خونریزی میں پڑوسی ملک کا ہاتھ ۔ حکومت کی مجرمانہ خاموشی

"بغل میں چھری منہ پہ رام رام" کے فلسفے پر یقین رگھنے والے ہمارے پڑوسی ملک نے جس طرح عالمی حالات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے دیرینہ دوست اسرائیل کی مدد سے افغانستان میں پنجے گاڑھے۔ یہ سب دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کی آڑمیں کیاگیا ۔ اور پھر افغانستان کے آسان بارڈر کے راستے اجرتی قاتلوں اور خودکش دستوں کو پاکستان میں داخل کر کے مشرقی پاکستان کا ایکشن ری پلے کرنا چاہتاہے ۔ سابق وزیرداخلہ رحمان ملک بھی کبھی کبھی باتوں کی روانی میں بھارتی سازشوں کا اعتراف کر لیا کرتے تھے ۔

پاکستان اسوقت الیکشن پراسس میں ہے ۔ انتہائی نازک وقت ہے ۔ نگراں حکومت کو علی الاعلان عالمی اداروں میں بھارتی چیرہ دستیوں کو آشکار کرنا چاہئے ۔ورنہ خدانخواستہ مشرقی پاکستان کی تاریخ دوبارہ نہ دہرائی جائے ۔
Syed Athar Ali
About the Author: Syed Athar Ali Read More Articles by Syed Athar Ali: 53 Articles with 61384 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.