جواہرات سے زیادہ قیمتی

جواہرات سے زیادہ قیمتی

جب غصہ تجھ پر غلبہ پائے تو خاموشی اختیار کر

ایسے فائدے سے بچ جو دوسرے کو نقصان پہنچائے

دلوں کا سکون اللہ کے ذکر سے ہے

علماء کی مجلس میں بیٹھنے والا باعزت ہوتا ہے

خاموشی گفتگو کا حسن ہے

تمام کامیابیوں کا راز صبر ہے

دل ایک بچہ ہے جو دیکھتا ہے وہی مانگتا ہے

اخلاق یہ ہے کہ انسان اعمال کا عوض نا چاہے

شرم کی کشش حسن سے زیادہ ہے

تین چیزوں کا احترام کرو، استاد، والدین اور قانون

ایسی بات مت کہو جو مخاطب کی سمجھ سے باہر ہو

زندگی ایک بار ملتی ہے اسے فضول کاموں میں ضائع نا کرو

بے ادبی کرنے سے بدنصیبی آتی ہے

خاموش زبان سینکڑوں زبانوں سے اچھی ہے

عمل کے بغیر علم ایسا ہے جیسے روح کے بغیر جسم

غلط کاموں پر دولت لٹانا اللہ تعالی کی ناشکری ہے

ایسے گھر اچھے نہیں ہوتے جو کئی دنوں کا رزق ایک ہی دن بلا وجہ خرچ کرڈالتے ہیں

کوئی آپ کے بارے میں اچھے خیالات رکھتا ہو تو اسے اچھا بن کر دکھاﺅ

سچا مومن وہی ہے جو اللہ کی تقسیم پر راضی رہے

ضرورت سے زیادہ طلب حرص کی نشانی ہے

سب سے بڑی خیانت قوم سے غداری ہے

غیرت یہ ہے کہ تم اپنے وعدوں کو پورا کرو

بھائی وہ ہے جو تجھے نصیحت کرتا رہے

حسد ایسی چیز ہے جو دشمنی پر ابھارتا ہے

ادب سے علم سمجھ میں آتا ہے

جس کا کوئی مقصد نہیں اس کی کوئی منزل نہیں

آدمیوں میں بدترین وہ ہے جس کے دو چہرے ہوں

جو آخرت کو دنیا سے بہتر جانے وہ ایمان والا ہے

جس نے جھوٹی قسم کھائی اس نے گھر کو ویران کیا

زندگی میں کسی کو کبھی ایسی بات نہ کہو جس سے سننے والے کو تکلیف ہو۔

کسی کو ایسی بات نہ کہیں کہ جب وہ آپ کو واپس کی جائے تو تکلیف ہو۔

بے وقوف لوگ دولت کے لئے دل کا چین لٹادیتے ہیں اور عقلمند لوگ دل کے چین کے لئے دوست لٹادیتے ہیں۔

abdul razzaq wahidi
About the Author: abdul razzaq wahidi Read More Articles by abdul razzaq wahidi: 52 Articles with 86983 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.