بھارتی شہر ممبئی کا اعجاز،
ہمارے حکمرانوں کا کارنامہ ،حکومت نے اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے2ہفتوں
میں48ارب 38کروڑ کے نئے نوٹ جاری کئے
یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر آج تک بھارتیوں نے
ہمارے ساتھ وقتاََ فوقتاََ جتنے بھی بے حس رویئے َروارکھے ہیں وہ آج بھی
کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور یہی بھارتیوں کی وہ روش ہے جس نے ہمارے دلوں
میں بھارت سے متعلق نفرت کی چنگاری سُلگارکھی ہے اِس سے ہمارے دلوں سے
بھارت اور بھارتیوں کے لئے محبت کا جذبہ ختم ہوکررہ گیا ہے مگربھارت سے
اپنی تمام تر نفرتوں کے باوجودہمیں اِس بات کا پورا یقین ہے کہ آج آپ بھی
ہماری طرح بھارتیوں کے طرفدار نہیں ہوں گے مگر دوسری جانب اِن تمام باتوں
اور کدورتوں کے باجود ہمیں اِس بات کا بھی یقین ہے کہ آپ بھی ہماری طرح اِس
حقیقت کو کُھلے دل سے تسلیم کر نے پر ضرور مجبور ہوں گے کہ بھارتی دنیاکے
کئی قدیم و جدید شعبوں میں ہم سے لاکھ گنازیادہ بہتر ہیں اَب اِسی کو ہی
دیکھ لیجئے کہ کیاہمارے ملک کا کوئی ایک بھی شہرایسانہیں ہے جو بھارتی
شہرممبئی کی طرح کوئی اعجاز حاصل کرسکے توایسے میں ہمیں بڑے افسوس کے ساتھ
یہ کہناپڑرہاہے کہ جی ہاں ہمارے یہاں کوئی بھی شہر ایسا نہیں ہے جو بھارت
کے کسی ایک بھی شہر کے مد مقابل ہو سکے ....؟؟تو کیا...؟؟ایسے میں آپ نے
کبھی یہ سوچا کہ اِس کی کیاوجہ ہے...؟مگرآہ...!! چھوڑیں اِس کی کیاضرورت ہے...؟؟
کہ کوئی اِس جانب سوچے اور ملک کو بھارت سے آگے لے جانے کے بارے میں
فکرمندہو....؟؟ ہمارے یہاں تو حکمرانوں کو اپنی کُرسی اور عوام کواپنی
بقاکے لئے روٹی، کپڑے اور مکان کی فکرہے ۔جبکہ دوسری جانب بھارتی حکمران
بھی ہمارے حکمرانوں کی طرح شاطر ضرورہیں مگر ا ِنہیں اپنے ملک اور عوام کے
ساتھ کسی حد تک محبت ہے جس کے اثرات بھارت میں گاہے بگاہے نظربھی آتے رہتے
ہیں اور یہ بھارتی حکمرانوں کی دانشمندی اور حکمتِ عملی ہے کہ آج بھارتی
شہرممبئی کودنیاکا 5واں امیرترین شہرہونے کا اعجاز حاصل ہوگیاہے یہاں
ہمیںیہ سوچناچاہئے کہ بھارت کے اِس شہر میں یقیناایسی کوئی نہ کوئی خوبی
ضرورہوگی جو ہمارے کسی بھی شہر میں نہیں ہے تب ہی تو اِس کاشمار دنیا کے
پانچویں امیرترین شہر میں کرکے اِس کو اِ س اعجاز سے نوازدیاگیاہے تو خبر
یہ ہے کہ ایک غیرجانبدار سروے رپورٹ کے مطابق بھارت جس کی آبادی پونے دوارب
سے بھی زیادہ ہے اِس کا شہر ممبئی دنیاکے امیرترین شہروں میں 5ویں نمبر پر
آگیاہے جبکہ امریکی شہرنیویارک دنیاکا امیرترین شہر ہے جس کے بارے میں
بتایاجاتاہے کہ یہاں دنیاکے سب سے زیادہ امیرترین لوگ بستے ہیںاِسی طرح
دوسرے نمبرپر روس کا دارالحکومت ماسکو،تیسرے نمبرپرلندن، چوتھے نمبر پرہانگ
کانگ اور 5ویں نمبرپر ممبئی ہے جس سے دنیامیں بھارت کا شمار ایک امن پسند
اور ایک مستحکم ملک میں ہونے لگاہے جس میں دنیا کے امیر ین افراد سرمایہ
کاری کرنے اور اِسے عالمی منڈی میں ایک بلند مقام دلانے کے لئے کوشاں ہیں
