کوئی توپرچم لیکرنکلے اپنے گریباں کاجالب

آج سے پندرہ سال پہلے 28مئی کو پاکستان نے بھارت کی طرف سے کئے گئے ایٹمی دھماکو ں کو منہ توڑجواب دیا۔جس سے پوری دنیاکی باطل قوتوں کی بنیادیں ہل گئیں۔11مئی اور13مئی کو بھارت نے ایٹمی دھماکے کرکے دنیاکویہ ثابت کرناچاہا کہ وہ ایٹمی طاقت بن چکی ہے اوران کے خیال میں اس سے پاکستانی قوم اورفوج کے حوصلے پست ہوجائیں گے۔مگرشائد وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ پاکستان میں دشمن کے خلاف اینٹ کاجواب پھترسے دینے کی صلاحیت موجودہےاور کب کا ایٹمی صلاحیت بھی حاصل کرچکاہے۔اب بھارت نے خود اپنے ہاتھ سے ہمیں یہ موقع فراہم کیاکہ ہم تمام تربین الاقومی دباﺅ کے باوجودبرملا یہ اعلان کرسکے۔لہذاہمارے سابق وزیراعظم جناب میاں محمدنوازشریف نے اس موقع کوغنیمت جان کو 28مئی 1998کو بلوچستان کے ضلع چاغی میں ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی زیرنگرانی پانچ ایٹمی دھماکے کرکے بھارتی سیاستدانوں کومنہ توڑجواب دیا۔یہ ایک ایسی خبرتھی جس نے کچھ دنوں کے لئے عالمی میڈیاکے ہوش اڑادئےاورپھر یہ حقیقت پوری دنیاکو تسلیم کرناپڑی کہ پاکستان اسلامی ممالک میں پہلااورپوری دنیامیں ساتواں ایٹمی طاقت بن چکی ہےاوراس میں دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کی صلاحیت موجودہے۔

اب ہمیں دنیاوالوں پہ یہ ثابت کرناہے کہ ایٹمی طاقت سے بڑ ھ کرپاکستان کے پاس ایک اورطاقت بھی موجودہے۔۔وہ ہے "لاالہ الا للہ "کی طاقت ہے۔جسکے سامنے کائنات کی ہرطاقت کمزوراوربے بس ہے۔بس ہم نے ایمان ویقین کی اس طاقت پہ اتنی محنت کرنی ہے کہ تمام ایٹمی طاقتیں ہمارے سامنے بے بس ہوجائیں اورہمارے اندرونی اوربیرونی مسائل اسکی روشنی میں حل ہوجائے۔14سوسال پہلے کی ایمانی قوت ہمیں ہماری حیثیت کااحسا س دلاتی ہے کہ ہم ایک عظیم قوم (بحیثت مسلمان) ہے اورزندگی کے ہرموڑپراللہ تعالیٰ ہمارامددگارہے۔جس طرح 28مئی 1998کو پاکستان کی فضائیں" اللہ اکبر"کی نعروں سے گونج رہیں تھیں، اسی طرح ہماری زندگی کاہرلمحہ اورہماری اندرونی کیفیت "اللہ اکبر"کی حقیقت سے سرشارہو۔

یہی ایمانی طاقت نہ ہو تواس طرح کے ہزاروں ایٹم بم بھی ہماری حفاظت نہیں کرسکتے اوریہی ایمانی کیفیت اپنے تمام جلووں کے ساتھ موجزن ہوتودشمن،غربت وافلاس،کرپشن ، نااہل حکمراان ،مہنگائی، لوڈشیڈنگ اوربدامنی وغیرہ جیسے مسائل سے اللہ ہمیں نجاتدے گا۔

"اے اللہ جسطرح چودہ سو1400سال پہلے تم نے تین سوتیرہ مسلمانوں کو ایک ہزارکفارپرکامیابی دی، اورجس طرح پندرہ سال پہلے ایک چھوٹی اسلامی ملک کو ساری دنیا میں سرخروئی عطافرمائی۔اسطرح ہمیں ہمیشہ غیرکے آگے سرخروئی اورکامیابی عطافرما۔۔۔۔۔"
کوئی توپرچم لیکرنکلے اپنے گریباں کاجالب
چاروں جانب سناٹاہے دیوانے یادآتے ہیں۔

Chaudhry Tahir Ubaid Taj
About the Author: Chaudhry Tahir Ubaid Taj Read More Articles by Chaudhry Tahir Ubaid Taj: 38 Articles with 66891 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.