صدرِ مملکت کی تقریر ھمارے تبصرے کے ساتھ

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انھیں امید ھے نواز شریف توقعات پر پورا اتریں گے -

پیر صاحب نے تو دو سال مذید کی خوشخبری سنا چکے ھیں امید ھے نواز شریف بھی ھماری توقعات کا خیال رکھیں گے -

ھم نے جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں دی ھیں
ان قربانیوں کا ذکر ھے پیچھلے پانچ سال کرتے رھے ھیں اب بھی عوام کو یاد کروا رھے ھیں عوام کہیں بھول نا جائیں ۔ گو کہ ھم نے ان قربانیوں کے بدلے کافی کچھ حاصل کر چکے ھیں ۔ مگر دل ھے کہ بھرتا نہیں -

حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ھے
امید ھے میڈیا بھی ھماری آزادی کا خیال رکھے گا اور ھماری آزادی کے رستے میں نہیں آئے گا-

پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے
پانچ سال تک ھم ڈرون حملوں کو مذاق سمجھتے رھے ھیں ۔ مگر سالمیت پہ آنچ نہیں آنے دی-

پاکستان کی خودمختاری کا ھر قیمت میں تحفظ کیا جائے گا
پاکستان کی خودمختاری کی ایک قیمت مشرف نے وصول کی تھی اب ھمیں نئ قیمت بتائ گئ تو اس پہ سوچا جا سکتا ھے-

ڈرون حملے کسی صورت میں قبول نہیں
آج تک ھم نے ڈرون نہیں دیکھا چیل جیسا ھے ڈرون اس بارے میں پہلے بھی ایک بیان دے چکا ھوں وہ بھی ذہن میں رکھا جائے -

دہشت گردی، عسکریت پسندی اور شدت پسندی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں
جب ھماری پارٹی حکومت میں تھی تو ھمیں ان باتوں کا احساس نہیں تھا اب اپوزیشن میں آکر مسائل کا احساس ھو رھا ھے جب پارٹی اقتدار میں تھی تو ھماری نظر وسائل پہ تھی ۔

ہمیں لاپتہ افراد کے مسئلے سے نمٹنے کی ضرورت ہے
لاپتہ افراد کے مسلے پہ ھم نے غور نہیں کیا اب یہ حکومت اس مسلے سے نمٹے اور نامعلوم افراد ھمارا مسلہ نہیں وہ اپنی نامعلوم کاروائیوں میں مصروف ھیں انھین چھیڑنا یا ان کے بارے میں کچھ کہنا جائز نہیں-

لاپتہ افراد کے بارے میں ایک کمیشن پہلے بھی کام کر رہا ہے
ھمیں کمیشن بہت پسند ھے کسی صورت میں بھی ھو ۔ ھر مسلے پہ کمیشن بنایا گیا ھے ۔ پارٹی کے جیالوں کو بھی مصروف رکھنا تھا انھیں بھی احساس رھتا ھے وہ بھی کچھ کر رھے ھیں -

عوام نے ووٹ کے ذریعے غیر جمہوریت قوتوں کو مسترد کر دیا
عوام نے ھمیں بھی مسترد کر دیا لوگ بی بی کو بھول گئے بی بی نے جمہوریت کے لیے اپنی جان کی قربانی دی بھٹو تو ھر گھر سے نکل گیا ووٹ ڈالنے جیالا نہیں نکلا -

ھم افغانستان میں امن اور استحکام کے خواھاں ھیں
پاکستان میں ھم امن قائم نہیں کر سکے ۔ افغانستان کا امن اور استحکام وہاں کی حکومت کا سر درد ھے ھمارا کام نہیں ۔ امن کی باتیں سننے میں خوبصورت لگتی ھیں ۔ کرتے ھوئے بھی انسان امن کا سفیر لگتا ھے-

معذور افراد کو مفید شہری بنانے کے لیے انھیں قومی دھارے میں لانا ھوگا
اس پہ گذشتہ کئ برسوں سے کام ھو رھا ھے پہلے مفید شہریوں کو ٹارگٹ کلنگ دھشت گردی اور ڈرون حملوں میں معذور بنایا گیا ھے اب قومی دھارے میں لانا ھوگا ۔اور قوم مختلف دھاروں میں بہہ رھی ھے-

پانچ سال صدر رھنے کا اعزاز ۔ چھ بار پالیمنٹ سے خطاب کرنے کا ریکارڈ ۔ تین وزیرِ اعظم سے حلف لینے کا اعزاز پہ ھم صدرِ مملکت کو مبارک باد پیش کرتے ھیں - صدرِ مملکت کی خوش قسمتی ھے انھیں اردو پڑھنا نہیں آتی ۔ اور عوام کی خوش قسمتی انھیں انگلش نہیں آتی ۔

sadia saher
About the Author: sadia saher Read More Articles by sadia saher : 41 Articles with 35694 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.