چند قطروں سے نارمل ڈیلیوری ممکن ہے

قارئین! اس مضمون کے لکھنے کی وجہ دراصل یہ بنی کہ آج 3/5/2011میرے سامنے ڈاک آئی تو سب سے اوپر پرنسپل غلام قادر ہراج صاحب کا خط تھا دراصل انہوں نے مضمون کسی اور شعبے کا بھیجا تھا لیکن خط میں یہ لکھا تھا کہ ایک آزمودہ نسخہ ارسال ہے کہ عورت کو حمل کے نویں مہینہ کے شروع میں بادام روغن جو کہ خود نکلوایا ہوا ہو بازاری نہ ہو‘ گائے کے نیم گرم دودھ میں دس قطرے روزانہ شام کو پلائیں‘ انشاءاللہ ڈیلیوری نارمل اور آسانی ہوگی کسی آپریشن کی ضرورت نہ ہوگی۔ اگر کسی کو بادام روغن میسر نہ ہو تو گائے کے گھی کو گائے کے نیم گرم دودھ میں ملا کر پلائیں تو پھر اچھے رزلٹ ہیں اور اگر گائے کا دودھ نہ ملے تو بھینس یا بکری کا دودھ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ قارئین! یہ خط جب سامنے آیا تومیرے اپنے تجربات یک دم میرے ذہن میں گھومنے لگے۔ خیال آیا کہ کیوں نہ ایک ایسا مضمون لکھ دوں جو اس تجربے کی مزید وضاحت کردے۔ بہت ہی پرانی سی بات ہے میرے پاس ایک دیہاتی طرز کی دائی خواتین کی امراض کی دوائی لینے آتی اور ان کے فوائد پوچھتی پھر وہ خواتین کو جاکر دیتی ہر دوسرے‘تیسرے دن وہ آتی بہت پرانی تجربہ کار تھی۔

چھوٹے چھوٹے آسان ٹوٹکوں سے وہ کام لیتی‘ جہاں ان پیچیدہ کیس آتا تو میرے پاس آتی کیس ڈسکس کرتی میں اس کا حل بتاتا علاج تدبیر اور دوائی دیتا اور اللہ پاک اس کے مریض صحت یاب کردیتا۔ وہ بہت اعتماد اور بھروسے سے آتی بہت عرصہ تک آتی رہی اسی دوران ایک دن وہ مجھ سے دوائی لینے آئی تو ایک خاتون ان سے پہلے مجھ سے دوائی لینے آئی بیٹھی تھی خاتون کہنے لگی کہ حکیم صاحب کوئی ایسی دوائی دیں کہ میری ڈیلیوری نارمل ہو یہ پانچواں بچہ ہونے کو ہے اب بھی ڈاکٹر کہتے ہیں کہ آپریشن ہوگا میں تو آپریشن کروا کروا کر تھک گئی ہوں لیکن آپریشن میرے لیے لازمی قرار دیا جاتا ہے بہت بچنے کی کوشش کی‘ بہت تدبیر کی لیکن ہر بار آپریشن کے بغیر بچے کی ڈیلیوری نہیں ہوتی۔ میں ابھی جواب دینا ہی چاہتا تھا کہ وہ دائی بولی یہ کونسی مشکل بات ہے۔ تم ایسا کرو کہ دس قطرے بادام روغن کے چوتھے مہینے کے بعد دودھ میں ڈال کر پینا شروع کردو‘ اگر اس کے پینے سے تمہیں اجابت کچھ زیادہ کھل کر آنے لگے تو ایک دو دن کا وقفہ کردو ورنہ لازم پینا شروع کردو اور پھر جو خاتون بھی ایسا کریگی میرا تجربہ ہے کہ اس کا بچہ گول مٹول خوبصورت ہوتا ہے اکثر بیٹا ہوتا ہے‘ صحت مند ہوتا ہے‘ سفید رنگ کا ہوتا ہے اور ڈیلیوری بالکل نارمل ہوتی ہے حتیٰ کہ یہ بادام روغن ایسے بچوں کیلئے بھی آزمایا گیا جو الٹے ہوتے ہیں اور ڈاکٹر کہتے ہیں کہ بچے الٹے ہیں اور ان کا علاج صرف اور صرف آپریشن ہے۔ وہ دائی یہ نسخہ بتا کر چلی گئی۔ کچھ ہی عرصے کے بعد وہ خاتون آئیں تو کہنے لگی کہ واقعی مجھے اس سے بہت فائدہ ہوا اور حیرت انگیز طور پر میری ڈیلیوری نارمل ہوئی اور آپریشن نہیں کرنا پڑا اور پھر خود ہی خاتون کہنے لگی میں نے کئی اور خواتین کو بھی بتایا کوئی ابھی استعمال کررہی ہے اور کچھ نے کیا ان کو بھی فائدہ ہوا۔ قارئین! یقین جانیے اس سے پہلے اس فارمولے کی مجھے خود خبر نہیں تھی ویسے بھی میں اپنے آپ کو سیکھنے والا سمجھتا ہوں میں کسی عام آدمی سے بھی سیکھتا ہوں اور اس کی بات پر غور کرتا ہوں میں نے لوگوں کو یہ بتانا شروع کردیا بلکہ ان لوگوں کو بھی بتایا جن کے کیس ڈیلیوری کے مسائل میں مبتلا نہیں ہوتے تھے یعنی ان کی ڈیلیوری ویسے ہی نارمل ہوتی تھی میں نے ان کو بھی بتایا شروع کردیا اور نتائج بہت مثبت ملنا شروع ہوئے۔ ایک صاحب میرے پاس آئے ان کی فیملی علاج کیلئے مستقل آتی تھی ان کی دو بیٹیوں کی اکٹھی شادی ہوئی اور اللہ پاک نے انہیں پہلے مہینے ہی دونوں کوثمربار کردیا مجھ سے فرمانے لگے کوئی احتیاط بیٹیوںکیلئے تو میں نے انہیں بتایا کہ جتنا زیادہ حاملہ خواتین کام کاج کریگی‘ محنت کریگی‘ بھاگ دوڑ کریگی‘ اتنا زیادہ اس کا حمل محفوظ ہوگا‘ آج کل جو برا رواج ہے جسے حاملہ کیلئے بیڈ ریسٹ کہتے ہیں جو سب سے خطرناک رواج ہے جس سے اکثر آپریشن ہوتے ہیں‘ چربی بڑھ جاتی ہے‘ وین کا منہ بند ہوجاتا ہے اور بہت سے مسائل ہائی بلڈپریشر کولیسٹرول اور چربی اور اس طرح کے اور مسائل بہت زیادہ ہوجاتے ہیں ہمارے دور میں خواتین گھر کا کام بھی کرتی تھیں‘ چکی بھی چلاتی تھیں‘ کپڑے بھی دھوتی تھیں اور بڑے بڑے گھر کے صحن کے جھاڑو بھی دیتی تھیں اور نارمل ڈیلیوری گھروں میںہوتی تھی اور آج نارمل ڈیلیوری نہ ہونے کی بنیادی وجہ کام کاج اور مشقت سے گریز ہے اور دوسرا انہیں یہ مشورہ دیا کہ دس قطرے بادام روغن انہیں دودھ میں روزانہ پلانا شروع کردیں رات سوتے وقت ایک تو حاملہ کی جو قبض ہوتی ہے وہ نہیں ہوتی۔ دوسرا جی کامتلانا‘ طبیعت کی گھبراہٹ‘ اعصاب کا کھچائو ‘ ٹانگوں میں درد وہ بھی نہیں ہوگا۔ انہوں نے ایسا کرنا شروع کردیا‘ ان کی فیملی میں اکثر لیڈی ڈاکٹر تھیں وہ اس چھوٹے سے ٹوٹکے سے حیران ہوئے اس سے کیا ہوگا اس کو تو آئرن فولاد اس قسم کی چیزیں دینی چاہئیں چونکہ اس ساری فیملی کو مجھ پر اعتماد تھا انہوں نے اور کچھ نہ دیا اور یہ ٹوٹکہ استعمال کرنا شروع کردیا اس فیملی میں پانچ خواتین حاملہ تھیں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان میں دو بیٹیاں نارمل ڈیلیوری