ہماری بہادر پاک فوج

ہمارے پاس ایٹم بم ہے مگر افسوس ہم اپنے دفاع میں اس بم کو استعمال کرنا تو بہت دور کی بات ہے کسی کو گیدڑ بھبکی بھی نہیں مار سکتے کے اے ہم سے پنگا نوٹ چنگا !!!!

ہمارے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے جو ۱۴ اگست پر اور ۶ ستمبر کے دن ہم کو کرتب دکھا کر خوش کرتی ہے بھلا کسی ملک کی فوج ایسا کرتی ہے نہیں نا ہماری کرتی ہے مجھے اپنے ملک کی فوج سے بہت محبت ہے اور کیوں نہ ہو جب ملک میں سیلاب آتا ہے تو یہ فوج کے لوگ ہی تو ہوتے ہیں جو لوگوں کو وہاں سے نکالتے ہیں اور اگر کسی ملک کا بڑا سربراہ ہمارے ملک کا ویزیٹ کرے تو اس کو پروٹوکول بھی ہماری فوج دیتی ہے-

اور ہماری فوج اتنی اچھی ہے کہ نہ جب امریکہ انکل نے افغانستان میں آکر لڑنا چاہا تو ہماری فوج بولی آپ کیوں آتے ہو یہاں پر آپ وہاں بیٹھو ہم ہیں نہ ہم آپ کے دشمنوں کو ماریں گے آپ یہاں آئے ہو تو آرام کرو ہم بہت مہمان نواز ہیں ۔۔۔۔۔ میری پیاری فوج اس کو برا بھلا نہیں کہنا جو کرتی ہے اس ملک کے بھلے کے لئے تو کرتی ہے-

لیکن ایک بات سمجھ نہیں آئی امریکہ انکل دور بیٹھ کر پاکستان کے ایک علاقے پر ڈرون مارتے ہیں کیوں ہم تو ان کی لڑائی لڑ رہے ہیں پھر وہ ہم کو کیوں مارتے ہیں-

انہوں نے ہم سے ہماری ڈاکٹر عافیہ کو بھی چھین لیا اور انہیں ۸۶ سال کی سزا سنا دی کیوں کیا ایسا ہم تو ان کے ساتھ ہیں ہماری فوج پیاری فوج بہادر فوج دنیا کی سب سے بہادر فوج نے انہیں کچھ نہیں کہا بلکہ جب امریکہ انکل کے ایک رشتے دار ریمنڈ ڈیوس نے ۲ پاکستانیوں کو قتل کر دیا تو ان کو تو ہماری فوج نے جانے دیا تھا ان کو کیوں نہیں سزا سنائی گئی ۔۔۔۔۔۔

اس میں بھی ملک کا مفاد ہوگا جبھی تو ورنہ ہماری فوج تو بہت بہادر ہے اس کے پاس اتنے سارے میزائل ہیں جب ملک میں دفاعی نمائش ہوتی ہے نا تو ڈبوں سے نکال کے ہماری بہادر فوج ان کو سجا دیتی ہے پھر ڈبے میں بند کرکے سنبھال کر رکھ دیتی ہے کہیں خراب نہ ہوجائیں۔۔۔۔۔

فلسطین کشمیر افغانستان میں لوگ کیوں مر رہے ہیں جب کہ یہ سارے مسلم ہیں اور ہماری پاک فوج بھی مسلم ہے ہماری پاک فوج تو بہت بہادر ہے لیکن سب لوگ کیوں مر رہے ہیں ؟؟؟؟
Binte Ahemd
About the Author: Binte Ahemd Read More Articles by Binte Ahemd: 28 Articles with 26515 views I know that I m Some thing bcoz ALLAH Doesn't create garbage .. View More