امریکی اور نیٹو افواج میں شامل مرد تو مرد،عورتیں بھی جلّاد ہیں کیسے..؟

افغانستان میں 16 افراد کی شہادت ، عراقی قیدیوں پر غیرانسانی تشددکرنے والی جلّادامریکی خاتون فوجی کی ڈھٹائی.....؟

بات امریکی افواج کی 26نومبر2011 کی شب سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کی ہو یا اتوار11مارچ2012کی صبح افغانستان کے صوبہ قندھار میں تین گھروں میں گھس کردوخواتین سے زیادتی کے بعد امریکی فوجی کی بلااشتعال اندھادھندفائرنگ کے نتیجے میں 9افغان بچوں سمیت 16نہتے افراد کی شہادت اور 5کے زخمی ہونے کا واقع ہواور اِسی طرح افغانستان میںاپنے مفادات کے حصول تک پناہ گزین رہنے والی اتحادی فوج ایساف جس کے زیر کنٹرول ہونے والے وہ ڈرون حملے ہیں جس سے آئے روز ہمارے سرحدی علاقوں میں بے گناہ مارے جانے والے معصوم شہریوں کی بات ہواور اگر آپ ذراپیچھے چلیں جائیں توعراق کی ابوغریب جیل کے قیدیوں پر ایک امریکی خاتون فوجی کے ہاتھوں غیرانسانی تشدد کے واقعات ہی کیوں نہ ہوں یقینی طور پر اِن تمام المناک واقعات کے پیچھے امریکی اور نیٹوافواج میں شامل مرد تو مرد اُن جلّاد عورتوں کا بھی اتناہی حصہ ہے جتنا امریکی افواج میں فوجی وردیوں میں ملبوس مردوں کا ہے اوراِس پر ہم یہ بھی کہیں گے کہ اِن مردوں کے ساتھ ساتھ امریکا میں کچڑے کنڈیوں سے ملے والی بن باپ کی وہ لاوارث بچیاں بھی شامل ہیں جنہیں امریکی انتظامیہ اپنے خرچے پر پال پوس کر بڑاکرنے کے بعد اِنہیں اپنی فوج میں بھرتی کرلیتی ہے پھر یہی امریکی انتظامیہ اِن بے باپ کی بچیوں کو فوجی تربیت دینے کے بعد اِن کے ہاتھوں میں جنگی ہتھیار تھماکر اِنہیں دنیابھر میں بالخصوص نائن الیون کے بعدمسلم ممالک میں اپنے نت نئے گھلنے والے جنگی محاذوں پر پہنچاکر اِن سے عجیب وغریب تماشے کروارہی ہے اورآج یہ بن باپ کی امریکی جو اپنے جنگی جنون کا اظہار کچھ اِس طرح سے کررہی ہیں کہ یہ اپنے پیچھے ایک ایسی انسانیت سوز تاریخ رقم کرتی جارہیں کہ جسے عالم انسانیت صدیوں یادرکھے گی۔

اگرچہ یہ ایک حقیقت ہے کہ امریکاجوکافی عرصے سے دین اسلام اور مسلمانوں سے خوفزدہ رہتاہے اِس نے اپنے اِسی خوف کی وجہ سے مسلمانوں کے ساتھ اپنا ایک ایساسخت رویہ روارکھاہے کہ آج جس سے اِس کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آچکی ہے اور اگر آج امریکا اپنے اِس روئے کو دنیاسے چھپانے کے لئے لاکھ جھوٹ کا سہارابھی لے لئے تو تب بھی یہ اِسے جھٹلانہیں سکتاہے کہ اِس کے یہاں دین اسلام اور مسلمانوں سے کتنی نفرت ہے اور آج یہ سب جانتے ہیں اِسے چھپانے کے لئے امریکا کو لیپا پوتی یا اُمتِ مسلمہ سے چاپلوسی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اِس کااسلام دشمنی سے لت پت اصل چہرہ نائن الیون کے بعد کھل کرسامنے آچکاہے۔

بہرحال!اُدھرکابل سے خبر راساں ایجنسیوں نے 11مارچ کی صُبح افغانستان کے صوبہ قندھار میں تین گھروں میں گھس کر دوخواتین سے زیادتی کے بعد امریکی فوجی کی بلااشتعال اندھادھندفائرنگ کے نتیجے میں16نہتے افراد کی شہادت اور5کے زخمی ہونے کے پیش آنے والے واقع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان ایوان نمائندگان کی تحقیقاتی ٹیم نے قراردیاہے کہ قندھار میں 16شہریوں کی ہلاکت میں ایک درجن سے زائد امریکی فوجی ملوث ہیں افغان پارلیمنٹ کی تحقیقاتی ٹیم نے کہاہے کہ15سے 20امریکی فوجیوں کے دوگروپوں نے حملے کا منصوبہ بنایاتھاٹیم کا کہنا ہے کہ 11مارچ کومبینہ طور پر پنجوانی میں ایک امریکی فوجی اڈے سے باہر آیا اور قریبی آبادی میں فائرنگ کرکے3خواتین اور 9بچوں سمیت 16افراد کو ہلاک جبکہ 9کو زخمی کردیا اطلاع ہے کہ افغان پارلیمانی تحقیقاتی وفد کے ایک اہم رُکن محمدنعیم لالی نے بلادوٹوک کہاہے کہ شہریوں کی ہلاکت سے قبل دوخواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایاگیااِس منظر اور پس منظر میں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ افغان پارلیمنٹ کی تحقیقاتی رپورٹ کے سامنے آجانے کے بعد اَب یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ امریکی افواج افغانستان میں جو انسانیت سوز واقعات جنم دے رہی ہے اِس سے امریکی افواج کی ایک طرف غنڈہ گردی سامنے آرہی ہے تو دوسری جانب اِ س کی افغانستان میں اپنی ناکامی کے اسبا ب کا بھی پتہ لگایاجاسکتاہے مگر دوسری جانب ہڈ حرام امریکا ہے کہ وہ افغانستان میں ابھی تک اپنی ناکامی ماننے کو تیار ہی نہیں ہے اور یہ یہاں اپنا سب کچھ پھونک کر بھی یہ سمجھ رہاہے کہ اِسے کئی حوالوں سے کامیابیاں ملیں ہیں حالانکہ حقائق اِس کے بالکل برعکس ہیں۔

