خبر آپکی متن ہمارا

س۔ مالا کنڈ دھماکے20 نمازی شہید۔ خبر
ج۔نئی سرکار کو پہلی سلامی مبارک ہو۔

س۔na 250 میں پولنگ متحدہ کا بائیکاٹ۔خبر
ج۔تاکہ خود ساختہ جلاوطن انگریز نسل کو کراچی کی علحیدگی کی ہاہاکار مچاتا رہے۔

س۔سر دھڑ کی بازی لگا کر تمام مسائل حل کریں گے۔نواز شریف
ج۔جس طرح قرض اتارو ملک سنوارو والے سنگین مسئلہ کو حل کیا تھا۔

س۔بجلی کے نرخ میں5 روپے فی یونٹ اضافہ۔ خبر
ج۔ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟

س۔ سبھی جماعتیں انتخابات میں دھاندلی پر سراپا احتجاج ہیں۔ رحمن ملک
ج۔ اگر ایمانداری سے5 سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو انکی ہاہاکار ختم ہوسکتی ہے۔

س۔لغاریوں کی ن میں شمولیت پر کھوسہ نواز برادران سے ناراض۔ خبر
ج۔سیف الدین کھوسہ کی پی پی پی شمولیت کا حساب چکتا ہوگیا۔

س۔کیانی کی رائیونڈ میں نواز شریف کو بریفنگ۔ خبر
ج۔ تو کیا مستقبل کا ارمی چیف بلاول ہاوس یا ستر کلفٹن کا رخ کرے گا؟

س۔ ن لیگ نے جمشید دستی کی شرائط مسترد کردیں۔ن لیگی ترجمان
ج۔ کیونکہ دستی نے تین جاگیردار سرمایہ دار خاندانوں کو شکست دینے کا سنگین جرم کیا ہے۔

س۔ خاتون رہنما کے قتل کا مقدمہ الطاف حسین کے خلاف درج کروائیں گے۔ عمران خان
ج۔کپتان جی کچھ نہیں ہوگا صرف مقدموں کی تعداد33 سے34 ہوجائیگی۔

س۔نواز کیانی ملاقات تفصیلات سے لیگی رہنماوں کو دور رکھا گیا؟
ج۔تاکہ چک شہزاد کے قیدی بابا کی رہائی کا منصوبہ قبل از وقت افشا نہ ہوجائے۔

س۔ ن لیگ ارکان اسمبلی کی بولیاں لگارہی ہے۔ شاہ محمود
ج۔ مخدوم جی برا مت منائیے آپ کا بھی تو اس طوائف بازار میں بولیاں دینے کا وسیع تجربہ ہے۔

س۔شکست کی وجوہات زرداری نے لاہور میں اجلاس بلا لیا۔ خبر
س۔کیا شکست کی اہم وجوہات کی روشنی میں فاطمہ بھٹو اور زوالفقار جونیر کو چار پی میں ان کرنے کا اعلان ہوسکتا ہے
Rauf Amir Papa Beryar
About the Author: Rauf Amir Papa Beryar Read More Articles by Rauf Amir Papa Beryar: 34 Articles with 27830 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.