کراچی کے وڈیرے

روشنیوں کا شہر کراچی جہاں تعلیم یافتہ لوگوں کی کمی نہیں ہے ایسے وڈیروں کے شکنجے میں آ چکا ہے کے جو گاؤں دیہات کے وڈیروں سے بھی خطرناک ہیں، جو کہ اپنے آپ کو کراچی کی سب سے بڑی طاقت کہتی ہیں، جس کا دعویٰ ہے کہ اس کو کراچی کی عوام کا بھرپور مینڈیٹ حاصل ہے، جس کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ پارٹی کسی کو بھی ٹکٹ دے دے وہ ہر صورت کامیابی حاصل کرے گا آپ میرا اشارہ سمجھ گئے ہونگے، میرے دوست یہ وہ پارٹی ہے جس کا وجود اور مقصد پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنا ہے، اس پارٹی کے لوگوں نے کراچی میں پاکستان کا جھنڈا تک جلایا ہے، ارے آپ ہی بتائیے کہ اس پارٹی کے نام نہاد لیڈر ١٧ سال سے خود ساختہ جلا وطن کیوں ہیں؟ برطانیہ جیسے مہنگے ملک کے مہنگے ترین شہر میں رہتے ہوئے ان کا خرچہ کون برداشت کر رہا ہے؟

انتخابات میں بدمعاشی سے بیلٹ باکس بھرنا یہاں تک کہ مردہ آدمی کا ووٹ ڈال دینا یہی ان کا کام ہے۔ اپنے مخالفین کو اغواہ کرنا ان کو ٹارچر کرنا اور ان کی لاشوں کو بوری میں بند کر کے پھینک دینا ان کا اصول ہے۔ نا جانے کب ان سے جان چھوٹے گی پاکستان کی؟
Kiran Alam
About the Author: Kiran Alam Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.