چوروں کی نانی

میں ھوں بھوتوں کی نانی
نام ھے میرا کرنانی
یہ شعر پی ٹی وی سے نشر ھونے والے ایک تمثیل "عینک والا جن" میں بھوتوں کی نانی گایا کرتی تھیں۔ موصوفہ ''17 کے ڈبہ کے اندر مقید ھونے کی وجہ سے بے ضرر ھوتی تھیں۔

پر یہ "چوروں کی نانی" کھلے عام دنداناتی پھرتی ھے اور ہر خاص وعام کو ستاتی پھرتی ھے۔ کچھ ایام پہلے ہی کی بات ھے کہ پولیس کی ایک کھلی کچہری میں اس کا اصل نام لینے پر، 65 سالہ بزرگ معلم کو اسلحہ کے زور پر، برہنہ کر کے ، سربازار تشدد کر کے دونوں ٹانگوں سے معذور کر دیا۔

جب پولیس نے ڈی پی او سرگودھا، "ڈاکٹر رضوان" کے حکم پر "چوروں کی نانی، سابقہ ایم پی اے، اسلم مڈھیانہ" کے خلاف مقدمہ تھانہ مڈھ رانجھا درج ھوا تو چوروں کی نانی نے وزیراعظم صاحب کے حکم سے، پنجاب حکومت کی مرضی کے بغیر ڈی پی او سرگودھا ، "ڈاکٹر رضوان" کا تبادلہ "گلگت-بلتستان کروا دیا۔ جو کہ انصاف کے دروازے بند کرنے کے مترادف ھے۔

سرگودھا کی عوام تبادلہ کی منسوخی کے لیے، معلم "نفیس لودھی" کو انصاف کی فراہمی کے لیے احتجاج کر رہی ھے۔

مزید تفصیلات کے لیۓ درج ذیل لنک۔
https://youtu.be/gOlkZPTuIHo
https://youtu.be/IB7OEs80aW4
https://youtu.be/OEZmw_oBHtw
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1101469450&Issue=NP_LHE&Date=20120310
https://sargodhapolice.gov.pk
https://www.facebook.com/sargodhapolice?sk=wall#!/sargodhapolice?sk=wall
پروگرام
https://www.zemtv.com/2012/03/12/in-the-line-of-fire-dawn-news-12th-march-2012
محمد ثاقب
About the Author: محمد ثاقب Read More Articles by محمد ثاقب: 2 Articles with 1574 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.