یہ دنیا اور وہ دنیا

آج ٹوبی کی پہلی سالگرہ ہے ، ٹوبی میرا پیارا سفید پوڈل، اسے میں جب گود میں لیتی ہوں تو ہم دونوں کو ایک دوسرے سے کتنا سکون ملتا ہے میں تمہیں سمجھا نہیں سکتی" زینی نے اپنے ٹیکسٹ کے ساتھ مجھے اسکی سالگرہ کی تصویر بھیجی -ٹیکنالوجی کا کمال کہ تصویر ایک سیکنڈ میں ادھر سے ادھر چلی جاتی ہے ٹوبی نے نیلی لمبی ٹوپی نیلی جیکٹ پہنی ہوئی ہےزینی اسکے لئے آج ہی ایک نیا دبیز نرم گرم بستر اور کھلونے بھی لے آئی تھی اسکے سامنے خوبصورت سجا ہوا کیک ہے جسکی آرائیش اسکے مزاج کے مطابق کی گئی ہے اسکے اوپر پنجے اور مصنوعی ہڈیا ں بنی ہوئی ہیں پیٹ سٹور سےزینی اسکے لئے اسکی پسند کے کھانے جوپیزا کی شکل میں بنے ہوئے ہیںآرڈر کر آئی تھی

اور میں افریقہ کے اس بچے کی تصویر ٹوبی کی تصویر کے مقابلے میں رکھتی ہوں۔ ننگ دھڑنگ فاقہ زدہ بچہ اسکا سوکھا جسم پتلی ٹانگیں ،پتلے پتلے بازو، پھولا سا پیٹ اور نکلا ہوا سر ساتھ میں اسی حلئے میں اسکی ماں- کل اسکی ماں نے نے مٹی کھودی اسے پانی ملاکر آٹے کی طرح گوندھا اسکے گول گول پیڑھے بنائے اور چھوٹی چھوٹی روٹیاں بنائیں پھر اسنے آگ جلائی انکو آگ میں سینکا اور بچوں کی طرف ایسے بڑھایا جیسے واقعی وہ پکی ہوئی روٹیاں ہوں اور بچوں نے خوب کھایا اسے اس مٹی کو کھانے کیلئے اتنی محنت کی کیا ضرورت تھی غالبا وہ یہ تسکین کرنا چاہ رہی تھی کہ وہ بچوں کو پکا کر کھلا رہی تھی آج کوئی چوہا اور چھپکلی بھی نظر نہ آئی - بچوں نے اور اسنے خود مٹی کی روٹیاں کھائیں اور ساتھ والے جوہڑ کا پانی پیا - وہ زندہ ہیں چل پھر رہے ہیں باتیں کرتے ہیں اور ا اسی مٹی سے بنے ہوئے انسان بھی ہیں------
Abida Rahmani
About the Author: Abida Rahmani Read More Articles by Abida Rahmani: 195 Articles with 254233 views I am basically a writer and write on various topics in Urdu and English. I have published two urdu books , zindagi aik safar and a auto biography ,"mu.. View More