مزید اطلاعات یہ ہیں کہ دبئی میں بحرین ، بھارت ، نیوزی لینڈ، سعودی عرب
اور پاکستان کے امیرلوگ رہتے ہیںجبکہ اِسی سروے کے مطابق متحدہ عرب امارات
کے رہائشی ارب پتی افرادکی دولت میں 10فیصد کمی ہوگئی ہے جبکہ دولت مندافرد
کی تعداددوگنا ہوگئی ہے۔ایسے میں بھارت کے شہر ممبئی میں دنیاکے امیرترین
افراد کی دلچسپی کا بڑھنا یقیناََ بھارتیوں کے لئے ایک اعجاز اور افتخار کی
بات ہے جس پر بھارتی حکمران اور عوام جتنابھی ناز کریں وہ کم ہے اور آج کے
بعد سے بھارتیوں میں اپنے شہر کو پُرامن بنانے اوربھارت کو مستحکم کرنے کا
حوصلہ بڑھے گا ۔ایک طرف دنیا کی پونے دوارب سے زایدوالا ملک بھارت ہے کہ
اِس نے اپنی معیشت کو استحکام بخشنے کے لئے ایسے اقدامات کرلئے ہیں کہ
دنیابھر کے امیرین ترین افراد نہ صرف یہاں رہائش اختیار کررہے ہیں بلکہ
بھارت میں سرمایہ کرنے کواپنے لئے فخر محسوس کررہے ہیں ۔جبکہ اِدھر
ہماراملک پاکستان ہے آج جس کے بارے میں اطلاعات یہ ہیں کہ ہمارے ملک کے
موجودہ غیریقینی سیاسی حالات وواقعات کے پیش نظر اور ملک میں سیکیورٹی کے
قابلِ بھروسہ انتظامات نہ ہونے کے باعث ملک سے امیرافراددنیاکے دوسرے ممالک
کا رُخ کررہے ہیں جس سے ملک میں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کار بھی
پاکستان میں اپناسرمایہ لگانے سے کترارہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ملکی معیشت
کا حال بُراہوکررہ گیاہے تو ایسے میں ہمارے ملک کی یہ حالت ہوگئی ہے کہ اَب
ہماری حکومت نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے جنوری کے صرف دوہفتوں میں
48ارب 38کروڑروپے کے نئے نوٹ جاری کرکے ملکی معیشت کو مصنوعی طور پر سہارا
دینے کا انتظام کیاہے ایسے میں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کے اِس عمل سے
جہاں ملک میں 48ارب 38کروڑ روپے کے نئے نوٹ گردش کریں گے تو وہیں ملک میں
افراط زر کی صورت میں کئی ایسے مسائل بھی جنم لیں گے جس سے مستقبل قریب میں
ملکی معیشت پر ہولناک اثرات مرتب ہوں گے اور جن کا سامناہر پاکستانی کوکرنا
ہوگاآج اپنی کُرسی کے چکر میں مگن ہمارے حکمران اپنے اقتدار کی مدت کو
پوراکرنے کا عزم اپنے سینوں میں لئے اِن تمام مسائل سے دانستہ طور پر چشم
پوشی اختیارکئے ہوئے ہیں اِس حوالے سے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسٹیٹ بینک
نے اپنی ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں اِس نے کہاہے کہ اِس دوران جاری کیے
گئے نوٹوں کی مالیت 17کھرب 15ارب روپے سے بڑھ کر17کھرب63ارب74کروڑ روپے
ہوگئی ہے جبکہ مرکزی بینک کے پاس حکومت کے ڈپازٹس کی مالیت میں 41ارب
15کروڑ روپے کی کمی ریکارڈکی گئی ہے اِس صُورتِ حال میں جب ہمارے حکمران
ملک ہی کو کیا ملک کے کسی ایک شہر کو ممبئی جیسے کسی مقام تک لے جانے کے
لئے جب سنجیدہ نہیں ہیں تو پھر ہماراملک بھلاکیسے...؟بھارت کے مدِمقابل
کھڑاہوسکتاہے..؟؟ہمارے حکمرانوں کو بھی چاہئے کہ وہ بھی ایسی پالیسی مرتب
کریں کہ ملک میں امن قائم ہواور ملک میں دنیاکے سرمایہ کار آئیں۔(ختم شد) |