میں اور ہماری ویب

دو ہزار آٹھ سے راقم نے مختلف اخبارات میں لکھنا شروع کیا انٹرنیٹ سے شناسائی بھی کچھ خاص تھی اور نہ کسی کی مناسب رہنمائی دستیاب تھی اس لئے دو سال تک اخبارات کے صفحے ہی سیاہ کرتا رہا پھر کسی مہرباں نے سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ hamariweb.com کا راستہ دکھایا،جو کہ میرے لئے بہت اچھا رہا اس سے نہ صرف مجھے اچھے اچھے قارئین سے رابطہ قائم کرنے کا موقع ملا ،وہیں میری شناسائی کچھ اور لکھاریوں سے بھی ہو گئی ،یقینا یہ بات قابل فخر ہے جہاں آج میں ایک قومی اخبار کا کالم نگار ہوں وہیں پر میں نے اپنا تعلق hamariweb سے بھی قائم رکھا ہے اور یہ کہنے میں مجھے کوئی عار نہیں کہ پذیرائی اخبارات سے اتنی ملی اور نہ ہی کسی اور ویب سائٹس سے، سب سے زیادہ Response مجھے” ہماری ویب “اور اردو پوائنٹ سے ملا ،جدید ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کی بدولت دنیا گلوبل ولیج بن چکی ہے اور اب تو اخبارات سے زیادہ نیوز پڑھنے کےلئے انٹر نیٹ کا سہارا لیا جاتا ہے اور اس وقت سب سے زیادہ Visitکی جانے والی مضامین کی دنیا کی ویب سائیٹ” ہماری ویب“ہی ہے
 

image


میرا تعلق ”ہماری ویب“ سے کافی پرانا ہے 2008ء میں جب انٹرنیٹ سے واقفیت ہوئی تو انہی دنوں ”ہماری ویب “سے بھی تعارف ہوا،2008ء سے لے کر 2010ء تک” ہماری ویب“ سے میرا تعلق ایک قاری کا تھا اور جون 2010ء سے آج تک اس تعلق میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اب میں صرف ”ہماری ویب“ کا قاری ہی نہیں لکھاری بھی ہوں اس وقت ”ہماری ویب“ پر میرے مضامین کی ایک سنچری مکمل ہو چکی ہے یہ میرے لئے فخر کی اور اعزاز کی بات ہے ۔

اگر آپ بچوں کے لئے کہانیاں،خواتین کے مسائل و کچن کارنر،ادبی دنیا کے احوال،ملکی سیاست اور دنیا کے حالات پر بے لاگ تبصرے، سینئر لکھاریوں کے مضامین، تعلیمی رہنمائی ،ای مرکز اور تازہ ترین خبروں کے لئے انٹرنیٹ کی دنیا میں ”ہماری ویب“سے بہتر کوئی ویب سائیٹ نہیں، یہ ویب سائیٹ ایک منفرد حیثیت کی حامل ہے جس میں آپ اپنا تمام ریکارڈ محفوظ رکھ سکتے ہیں،قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگر آپ گوگل یا کسی اور سرچ انجن کے ذریعے کچھ سرچ کرنا چاہتے ہو تو سب سے ٹاپ پر” ہماری ویب “کا لنک ہی دکھائی دیتا ہے ،کسی نیوز ویب سائٹس کو شروع کرنا کوئی اہم Step نہیں البتہ کسی نیوز ویب سائٹ کو شروع کر کے اسے کامیابی سے چلانا انتہائی ہمت اور حوصلے کا کام ہے اور” ہماری ویب“ کی ٹیم گزشتہ کئی سالوں سے ایسا کامیابی سے کر کے دکھا رہی ہے۔

”ہماری ویب “جس میں کئی سینئر لکھاری بھی اپنے مضامین شائع کرواتے ہیں وہیں پر یہ نئے لکھاریوں کے لئے اچھا پلیٹ فارم ہے ،میں صرف مضامین کی حد تک اگر بات کروں تو اس میں قاری کی سہولت کے لئے مختلف Categoreisموثر رہنمائی کا کام دیتی ہیں ۔

گزشتہ دنوں راقم کو” ہماری ویب“ کی طرف سے تعریفی سرٹیفیکیٹ اور ساتھ میں محبت بھرے تحائف موصول ہوئے جس میں بندہ ناچیز کو 2012ءکے اچھے لکھاریوں میں شامل کیا جانا یقینا اعزاز کی بات ہے ،میں اس کے لئے محترم جناب ابرار احمد صاحب، جناب فراز بیگ صاحب اور ہماری ویب کی تمام ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ بندہ خاکسار کو اس لائق سمجھا ،اور دعا گو ہوں کہHamariweb.comدن دگنی،رات چگنی ترقی کی منازل طے کرتی رہے ۔

YOU MAY ALSO LIKE:

I started writing from 2008 in newspapers. There was niether a certain familiarity to the Internet nor was there any proper guidance. So the two year gone to vain. Then some one shown the way of social media, which was good enough for me. Hamariweb.com not only get me in touch with good readers, While I also get familiar with the other authors are also.