اعوام کی دشمن حکومت

ایک بادشاہ نے اپنے شہزادے کو ایک دانا شخص کے پاس بھیجا دانائی سکھانے کے لیے شہزادے نے دانا شخص سے پوچھا کہ جنگ جیتنے کا بہترین طریقہ کیا ہے تو دانا نے کہا کہ اپنے دوستوں کی تعداد میں اضافہ کرلو تو شہزادے نے عرض کیا کہ دوست نہ بن سکے تو دانا نے کہا کہ پھر تم اپنے دشمنوں کی تعداد میں کمی کرلو یہ جنگ جیتنےکا بہترین طریقہ ‎ہے-

ڈالر کنڑول سے باہر ہوچکا ہے صنعتیں بند ہوچکی ہیں سرمایا ملک سے باہر جارہا ہیں زلزلہ زدگان پر راکٹ بم برسائے جارہے ہیں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں حکومت چار ماہ میں تیرہ روپے تک کا اضافہ کرچکی ہیں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے داروں نے رہی کچھی بجلی بھی چھین لی حکومت نے اس پر بس نہیں کیا بلکہ بجلی مہنگی کردی یہ حقیقت ہیں کہ چار ماہ میں حکومت کہیں نظر نہیں آئی پشاور خون میں نہا گیا کراچی کے حالات بد سے بد تر ہیں -

ن لیگ کی حکومت نے اپنی سب سے بڑی حامی یعنی اعوام کو بھی اپنا دشمن بنالیا اور حکومت نے غیر مقبولیت کی سطع کو چھونا شروع کردیا -

جوکام سابق پی پی پی کی حکومت نے پانچ سال میں کیا وہ کام ن لیگ کی حکومت نے چار ماہ میں کردکھایا
پہلے تیر نے اعوام کا خون نکلا اب شیر اعوام کا خون چوس رہا ہے-

mohsin noor
About the Author: mohsin noor Read More Articles by mohsin noor: 273 Articles with 261821 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.