سے ہوئیں ایک خاتون جبکہ دو کو آپریشن کروانا پڑا اور وہ صاحب مجھ سے خود کہنے کہ ہمارے ہاں اکثر آپریشن کا رواج ہے ویسے بھی ماڈرن معاشرے میں ڈیلیوری کیلئے آپریشن ایک رواج کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ کہنے لگے اب اس چھوٹے سے ٹوٹکے پر اتنا اعتماد ہے کہ واقعی مجھے بچے خوبصورت تندرست صحت مند اور جب ڈیلیوری کے وقت بچوں کو تولا گیا تو عام بچوں سے ان بچوں کے وزن بہت بڑھے ہوئے تھے خود ڈاکٹر حیران ہوگئے اور جب ہم نے ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز کو یہ فارمولہ بتایا تو وہ حیران ہوئے کہ ہم نے بادام روغن کو کچھ بھی نہیں سمجھا تھا۔

قارئین! یہ ایک واقعہ نہیں اس طرح کے اور واقعات ہیں جو مجھے آج بیٹھے بٹھائے یاد آئے اور یہ امانت سمجھ کر عبقری کے قارئین تک پہنچانا چاہتا ہوں کہیں یہ امانت میں اپنے سینے میں لیکر قبر میں نہ چلا جائوں۔ یقین جانیے بادام روغن کے دس قطرے دودھ میں ملا کر جس کو بھی استعمال کرنے کا مشورہ دیا چوتھے یا پانچویں بعض نے ساتویں‘ بعض نے آٹھویں مہینے کے بعد استعمال کیا لیکن اکثر نے چوتھے مہینے کے بعد جب بھی استعمال کرنا شروع کیا صحت مند بچہ اور صحت مند ماں یہ دونوں ان دس قطروں کے رزلٹ سے ہے۔ ابھی سال دوسال پہلے کی بات ہے کہ یورپ کی ایک فیملی میرے پاس علاج کیلئے آئی گزشتہ بیالیس سال سے وہ یورپ میں مقیم ہیں جب علاج کیلئے آئے تو کہنے لگے کہ کوئی ایسی دوائی یا دم دیدیں جس سے ہمارے بچے نارمل ہوں اکثر ہماری خواتین کو ڈیلیوری کیلئے آپریشن کروانا پڑتا ہے میں نے انہیں کہا یہ کوئی مسئلہ نہیں آپ بادام روغن اپنا نکلوالیں اور یہ ساتھ لے جائیں اور دس قطرے پلانا شروع کردیں انہوں نے یہ کام شروع کیا کچھ عرصے کے بعد ان کا فون آیا کہ اب تک ہمارے دو کیس نارمل ہوئے ہیں اور وہاں کے انگریز بہت بڑے سرجن کو ہم نے جب بتایا اور حیران ہوا اور اس نے فوراً اپنے اسسٹنٹ کو بادام کی ویب سائٹ کھولنے کا کہا اور جب اس نے ویب سائٹ کھولی اور بادام روغن کے فوائد دیکھے توکہنے لگا واقعی اس کے فوائد ہیں اور اس نے باقاعدہ اس کا انتظام کیا کہ اپنا ایک سرکولیشن جاری کیا ایک نوٹس جاری کیا کہ بڑے بڑے ہسپتالوں میں حاملہ خواتین جب اپنے حمل کو ٹیسٹ کروانے آتی ہیں تو ان کو باقاعدہ حکم دیا جائے کہ وہ بادام روغن استعمال کریں ۔

