read More Articles by Syed Musarrat Ali: 379 Articles with 280465 views Basically Aeronautical Engineer and retired after 41 years as Senior Instructor Management Training PIA. Presently Consulting Editor Pakistan Times Ma.. View More