علمائے اہل سنت كى جماعت تے بھى
امام حسن عسكرى كى ولادت آپ اور آپ كى پدر بزرگواكى تاريخ لكھى ہے اور
ولادت كا ا عتراف كيا ہے _
ا _ محمد بن طلحہ شافعى نے لكھا ہے :
(( ابولقاسم محمد بن حسن ( عسكرى ) نے 258 ھ كو سامرہ ميں ولادت پائي آپ كے
والد كانام خالص حسن ہے _ حجت ، خلف صالح اور منتظر آپ كے القاب ہيں _ اس
سلسلہ ميں چند حديثيں نقل كرنے كے بعد فرما تے ہيںان كا مصداق امام حسن
عسكرى كے بيٹے ہيں جو كہ پردہ غيب ميں ہيں بعد ميں ظا ہر ہوں گے (1)
(ع) 2 _ محمد بن يوسف نے امام حسن عسكرى كى وفات كا ذكر كرنے كے بعد لكھا
ہے : محمد جو كہ امام منتظر ہيں ، كے علاوہ آپ كے يہاں كوئي بيٹا نہيں تھا
_ )) ( 2 )
1_ مطالب السئول طبع 1287 _ ص 89
2 _ كفا ية الطالب ص 312
3 _ ابن صباغ مالكى لكھتے ہيں :
(( بارہويں فصل ابولقاسم ، محمد ، حجت ، خلف صالح بن ابو محمد ، حسن خالص
كے حالات كے سلسلہ ميں ہے _ يہ شيعوں كے بار ہو يں امام ہيں _ اس كے بعد
امام كى تاريخ تحرير كى ہے اور مہدى كے بارے ميں كچھ حدثيں بيان كى ہيں (1)
4 _ يوسف بن قزاو غلى نے امام حسن عسكرى كے حالات قلم بند كرنے كے بعد لكھا
، ہے : (( آپ كے بيٹے كانام محمد اور كنيت ابو عبد اللہ و ابوالقاسم ہے _ و
ہى حجت ، صاحب الزمان ، قائم اور منتظر ہيں _ امامت كا سلسلہ ان پرخم ہو
گيا _ اس كے بعد مہدى سے متعلق كچھ احاديث لكھى ہيں _ ( 2 )
5 _ شيلنجى نے اپنى كتاب نور الا بصار ميں تحرير كيا ہے كہ : (( محمد ، حسن
عسكرى كے بيٹے ہيں _ ان كى والدہ ام دلا ، نرجس يا صيقل يا سوسن ہيں _آپ كى
كنيت ابوالقاسم ہے _ اماميہ انھيںحجت ، مہدى خلف صالح ، قائم ، منتظر اور
صاحب الزمان كہتے ہيں ( 3 )
6 _ ابن حجر صواعق محرقہ ميں امام حسن عسكرى كے حالات لكھنے كے بعد لكھتے
ہيں : آپ نے ابوالقاسم ، كہ جنھيں محمد ، حجت كہا جا تا ہے ، كہ علاوہ كوئي
اولاد نہيں چھوڑى _ اس بچہ كى عمر باپ كے انتقال كے وقت پانچ سال
1_ فصول المہمہ ص 273 و ص 386
2 _ تذكر ة الخواص الامة ص 204
3 _ نور الا بصار طبع مصر ص 168
تھى (1)
7 _ محمد امين بغداد ى نے اپنے كتاب سباٹك الذہب ميں لكھا ہے :
(( محمد ، حسن كو مہدى بھى كہا جاتا ہے ، والد كے انتقال كے وقت پانچ سال
كے تھے _( 2 )
8 _ ابن خلكان نے اپنى كتاب (وفيات الا عيان) ميں لكھا ہے كہ : ابوالقاسم
محمد بن الحسن العسكرى اماميہ كے بار ہويں امام ہيں _ شيعوں كے عقيدہ كے
مطابق وہى منتظر ، قائم اور مہدى ہيں ( 3 )
