بے بسی ہماری شناخت کو ختم کرنے کے لئے کافی ہے
(Syed Musarrat Ali, Karachi)
|
(برطانیہ کے ساحلوں پر اپنی شناخت کی تصویر ذاتی البم سے) |
|
| جب تک ہم بے بس نہ ہوں ہم نہ ڈاکٹر کو مانتے ہیں نہ اللہ کو۔ماں کے پیٹ میں خالقِ کائنات کی روح داخل ہوتے ہی ہر مخلوق اپنے آپ کو خدا سمجھتی ہےاور اپنی مرضی سے دنیا کو چلانے کی خوش فہمی کے باعث اپنے آپ کو بے بسی کی کیفیت میں مبتلا ہونے کی نوبت ہی نہیں آنے دیتی۔بات بھی صحیح ہے، اس کے اندر روح ڈالنے والا جو اس کاسب کچھ ہوتا ہے، لیکن دنیا میں آتے ہی جو کثافتوں کی فوجیں حملہ آور ہوتی ہیں تو اس کے اندر "خالق اور خالص" کا توازن بگڑنے لگتا ہے۔اب یہ ہر مخلوق پہ منحصر ہوتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو خدا کہلوائے یا بے بسی کی غلاظت کے انبار تلے دب کراپنی شناخت ختم کر کے کسی بھی دنیاوی مدد کو پکارے یا اپنے خالق کے سامنے گِڑگِڑائے کہ میری غلطی ہے جو میں نے اپنے اوپر خود ظلم کیا کہ خدا بننے کی کوشش میں "خالق اور خالص" کا توزن بگاڑ بیٹھا اور بات یہاں تک آن پہنچی کہ اپنی ہی عطا کردہ ذہانت سےمصنوعی ذہانت کشید کرکےاسی کو "انداتا" سمجھ لیا اور اپنی بے بسی میں تجھ کو پکارنے کے بجائے خود ساختہ مشینوں سے مدد چاہی۔خود ساختہ دوائی ہو یا ویکسین، کیلکولیٹر ہو یا روبوٹ، انسان کی مدد کرنے والی ایسی مشینیں جو انسانی عقل کا نعم البدل نہ ہوں تو کوئی مضائقہ نہیں، لیکن خالق کی عطا کردہ عقلِ سلیم کو نیچا دکھانے کے بعد یو ٹرن (واپسی کے اقدام) سے جو اعتماد کا فقدان جنم لے رہا ہے اس سے انسانیت کی کوئی خدمت نہیں ہو رہی بلکہ کرپشن اور بے ایمانی کی جہنمی وادئی آتش کی گہرائی بڑھتی چلی جا رہی ہے . |