بے شمار مریضوں نے آزمایا جو شخص
بھی توجہ سے چند ماہ‘ چند ہفتے اور چند دن استعمال کرتا ہے‘ اس کو ضرور
انشاء اللہ فائدہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹری دوائی فوراً نہ چھوڑیں آہستہ آہستہ
چھوڑیں‘ بس اعتماد شرط ہے۔ مایوس سے مایوس مریض کو ایسی شفا ملی کہ دیکھنے
اور سننے والے حیران۔ سو نہیں ہزاروں نہیں بے شمار کا نہایت آزمودہ ہے۔ یہ
دو فارمولے ہیں‘ پنساری سے دوائی سہولت سے مل جاتی ہے۔
پہلا فارمولہ: ریوند چینی پچاس گرام‘ میٹھا سوڈا پچاس گرام‘ سونٹھ پچاس
گرام کوٹ پیس کر ہوا بند مرتبان میں محفوظ رکھیں اگر زیادہ عرصہ رکھنے سے
دوائی کی حالت تبدیل ہو تو خراب نہ سمجھیں پانچ سال تک خراب نہیں ہوتی۔ (کیڑا
لگا نہ ہو)
دوسرا فارمولہ: عناب آدھا کلو‘ سونف آدھا کلو‘ پودینہ خشک صاف کیا ہوا آدھا
کلو‘ گوند کیکر آدھا کلو کوٹ پیس کر رات کو ایک لیٹر نیم گرم پانی میں پانچ
بڑے چمچہ بھگودیں۔ صبح مل چھان کر ساری محفوظ رکھیں۔ سارا دن چار‘ پانچ یا
تین بار یہ پانی مستقل پئیں اور سارا ختم کریں۔کھانے سے پہلے یا بعد میں
پینے کی شرط نہیں ہے۔ ہر بار آدھا چائے والا چمچ پہلے فارمولے کا گلاس میں
حل کریں یا منہ میں ڈال کر اوپر سے دوسرا فارمولہ پی لیں۔ موسم سرما میں
نیم گرم کرکے پئیں۔
پیشکش: بندہ حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی
ایڈیٹر ماہنامہ عبقری لاہور |