پاکستان 79 سالہ سفر شاندار کامیابیاں چیلنجز اور مسائل
(Dr Mehboob Syed, Karachi)
ڈاکٹر سید محبوب سینیئر معاشی و سیاسی تجزیہ کار پاکستان اللہ تعالی کا انعام اور تحفہ ہے۔ یہ ہماری منزل، پہچان ،شناخت، ہماری راحت، ہماری امیدوں کا گہوارہ، ہمارے خوابوں کی تعبیر ہے۔ یہ ریاست مدینہ طیبہ کے بعد دنیا کی واحد ریاست ہے جو اللہ تعالی کے مقدس اور بابرکت نام پر قائم کی گئی ہے۔ قوم 14 اگست 2026ء کو اپنا 79 واں یوم ازادی منا رہی ہے۔ ہم اللہ تعالی کے سامنے سر بسجود ہیں، اس کے شکر گزار ہیں کہ ہم ایک ازاد وطن، ازاد فضا میں سانس لے رہے ہیں جو 57 اسلامی ممالک میں واحد ایٹمی قوت ہے پاکستان نے مسلم ممالک میں امن و استحکام اور ان کی ازادی و سالمیت کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مراکش الجزائر اور تیونس کے ازادی کے رہنما پاکستان کے پاسپورٹ پر سفر کرتے تھے .متحدہ عرب امارات کے پہلے, دوسرے, تیسرے اور چوتھے ایئر چیف پاکستانی تھے. پاکستانی پائلٹوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا میں سب سے پہلے انہوں نے اسرائیل کے طیارے گرائے .ونگ کمانڈر بلال اور سکواڈن لیڈر اسامہ دنیا میں سب سے پہلے پائلٹ ہیں جنہوں نے رافیل طیارے گرانے کا اعزاز حاصل کیا گزشتہ 79 سالوں میں پاکستان نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں پاکستان کو دنیا کی پہلی اور واحد ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ پاکستان کو ابتدائی سالوں میں بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس نے صفر سے ابتدا کی اور پھر اللہ تعالی کے فضل و کرم اور ڈاکٹر عبدالقدیر کی کوششوں سے پاکستان نے ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔پوری قوم اپنے اس مایہ ناز ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر کی احسان مند اور ان پر فخر کرتی ہے ۔1979 میں پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام نے فزکس میں نوبل انعام حاصل کیا۔ پاکستان نے 1990 میں انٹٹار کٹیکا میں اپنی پہلی سائنٹیفک مہم کا اغاز کیا۔ 13 اکتوبر 2025 کو پاکستانی فوج کے نوجوانوں نے کیمبرین پیٹرول برطانیہ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ پاکستانی فوج کے جوانوں نے 2017 ،2018، 2025 اور 2026 میں دنیا کی سخت ترین ٹریننگ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ۔پاکستانی کیڈٹ شہیر اللہ خان نے رائل ملٹری اکیڈمی سندرست میں تین اعلی ترین اعزاز حاصل کیے ۔پاکستانی کیڈٹ سردار ارسام عباس کو اسٹریلیا کی رائل ملٹی کالج کا بہترین کیڈٹ قرار دیا گیا ۔کیڈٹ طلحہ نے سندھرسٹ میں اعزازی شمشیر حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ۔نو سالہ حارث منظور نے دنیا کے سب سے کم عمر او لیول کرنے والے طالب علم کا اعزاز حاصل کیا جن کا عالمی ریکارڈ اب تک قائم ہے ڈاکٹر امجد ثاقب کے اخوت ماڈل کا مطالعہ ہاورڈ یونیورسٹی میں کیا گیا اسے اقوام متحدہ نے سراہا ۔ انہیں نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا ۔ڈاکٹر امجد ثاقب نے غیر سودی مائیکرو فائننس کو متعارف کرا کر دنیا میں منفرد اعزاز حاصل کیا ۔ڈاکٹر عبدالباری نے انڈس ہسپتال کی بنیاد رکھی جہاں لاکھوں مریض شفایاب ہو رہے ہیں ۔حاجی حنیف طیب مصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے بانی ہیں جو عمدہ خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ پاکستان کی جامعہ بنوریہ عالمیہ دنیا کے 54 ممالک کے طلبہ کو معیاری دینی اور عصری تعلیم فراہم کر رہا ہے غزالی ٹیک جدید دور کی پہلی اسلامی ٹیکنالوجی یونیورسٹی ہے بیت السلام اور اور اے لیول کے علاوہ مفت دینی تعلیم دے رہا ہے۔ الخدمت لاکھوں لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ جامعۃ الرشید بہترین دینی ،عصری تعلیمی ادارہ ہے۔ جامعۃ المحصنا ت ہزاروں لڑکیوں کو معیاری دینی اور عصری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ دارالعلوم کراچی کا شمار دنیا کے بہترین دینی علمی اداروں میں ہوتا ہے۔ البیان انسٹیٹیوٹ کی شاخیں ملک بھر میں مفت دینی اور عصری تعلیم فراہم کر رہی ہیں پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں 1992 کا ورلڈ کپ جیتا ۔جہانگیر خان نے اسکواش کا عالمی اعزاز چھ مرتبہ اور برٹش اوپن 10 مرتبہ جیتا 1981 سے 1985 تک وہ ناقابل شکست رہے ۔انہوں نے 55 میچ لگاتار جیت کر عالمی ریکارڈ قائم کی۔ا وہ پاکستان کے اب تک کے سب سے عظیم کھلاڑی ہیں ان کا نام گینز بک اف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالباسط کو اسٹینڈ فورڈ یونیورسٹی نے 10 لاکھ سائنسدانوں میں سے دنیا کے دو فیصد بہترین سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کیا پاکستان کی پی ائی اے نے دنیا کی کئی بہترین ہوائی کمپنیوں کی بنیاد رکھی ۔قراقرم ہائی وے جدید تعمیر کا شاہکار ہے جو پاکستان کو چین سے ملاتی ہے مئی 2026 میں پاکستان نے اپنے سے نو گنا زیادہ فوجی بجٹ رکھنے والے ملک کو دھول چٹا کر اسے عبرت ناک شکست دے کر ملک کا وقار بلند کیا فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کو دنیا کی بہترین فوج ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ پاکستان نے عالمی امن کے لیے نمایاں کردار ادا کیا اور اسے عالمی امن کے سفیر کا اعزاز حاصل ہوا ۔پاکستان نے سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ مل کر دفاعی معاہدہ کیا پاکستان کو معاشی طاقت بننا ہے ۔سائنس ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کی تعلیم عام کرنی ہے اور اس کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا ملک کو کرپشن اور استحصال سے پاک کرنا ہوگا ۔قومی یکجہتی کی راہ ہموار کرنی ہوگی پاکستان نے 14 اگست 2026 کو پہلا قمری خلائی مشن روانہ کر کے دنیا کے پہلے مسلمان ملک ہونے کا اعزاز حاصل کیا جس نے قمری خلائی مشن بھیجا ہے ۔انشاءاللہ پاکستان کا مستقبل روشن اور شاندار ہے |
|