Truth 12 When was World Fair

اس آرٹیکل کا مرکزی خیال کتاب
Unlearn One Hundred and One Simple Truths
for a Better Life
سے لیا گیا ہے۔
اکثر ٹیلیویژن پر رنگت نکھارنے والی جو پراڈکٹس اشتہارات میں دکھائی جاتی
ہیں اُن میں اِدھر پراڈکٹ شکل کے پاس گئی ساتھ ہی جاب یا رشتہ مل گیا۔
اعتماد کہاں کا کہاں پہنچا اور جی مطلوبہ اشیا کی برسات ہو گئی۔

عملی طور پر زندگی ایسی نہیں۔

زندگی بلیک وائٹ اور انکے درمیان کنفیوز رہتی ہے۔ جسکو ہم کہہ سکتے ہیں
کوئی بھی ہمیشہ نہ مکمل اچھا ہوتا ہے نہ مکمل بُرا۔زندگی مدو جزر کی طرح ہے۔
سائنس کی کتاب میں ہم سب نے ہی یہ نام پڑھا ہے۔ یہ عمل چاند اور سورج کی
کشش ثقل اور زمین کی گردش کی وجہ سے پیش آتا ہے۔جس کی
وجہ سے سمندر کی لہروں میں اُتار اور چڑھائ آتا ہے۔
اِسی طرح
بہت سے لوگ تیز تیز موڈ بدلتے دکھائی دیں گے۔ ہر چیز پر گرم مشکل سے ٹھنڈے اور
پھر بہت ہی مشکلوں کے معاملے میں پُرسکون تو نہیں بس آرام کرتے اور پھر واپس گرم
ہوں گے۔

دُنیا میں آپکو بھیجنے سے پہلے یہ وعدہ نہیں دیا گیا تھا کہ آپ کو سب کچھ
پرفیکٹ ملے گا۔ بہت کچھ اچھا ہوگا بہت کچھ اُسکے ساتھ مرضی کے خلاف بھی ہوگا۔
جب ہم یہ ماننا شروع کرتے ہیں کہ جی زندگی ایسی ہی ہے کھٹی میٹھی
تو ہم پُر سکون نہ بھی ہوں زندگی جینے کا حوصلہ کرنے لگتے ہیں۔

کبھی آپ نے لاہور کی کینال روڈ سے گزرتے ہوئے محسوس کیا ہے وہاں پہنچ کر
ٹمپریچر کو فرق پڑ جاتا ہے۔ٹریفک پھنسی نہ ہو تو درختوں پانی اور ہوا کے ساتھ سفر کرنے کا
مزہ آتا ہے۔مگر اگر تو ٹریفک رُکی ہو تو کبھی بھی
یہ سفر مزے کا نہیں لگتا۔
اکثر آپکی سوچوں کی یا کبھی کسی اور کی سوچوں کی ٹریفک کہیں پھنسی ہوتی ہے
تو اِس لئے بھی سفر مزے کا نہیں لگتا۔
آپ یہ سوچیں کہ میں نے کسی کو کچھ نہیں کہا کوئی مجھے بھی کچھ نہیں
کہے گا تو ایسا نہیں ہوتا ۔
شیر کے پنجرے میں ہاتھ ڈالنے کا مطلب یہ تو نہیں نا کہ ہم تو تھپتھپانے
کے لئے ہاتھ ڈال رہے ہیں وہ بھی پیار لے گا ہاں بس بازو
بھی ساتھ میں لے گا۔
خود اچھے بنیں مگر دوسروں سے یہ توقع رکھنا چھوڑ دیں۔
آپ کو یہ لگتا ہو کہ میں نے تو دوسروں کے ساتھ اچھا کیا تو اب مجھے
بھی اچھا ملے گا ایسا نہیں ہوتا ۔
سفر میں ہوا خوشگوار سی یا رُکی سی ۔۔۔زندگی دونوں میں مل سکتی ہیں۔

ہر انسان ایک اپنی فطرت دُنیا میں لے کر آتا ہے۔ کوئی نہ کوئی ٹیڑھ خود میں بھی
ہوتی ہے جو دوسروں کو چُبھ رہی ہوتی ہے۔
مگر ہم نا واقف ہوتے ہیں۔

کچھ آپکے لئے اچھا ہوگا مگر دوسرے کے لئے برا
کچھ آپکے لئے برا مگر دوسرے کے لئے اچھا


تبدیل ہو سکنا مولڈ ہو سکنا سب سے اہم خوبی ہے۔
غم رہا جب تک کہ دم میں دم رہا
دل کے جانے کا نہایت غم رہا
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 279 Articles with 366434 views A writer who likes to share routine life experiences and observations which may be interesting for few and boring for some but sprinkled with humor .. View More