زیتون
زیتون کی اہمیت اسحدیث مبارکہ سے واضح ہو جاتی ہے کہ “زیتون کا تیل کھاؤ
اسے لگاؤ کیونکہ اس میں 70 بیماریوں سے شفاء ہے ان میں سے ایک کوڑھ بھی ہے۔“
طویل عرصے تک غذا کے طور پر زیتون کے استعمال سے معدے کی تیزابیت دور ہوتی
ہے۔ السر بھی ختم ہوتا ہے دل کے وہ امراض جن میں زیادہ چربی کا استعمال مضر
ہو ان کیلئے زیتون کا تیل مفید ہے۔ زتون کا تیل جتنا پرانا ہوتا ہے اتنا ہی
کارآمد اور مفید ہوتا ہے۔ پیٹ کے سرطان میں مبتلا افراد زیتون کا تیل پی کر
بیماری سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ زیتون کا تیل مسلسل پینے سے چہرے پر
شادابی آتی ہے۔ برونی جسم کیلئے زیتون کا تیل صحت مند اثرات کا حامل ہے۔
پٹھوں اور جوڑوں کے درد کیلئے اس کی مالش مفید ہے بلا ناغہ زیتون کے تیل کی
سر پر مالش سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں دالج اور لقوہ کے مریضوں کی
اگر روزانہ متاثرہ حصے پر زیتون کے تیل کی مالش کی جائے تو اس عارضے سے
نجات ممکن ہے۔ |