خطے میں موجود امریکی اور نیٹوافواج کے پاکستان اور افغانستان میں دل ہلادینے والے ایسے ہی واقعات کے سلسلے کو آگے بڑھانے سے پہلے ہم فرانسس بیکن کا ایک قول بیا ن کرناچاہیں گے وہ کہتاہے کہ ”اِس شخص سے بچو جو اپنی بُرائیاں لوگوں میں فخر سے بیان کرے“یعنی جب کوئی بدی کرنے والا اگر اپنے کئے پرپشیمان نہیں ہوتاتو اسے یادرہے کہ وہ بدی کو کبھی نہیں چھوڑسکتااپنی بدی پر قائم رہنے والے شخص سے متعلق دنیا کو اِس بات کا یقین کرلینا چاہئے کہ اِس کا یہ رویہ اِس کے مرنے کے بعد ہی جاکر ختم ہوگا ۔

جیسے عراق کی ابوغریب جیل میں عراقی قیدیوں پر غیرانسانی تشددکرنے اور قدم قدم پر بدی کی ذمہ دار ورجینیامیں رہنے والی سابق امریکی خاتون فوجی اہلکار 29سالہ غیرشادی شدہ ماں لینڈینی انگلینڈہے جس نے اپنی بدی کا اقرار اپنے ایک انٹرویو میں بڑی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اِس نے عراق کے ابوغریب جیل کے قیدیوں پر اِس صدی کے جتنے بھی غیرانسانی تشددکئے ہیں یہ اِس پرہرگزہرگز شرمندہ نہیں ہے یعنی یہ کہ امریکی انتظامیہ کو کچراکنڈی سے ملنے والی یہ بن باپ کی بچی نے امریکی فوج میں بھرتی ہونے کے بعدعراقی مسلم مردقیدیوں کے ساتھ اِس نے جو کیااِس پر یہ فخریہ کہتی ہے کہ اِس نے عراقی قیدیوں کے ساتھ وہی سلوک کیا جس کے و ہ مستحق تھے یہ بڑی ڈھٹائی سے اِسی انٹرویومیں کہتی ہے کہ عراقی قیدی کوئی بے گناہ نہیں تھے وہ ابوغریب جیل کے عراقی قیدیوں پر الزام لگاتے ہوئے کہتی ہے کہ اِن عراقی قیدیوں کے ساتھ اِس نے غیرانسانی تشددکیاوہ سب عراقی ہمیں مارناچاہتے تھے ایک موقع پر اِس بن باپ کی امریکی لینڈینی نے اپنے انٹرویو کرنے والے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاتھاکہ آپ سمیت دنیاوالے کیاچاہتے ہیں ...؟؟کہ میں جس پر آج امریکی افواج اور سارے امریکیوں کو فخرہے میں اپنی بہادری اور نڈر ہونے کے اعزاز کو اُن عراقی قیدیوں سے معافی مانگ کر گنوادوں جس اعزاز کو حاصل کرنے کے لئے میں نے اپنے طور پر یہ طریقہ رائج کیاتھا جس پر نہ صرف مجھے بلکہ اُس امریکا اور سارے امریکیوں کوبھی ناز ہے جو حقوق اِنسانی اور بالخصوص امریکااور دنیابھر میں امریکیوں کے تحفظ کے لئے بیتاب رہتے ہیں اپنے اِسی انٹرویو میں امریکی فوج میں شامل جنسی وحشی اِس خاتون فوجی کا برملایہ بھی کہناتھا کہ میں کسی بھی حال میں عراقی قیدیوں پر غیرانسانی تشدد پر معافی نہیں مانگوں گی اِسی جنسی وحشی امریکی خاتون فوجی نے اپنی بہادری کا تمغہ اپنی چھاتی پر سجائے اپنی معافی نہ مانگنے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو میرامعافی مانگناایساہی جیسے آپ اپنے دشمن سے معذرت کریں اِس پر ہم کہیں گے کہ امریکاجو دنیا بھر میں اِنسانی حقوق اور جانوروں کے حقوق کے تحفظ کا بڑاعلمبردار بناپھرتاہے اِس کے یہ سارے ڈھونگ ہیں اِس کے نزدیک نہ تو اِنسانی حقوق اور نہ جانوروں کے حقوق کی کوئی قدر ہے بلکہ اِس سامنے توبس اپنے امریکی شہریوں اور اپنے دہشت گرد نمافوجیوں(جن میں مرد اور خواتین شامل ہیں) اور اپنے بلاک کے لوگوں کی ہی قدر ہے باقی سب یعنی اُمتِ مسلمہ سے وابستہ انسان فضول اور اِ س کے دشمن ہیں جنہیں مارنے کے لئے اِس نے امریکی فوج میں مردتومرد جلّادنما عورتوں کو بھی شامل کررکھاہے جس مسلم قیدیوں غیرانسانی تشددکرتیں ہیں تو وہیں یہ ہوس کی ماری غیرانسانی طریقوں سے اپنی جنسی خواہشات بھی پوری کرتیں ہیں جو امریکا کے لئے اِس کی بدنامی اور نفرت کا سبب بھی بن رہی ہیں۔
Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 993241 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.