بھارت کی تمام سازشیں ناکام

بھارت کی تمام سازشیں ناکام٬ کفار کے ارمانوں پر اوس پڑگئی
ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح
کرکٹ ٹیم نے عالمی چیمپئن بن کر قوم کا مورال بلند کردیا
”ورلڈ کپ“ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر کرکٹ ٹیم کی جانب سے قوم کے لئے تحفہ
لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے ذریعے پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل تاریک کرنے کی بھارتی خواہشات خاک میں مل گئیں
کرکٹ کے شاہینوں نے ثابت کردیا کہ پاکستان ہر محاذ پر بھارت کی ہر سازش کو ناکام بناکر اسے تھوک چاٹنے پر مجبور کردے گا

قیام پاکستان سے آج تک پاکستان کے وجود کو تسلیم نہ کرنے والے بھارت کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ کسی طرح پاکستان کا وجود مٹا دیا جائے مگر جس مملکت کو خدائے وحدہ لاشریک نے 27 رمضان کو شب قدر میں بر صغیر کے مسلمانوں کےلئے تحفتاً عطا کیا ہو بھارت جیسے بدبخت کی کیا جرات کہ وہ اس کا بال بھی بیکا کرسکے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے خلاف کی جانے والی ہر سازش بھارت کو بہت مہنگی پڑی اور وقت نے ثابت کیا کہ ایک جانب جہاں قدرت نے بھارت کو پاکستان کے خلاف سازشوں کا مزہ چکھایا وہیں پاکستان نے بھی ہر محاذ پر بھارتی سازشوں کو ناکام بنا کر اسے تھوک چاٹنے پر مجبور کیا یہ الگ بات ہے کہ کچھ اپنوں کے غلط فیصلوں اور مفاد پرستی کے باعث کئی بار پاکستان کو بھی نقصان سے دوچار ہونا پڑا مگر اس کا ذمہ دار بھارت کو قرارنہیں دیا جاسکتا کیونکہ اگر بھارت کی ہر سازش کا مقابلہ ہم نے اتحاد و اتفاق سے کیا ہوتا تو یقیناً ہر بار کامیابی ہمارا ہی مقدر ہوتی مگر جب جب ہم نے رب کے فرمان اتحاد کے بر خلاف انتشار و مفادات کے سودے کئے کفار اپنی سازشوں میں کامیاب رہے اسلئے اپنے ایک بازو سے محرومی ہماری اپنی ہی خطا کا نتیجہ ہے اور آج پھر ہم اسی انتشار سے دوچار دکھائی دے رہے ہیں جس کا فائدہ بھارت نے مشرقی پاکستان میں اٹھاتے ہوئے پاکستان کو دولخت کیا اور آج وہ ایک جانب جہاں بلوچستان کو پاکستان سے جدا کرنے کی سازشو ں میں مصروف ہے وہیں سرحد میں بھی طالبان کے بھیس میں بھارتی گورکھے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے چند مفاد پرست و بے دین لوگوں کے تعاون سے نام پر دہشت گردی٬ ظلم اور بربریت کا جو بازار گرم کئے ہوئے ہیں اس کا جواب ہماری مسلح افواج نے جس جرات و بہادری سے دیا ہے اس نے سرحد میں جاری بھارتی سازشی عناصر کو نہ صرف پسپا کردیا ہے بلکہ انہیں راہ فرار بھی نہیں مل پارہی ہے کہ وہ جائیں تو جائیں کہاں٬ یہ ایک حقیقت ہے کہ مسلح افواج کے اس آپریشن ”راہ راست “ سے سوات اور سرحد میں موجود عوام کا ایک بہت بڑا حصہ متاثر ہوکر بے سروسامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگیا ہے مگر ”غلامی “ سے ”بے سروسامانی “ کی زندگی کہیں زیادہ بہتر ہے کہ حکومتی کوششوں اور عالمی برادری کے تعاون سے متاثرین ایک دن پھر سے بحال ہوکر اپنے قدموں پر کھڑے ہوجائیں گے اور سوات کی رونقیں پھر سے لوٹ آئیں گی مگر ان بھارتی ایجنٹوں کا قلع قمع کرنا ضروری ہے جو پاکستان کو ایک بار پھر سانحہ مشرقی پاکستان سے دوچار کرنا چاہتے ہیں اور ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنی مسلح افواج کے ان شہیدوں کو جنہوں نے وطن عزیز کی سلامتی کےلئے میدان سوات میں اپنی جان کے نذرانے پیش کئے اور دعا گو ہیں ان کی کامیابی کے لئے جو اپنی جان ہتھیلی پر لئے ”آپریشن راہ راست “ میں دشمنان وطن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کر کے بھارتی سازشوں کو ناکام بنارہے ہیں ایساہی کردار کرکٹ کے محاذ پر پاکستانی کرکٹ ٹیم نے21جون کو ادا کرتے ہوئے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فاتح کی حیثیت سے عالمی چیمپئن بن کر قوم کو بینظیر بھٹو شہید کے یوم ولادت کے موقع پر ورلڈ کپ کی شکل میں نہ صرف ایک قابل فخر و قدر تحفہ دیا بلکہ لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے ذریعے پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل تاریک کرنے کی بھارتی سازش کا ایسا منہ توڑ جواب بھی دیا کہ صدیوں تک بھارت اپنے ٹوٹے دل کے کانچ اپنی ہتھیلی پر رکھے اپنے زخم چاٹنے پر مجبور رہے گا۔ سری لنکا کے مدِ مقابل فتح حاصل کرکے بھارت کو شکست سے دوچار کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم کا ہر کھلاڑی بشمول کپتان یونس خان٬ مین آف دی میچ شاہد آفریدی٬ فائنل میں شاندار اوپننگ کرنے والے شاہ زیب اور کامران اکمل سمیت تمام کھلاڑیوں٬ کوچ اور منیجر کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے کیونکہ انہوں نے صرف ایک کرکٹ میچ ہی نہیں بلکہ ایک بار پھر سے قوم کا اعتماد جیتا ہے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں نے پاکستانی ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے ایک جانب جہاں قوم کی امنگوں٬ آرزوؤں اور جذبات کی نگہبانی کرتے ہوئے ورلڈ کپ جیت کر قوم کا مورال بلند کیا وہیں پاکستانی کرکٹ کے خلاف کی جانے والی بھارتی سازش کا بھی منہ توڑ جواب دے کر بھارت کو یہ باور کرا دیا ہے کہ جہاں افواج پاکستان بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی اہلیت رکھتی ہیں وہیں پاکستان کا ہر فرد بھی ہر محاذ پر بھارت کی ہر سازش کو ناکام بنانے کی اہلیت و صلاحیت رکھتا ہے بس اگر کمی کسی چیز کی ہے تو وہ ہے اتحاد اور جس دن پاکستانی قوم متحد ہوگئی تو جس طرح کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا ہے قوم پورا ورلڈ بھی جیت لے گی اور قرائن بتا رہے ہیں کہ کفار کی ہزاروں سازشوں کے باوجود وہ دن دور نہیں جب قوم کے اتحاد کے آگے ظلم و جبر کے ایوان اور سامراجیت کے مینار ریت کی دیوار کی طرح ڈھے جائیں گے اس لئے بھارت پڑوسی بن کر رہے دشمن بننے کی کوشش نہ کرے کیونکہ اسلام جہاں دوستوں سے حسن سلوک کا درس دیتا ہے وہیں دشمنوں کی سرکوبی کے فریضے سے بھی روشناس کراتا ہے ۔
Imran Changezi
About the Author: Imran Changezi Read More Articles by Imran Changezi: 63 Articles with 67694 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.