گزشتہ سے پیوست جم کے لڑاکے آستینیں چڑھائی ہوئی،کالا کوٹ پہنے ہوئے دست و گریباں ہونے کو تیار دلائل پر دلائل دینے کو تیار سمجھ تو گئے کس طرف اشارہ ہو رہا ہے۔ اسی لئے تھوڑا کہے کو بہت جانئے
چُھپ چُھپا کے لڑاکے ارے سُنا اس نے تمہارے بارے میں کیا کہا اِس نے یہ اُس نے وہ ایسا بھی کہا اور ویسا تو کہا ہی کہا یہ لوگ چُھپ چُھپ کر لڑتے ہیں،صاف چھپتے بھی نہیں سامنے بھی نہیں آتے دُسروں کو لڑوا دیتے ہیں اور پھر خود درمیان سے نکل جاتے ہیں۔ مختصر وچولن والا کام کرتے ہیں۔
حیراں و پریشاں لڑاکے یہ لڑاکے آپکو بوکھلائے اور انجان لڑاکوں کا مرکب نظر آئیں گے۔ آپکو حیراں بھی کریں گے اور مجبور کر دیں گے کہ آپ سر پکڑ کر دیوار پر دے مارنے والا کام کریں گے۔ کیونکہ یہ کس قسم کی لڑائی چاہتے ہیں اور کس قسم کا امن یہ انکو خود کو بھی نہیں معلوم ہوتا۔ انکو بس زندگی میں ہلچل اور بے چینی محسوس ہوتی ہے خاص طور پر تب
۔ جب حالات خراب نہ ہوں
خرگوشوں جیسے لڑاکے یہ خرگوشوں کی طرح سے کان کھڑے کر لیتے ہیں۔جب بھی خطرہ سونگھیں گے۔ انٹینا کی طرح کان کھڑا کر لیں گے۔ دوسروں کو دیکھ کر چھلانگ لگا کر بھاگیں گے غصے سے آنکھیں لال کر کے دکھائیں گے کیونکہ یہ لیا ہوا قرض واپس نہیں کرنا چاہتے
دنیا دار لڑاکے یہ سب سے ذیادہ شادی اور مرگ کے موقع پر نظر آئیں گے۔ اِنکو منانا اور بُلانا پڑتا ہے۔میزبان یہ فریضہ اسلیئے انجام دیتے ہیں کہ دوسرے لوگوں جنکو عُرف عام میں دنیا والے کہا جاتا ہے کہ سامنے باتیں نہ بنیں اور ناک بھی رہ جائے۔ یہ دُنیا دار بھی بامروت لوگوں کا خوب فائدہ اُٹھاتے نظر آئیں گے۔
|