اس کے بقول وہ کچھ عرصے کے بعد پھر اس کی رپورٹ ملی کہ بادام روغن کے اتنے اچھے رزلٹ ملے کہ گمان سے بالاتر کہ اب اس نسخے پر اتنا اعتماد بڑھ گیا ہے کہ لوگوں نے باقاعدہ بادام روغن کو پیک کروا کر اس کو ڈیلیوری کیلئے سپیشل گفٹ دیتے ہیں کہ جو خواتین باسہولت ڈیلیوری چاہتی ہے وہ بادام روغن کو ابتدا ہی سے استعمال کرنا شروع کردیں۔ ایک دفعہ کی بات ہے کہ لاہور کے ایک مریض اپنے ساتھ ایک اور مریض لائے کہنے لگے کہ مجھے تکلیف تھی میں صحت یاب ہوا اب میں نے صرف اپنے رشتے دار کی دوائی لینی ہے یہ میرے رشتے دار انڈیا بنگلور سے آئے ہیں انہیں کوئی تکلیف ہے۔ میں نے ان کی تکلیف کی دوا دی دوا دینے کے بعد مجھ سے پوچھنے لگے کہ حاملہ کی فٹنس کیلئے کچھ تجربہ بتائیں کہ ہمارے خاندان میں خون کی کمی کا مرض ہے جب بھی ہماری کوئی بیٹی حاملہ ہوتی ہے تو اس کے اندر خون کی کمی‘ نڈھالی کمزوری اور اکثر وقت ہسپتالوں اور ڈرپوں میں گزرتا ہے میں نے انہیں بادام روغن کا نسخہ بتایا اور یہ کہا کہ بادام روغن کے دس قطرے انہیں پلانا شروع کریں اس سے کمزوری بھی ختم ہوگی اور نارمل ڈیلیوری بھی ہوگی۔ وہ سن کر چلے گئے وہ صاحب جو لاہور سے انہیں لائے تھے ایک بار کسی مریض کو لے کر آئے تو ساتھ ان کا پیغام بھی لائے کہنے لگے ان کا بہت شکریہ کا خط ملا تھا اور وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے جس کو بھی یہ نسخہ بتایا ہے کمزوری بھی ختم ہوئی‘ ڈیلیوری بھی نارمل ہوئی اور اس سے ایک اور فائدہ جو خود میرے لیے نیا انکشاف تھا مرض اٹھرا ختم ہوگیا۔ ایسی خواتین جن کو اٹھرا کا مرض تھا بادام روغن کے استعمال کی وجہ سے ان کے حمل میں بڑی احتیاط ہوئی اور اٹھرا ختم ہوگیا۔ قارئین! یہ بظاہر چھوٹا سا نسخہ لیکن ایک قیمتی نسخے سے بڑھ کر ایک قیمتی راز ہے جو طب و صحت کے اندر ایک حد درجہ کمال رکھتا ہے اس چھوٹے سے نسخے کو استعمال کرایا جائے اور اس کو رواج دلایا جائے۔ یقین جانیے آپریشن کے بعد عورتیں کھوکھلی ہوجاتی ہیں اور اکثر آپریشن کے بعد عورتوںکی کوکھ بانجھ ہوجاتی ہے یا پھر وہ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔ میرے پاس اکثر خواتین آتی ہیں مجھے ان پر ترس آتا ہے۔ ایک آپریشن‘ دو آپریشن اور بعض خواتین کے بار بار آپریشن انہیں اور بے شمار بیماریوں میں مبتلا کردیتے ہیں کیوں نہ بادام روغن کے ان دس قطروں کو رواج دیا جائے اور استعمال کرایا جائے۔ جہاں طاقت ملے‘ فٹنس ملے‘ اور زچہ و بچہ کو صحت ملے وہاں نارمل ڈیلیوری کی خوشخبری بھی ساتھ ملے۔آخر میں ایک چھوٹا سا اور واقعہ سناتا ہوں۔ ایک صاحب میرے پاس تشریف لائے پیشے کے لحاظ سے صحافی تھے ان کو طبی دنیا اور طبی ٹوٹکوں پر اعتماد نہیں تھا لیکن مجھ پر اعتماد کرکے اکثر مجھ سے ادویات لے جاتے تھے تھوڑی استعمال کرتے فائدہ ہوجاتا باقی ضائع کردیتے۔ میرا اکثر ان سے یہی شکوہ ہوتا کہ دوا پوری استعمال کیا کریں۔ ایک دفعہ اپنی بہو کو ساتھ لائے جو حمل کے پانچویں مہینے سے گزر رہی تھی۔ طرح طرح کی تکالیف اور ڈاکٹروں نے مکمل بیڈ ریسٹ لکھا تھا اور ڈاکٹروں نے یہ خبر بھی سنائی تھی کہ بچہ الٹا ہے اور ڈیلیوری نارمل ناممکن ہے ابھی سے خون کی بوتلوں کا انتظام اور اس کیلئے ادویات کی ترتیب مشورے میں شامل تھی۔ یہ ساری باتیں سن کر میں نے ان سے عرض کیا کہ اگر آپ میری بات مانیں اور بادام روغن کا یہی ٹوٹکہ استعمال کرنا شروع کردیں قہقہہ لگا کر کہنے لگے ان دس قطروں سے کیا ہوگا؟ ان سے عرض کیا کچھ بھی نہیں ہوگا۔ نارمل ڈیلیوری اگر نہیں ہوگی تو آپ آپریشن کروالیجئے گا استعمال کرنے میں کوئی حرج تو نہیں آپ میری بات مان کر استعمال شروع تو کردیں۔ کچھ تھوڑی سی بحث و تمحیض کے بعد آخر راضی ہوگئے اور بادام راغن استعمال کرانا شروع کردیا۔ ایک کے بعد دوسرا دوسرے کے بعد تیسرا مریض آیا پچھلی بات بھول گیا۔ کئی ماہ کے بعد ایک صاحب ملے وہ کہنے لگے واقعی طب کے بعض ٹوٹکے غضبناک ہوتے ہیں۔ کہنے لگے کہ خود الٹراسائونڈ کرنے والی لیڈی ڈاکٹر حیران‘ اور وہ ڈاکٹر حیران جنہوں نے اس کا تجزیہ کیا تھا اور جنہوں نے اس کا آپریشن تجویز کیا تھا واقعی حیران ہیں کہ اس سے نارمل ڈیلیوری ہوسکتی ہے اور کہنے لگے کہ اس سے واقعی نارمل ڈیلیوری ہوئی اور ڈاکٹر بھی حیران اور بچہ بھی تندرست اور بچے کی ماں بھی بالکل صحت مند اور کہنے لگے کہ آپ ایسے ٹوٹکے آئندہ بھی مجھے بتایا کریں مجھے اب احساس ہوا ہے کہ طب کے چند ٹوٹکے غضبناک ہوتے ہیں میں نے ان سے عرض کیا کہ طب کے چند ٹوٹکے نہیں بلکہ ہر ٹوٹکہ غضبناک ہوتا ہے۔قارئین! روغن بادام کا یہ ٹوٹکہ آپ بھی استعمال کریں۔ حاملہ خواتین‘ حمل کے بعد بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ یعنی ڈیلیوری کے بعد بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ حیرت انگیز طور پر صحت مند خاتون‘ دودھ بڑھتا ہے اورصحت بڑھتی ہے اور بادام روغن ملا ہوا دودھ بچہ پیتا ہے تو اس کو قبض نہیں ہوتی الٹی نہیں ہوتی اور بے شمار بیماریوں سے بچا رہتا ہے۔

بشکریہ عبقری میگزین اور حضرت حکیم محمد طارق محمود چغتائی دامت برکاتہم
جن کی بدولت اتنے قیمتی اور اسان نسخے مخلوق خدا کو با آسانی مل جاتے ہیں

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Jaleel Ahmed
About the Author: Jaleel Ahmed Read More Articles by Jaleel Ahmed: 383 Articles with 1217691 views Mien aik baat clear karna chahta hoon k mery zeyata tar article Ubqari.org se hoty hain mera Ubqari se koi barayrast koi taluk nahi. Ubqari se baray r.. View More