TRUTH 6 DEATH TRAP FOR DEPENDENCIES

اس آرٹیکل کا مرکزی خیال کتاب
Unlearn 101 Truths for a Better Life
سے لیا گیا ہے۔
دل توڑ دیا جاتے جاتے
بات سن کر نہ گئی جاتے جاتے
دکھ دے گئی اُس سمے جاتے جاتے
آندھی چلی اور اڑ کر غائب سی جاتے جاتے
آہ دل کی لے گئی وہ جاتے جاتے
روئے گی وہ بھی یاد کرتی جاتے جاتے

یہ کسی دکھی دل کی دعا یا بد دعا ہے۔ مگر آجکل کے حالات میں آپ اسکو سوئی گیس
اور بجلی کی آنی جانی کے تناظر میں بھی لے سکتے ہیں۔

انسان بے حد کمپلیکیٹڈ
مخلوق ہے۔دنیا میں آیا اکیلا دنیا سے جائیگا اکیلا۔

مگرسوچتا رہتا ہے


،کون مجھ سےخوش ہے ،کون میرا ہے، کون میرا نہیں، کوئی میرا کیوں نہیں
کوئی میرا ہے ،تو صرف میرا کیوں نہیں
اس سب میں ہی الجھا رہتا ہے۔




ایک مشہور لطیفہ ہے
لڑکا اور لڑکی پہاڑ پر خود کشی کے لئے کھڑے ہوتے ہیں
لڑکی اصرار کرتی ہے اور لڑکے سے کہتی ہے کہ پہلے چھلانگ تم لگاو گے
لڑکا کہتا ہے
پہلے توُ لا تیرا کی بھروسہ میرے بعد لاویں نہ لاویں

زندگی اِسی رشتے پر ختم نہیں کہ اِس معاملے میں کامیابی نہ ملنے پر انسان اپنی جان لینے
کا ارادہ کر لے۔ بے شمار خوبصورت رشتے ماں باپ بہن بھائی پھوپھو بھتیجی خالہ بھانجی
چچا ماموں دادا دادی نانی نانا
پر مشتمل ہیں۔جنکو آپکی ضرورت ہوتی ہے۔
انکی خدمت اور ساتھ آپکو اس معاملے میں اچھا انسان ڈھونڈنے میں مدد دے گا۔

مگر
انسان جس طرح سے رشتوں کے ساتھ معاملہ کرتا ہے اُس سے اُسکی نفسیات اور جزباتی
حالات کا پتہ چلتا ہے۔اگر تو انسان اندر سے جزباتی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گا
وہ دوسروں کو بھی جزباتی طور پر پریشان کرتا ہے۔اسی لئے بعض اوقات ہمیں
لگتا ہے ہم نے تو کچھ نہیں کہا پھر بھی فلاں فلاں ہمیں کیوں تنگ کر رہا ہو۔
کیوں کہ وہ خود۔۔۔۔ خود سے تنگ ہوتا ہے۔

مگرسو فیصد جزباتی طور پر کسی بھی انسان پر منحصر ہونا بے
حد خطرناک ہے۔ انسان اپنے لئے کچھ کرنے کی بجائے
پھر کسی اور کی خوشنودی کے لئے سر ٹکراتا رہتا ہے۔ پر کوئی خوش نہیں ہوتا۔
ہم انسان جزبات کے معاملے میں ہر لحاظ سے ایک دوسرے پر منحصر نہیں ہوتے۔
یہ بات خاص طور پر لڑکیوں کی سمجھ میں ڈالنے کی
ضرورت ہے۔
ہم نے کسی کا سہارا اورساتھ ملنا اور کسی کا نہ ملنا زندگی و موت کا مسئلہ بنایا ہوتا ہے۔
دیکھا جائے تو ہم سے ہمارے بہت پیارے رشتے بھی بچھڑ جاتے ہیں مگر ہم
اس زخم کے ساتھ بھی پوری زندگی خدا کی کرنی سمجھ کر زندہ رہنے پر مجبور رہتے ہیں۔


اسی لئے اگر کسی کو یہ شک ہے کہ وہ کسی کے سہارے کے بغیر نہیں رہ سکتا
تو اسے اپنی سوچ کو دوبارہ سے سوچنا ہوگا
Unlearn, Learn and Relearn
کرنا ہوگا۔

کہیں سنا خوبصورت جملہ

جو خود بکھرے ہوتے ہیں وہ دوسرے کو بکھیر دیتے ہیں
جو خود سمٹے ہوتے ہیں وہ دوسرے کو سمیٹ دیتے ہیں



sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 275 Articles with 357154 views A writer who likes to share routine life experiences and observations which may be interesting for few and boring for some but sprinkled with humor .. View More