حضرت علّا مہ صا ئم چشتی رحمۃ اللہ علیہ

صاحبزادہ حا جی فضل کر یم صاحب M.N.A

حضرت علّا مہ صا ئم چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا نام شعرو سخن ، تحقیق اور ترجمہ نگا ری کے حوا لہ سے جا نا پہچا نا ہے آپ کا جا معہ رضویہ مظہر اسلام سے تعلق کئی حوا لوں سے رہا ۔

حضور محدّث اعظم پا کستان رضی اللہ عنہ کے قا ئم کر دہ سنی رضوی کتب خا نہ کی طرز پر ہی آپ نے چشتی کتب خا نہ قا ئم کیا اور با نیٔ جا معہ رضویہ حضور محدث اعظم شر یک رہے یہی نہیں بلکہ اہل سنت و جما عت کے جلسوں اور دیگر محا فل میں اظہار و اشا عت عقا ئد کے طور پر بھر پور نظمیں کہیں حضرت علامہ صائم چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی جا معہ رضو یہ سے وا بستگی کا سب سے بڑا حوالہ یہ ہے کہ آپ جا معہ ضویہ میں زیر تعلیم رہے اور سندو دستار فضیلت دورہ حدیث شریف سے سرفراز ہو کر فضلائے جامعہ رضویہ میں شمار ہوئے ۔آپ کی بھر پور علمی مساعی کی بنا پر اپنوں اور بیگانوں سبھی نے آپ کے قلمی کارناموں کو خوب سراہا ہے ۔آپ نے علمی وتحقیقی کتب لکھنے کے ساتھ ساتھ علمائے اہل سنت کی کتب تفاسیر و احادیث کے تراجم بھی کئے اور عربی و فارسی کی تقریباً ساٹھ کتب کو اردو میں منتقل کر نے کا عظیم کا م بھی کیا ۔ نیزبے شمار نعتیہ کتب بھی تصنیف کیں ۔ علاوہ ازیں تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفی میں بھی مقدور بھر حصہ لیا ۔

آپ ہمیشہ اپنی تصنیف کر دہ کتب پر اظہار وابستگی کے لئے فاضل جامعہ رضویہ مظہر اسلام اہتماماً لکھتے ۔ آپ کے علمی کا رناموں پر آپکی مادر علمی جامعہ رضویہ کو ہمیشہ فخر رہے گا کیونکہ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں کئی دانشور آپ کی علمی و تحقیق کتب پر مقالے لکھ چکے ہیں ۔

آپ عاشق رسول اور مودب شخصیت تھے ۔ علاوہ ازیں دوران دورہ حدیث شریف میں اپنے استا ذِ مکرم حضرت شیخ الحدیث قبلہ سے اکثرو بیشتر سند حدیث اور اس کے راوی کے متعلق رفع تشنگی علم کے طور پر مباحث و تکرار آپ کا خاصہ و معمولی رہا ۔ یوں اس سال کا دورہ حدیث دیگر طلبائے حدیث کے لئے بھی استفادہ کا باعث رہا ۔ آپ نے حضرت محدث اعظم پاکستا ن علیہ الرضوان کے وصال شریف کے مو قع پر حضرت شیخ الحدیث کے نام سے کتابچہ لکھا ۔ جس میں بلحاظ حروف ابجد متعد د تواریخ وصال لکھیں ۔ آپ نے اپنی اکثر کتب میں حضرت محدث اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے مناقب بھی تحریر کئے

نیز ہفت روزہ محبوب حق فیصل آباد میں بھی منظوم و منثور مضامین تحریر کرتے رہے ۔ بعد ازاں ماہنامہ محبوب اور ماہنامہ آستانہ فیصل آباد کے ذریعے حضور محدث اعظم پاکستان علیہ الرحمہ کا پیغام عام کرتے رہے ۔
دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپکے درجات بلند فرمائے اور آپ کی لحد پر انوارو تجلیات کا نزول ہو تار ہے ۔ بجاہ حبیبہ سیدالا نبیاء والمرسلین ۔

owais chishti
About the Author: owais chishti Read More Articles by owais chishti: 10 Articles with 30505 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.