9 _ صاحب روضة الصفالكھتے ہيں :
محمد ، حسن ( عسكرى ) كے بيٹے ہيں اور آ پ كى كنيت ابوالقاسم ہے اماميہ
انہيں حجت ، قائم اور مہدى سمجھتے ہيں ( 4 )
10 _ شعرانى نے اپنى كتاب اليواقيت و الجو اھير ميں لكھا ہے كہ :
مہدى ، امام حسن عسكرى كے بيٹے ہيں آپ نے پندرہ شعبان 255 ھ ميں ولادت پائي
_ اور حضرت عيسى كے ظہور تك زندہ و باقى رہيں گے _ اب 958 ھ ہے _ اس لحاظ
سے آپ كى عمر 703 سال ہو چكى ہے ( 5 )
1_ الصواعق المحرقہ
2_سبائك الذہب ص78
3_روضةالصفا ج3
4_وفيات الاعيان ج2ص 24
5_اليوقيت و الجواہير مولفہ شعران طبع 1351 ج 2 ص23
11 _ شعرانى ہى نے فتوحات مكيہ كے باب 366 وين سے نقل كيا ہے : جب زميں ظلم
و جورسے بھر جائے گى اس و قت مہدى ظہور فرمائيں كے اور اسے عدل و انصاف سے
پر كريں گے آپ رسول كى اولاد اور جناب فاطمہ كى نسل سے ہيں _ ان كے جد حسين
اور باپ عسكرى بن امام على نقى بن امام محمد تقى بن امام موسى كاظم بن امام
جعفر صادق بن امام محمد باقربن زين العابدين بن امام حسين بن ابى طالب ہيں
(1)
12 _ خواجہ پارسانے اپنى كتاب فصل الخطاب ميں تحرير كيا ہے كہ : محمد بن
حسن عسكرى 5ا شعبان 255 ميں پيدا ہوئے _ آپ كى والدہ كا نام نرجس ہے _ پانچ
سال كى عمر ميں باپ كا سايہ اٹھ گيا اور اس وقت سے آج تك غائب ہيں _ وہى
شيعوں كے امام منتظر ہيں _ ان كے اصحاب خاص اور اہل بيت كے نزديك ان كا
وجود ثابت ہو چكا ہے _ خداوند عالم الياس (ع) و خضر(ع) كى مانند ان كى عمر
كو طولانى بنادے گا (2)
13 _ ابولفلاح حنبلى نے اپنى كتاب شذرات الذہب اور ذہبى نے العبر فى خبر من
غيرميں لكھا ہے كہ :
محمد بن حسن عسكرى ، بن على نقى ، بن جواد بن على رضا بن موسى كاظم بن جعفر
صادق علوى اور حسينى ہيں _ آپ كى كنيت ابو القاسم ہے ، شيعہ انھيں
1_ اليواقيت و الجواہر ص 143
2 _ منقول از ينابيع المودة ج 2 و ص 126
156
خلف صالح ، حجت ، مہدى ، منتظر اور صاحب الزمان كہتے ہيں (1)
14 _ محمد بن على حموى لكھتے ہيں :
ابوالقاسم محمد منتظر 259 ھ كو شہر سامرہ ميں پيدا ہو ئے ( 2)
مذكور ہ علماء كے علاوہ اہل سنت كے دوسرے علمانے بھى امام حسن عسكرى كے
بيٹے كى ولادت كا قضيہ اپنى كتابوں ميں درج كيا ہے ( 3 )
اس وقت جلسہ ختم ہو گيا اور يہ طے پايا كہ آئندہ جلسہ ہفتہ كى شب ميں جلالى
صاحب كے مكان پر منعقد ہو گا _
1_ شذرات الذہب ج 2 ص 141 و كتا ب العير فى خير من غبر طبع كويت ج 2 ص 31
2 _ تاريخ منصورى ص 114 ، ص 94 ( ماسكو سے فوٹو كا پى لى گئي |