آن لائن رائٹنگ جابز

اگرآپ کسی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پائے، مگر ماسڑ ز یا ایم فل ڈگری ہولڈرز کے برابر آمدنی کمانا چاہتے یا تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود اچھی جاب نہیں ملتی تو صرف آن لائن راٹننگ ہی واحد ذریعہ ہے جو آپکو اعلٰی تعلیم یافتہ اور کامیاب لوگوں کے برابر کھڑا کر دے گی۔

آ جکل انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ آن لائن رائٹرز کی مانگ ہے۔ لیکن معلومات کم ہونے اور مناسب ٹریننگ سینٹرز کے نہ ہونے کی وجہ سے لوگ گھر بیٹھیاس روزی کمانے کے ذریعے سے لاعلم ہیں۔ میں اپنے تجربے کی روشنی میں چند فائدہ مند معلومات کر رہی ہوں؛

پہلا مرحلہ:
اگر آپ بھی آن رائٹر بننا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپکو انگریزی کے بنیادی اصولوں سے واقفیت ہونی چاہئے، مثلا Tesnses, Direct Indirect, Active voice Passive Voice, Parts of Speech , Punctuation وغیرہ کا درست استعمال۔ آن لائن کوئزز بھی آپکی پریکٹس کے لئے موجود ہیں۔

دوسرے نمبر پہ آپکو کمپیوٹر کا استعمال ، Typing اور MS office کے تمام پروگرامز آپریٹ کرنے میں مہارت ہونی چاہئے۔ یہ دونو ں بنیادی علوم Practice سے مذید پختہ ہو جاتے ہیں، شروع میں صرف واقفیت ہونا کافی ہے۔

دوسرا مرحلہ:
دوسرے مرحلے پہ آپکے پا س ذاتی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولت ہر وقت موجود ہونی چاہئے، لیپ ٹاپ ہو تو بہتر ہے کیونکہ اچانک بجلی جانے کی صورت میں جاری کام delete نہیں ہو گا۔

اگر آپ کمپیوٹر کی بنیادی خصوصیات اور ضروری اشیاء کے مالک ہیں تو آپ ماہانہ دس ہزار سے پچاس ہزار تک آمدنی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تیسرا مرحلہ:
آ پکو انٹرنیٹ استعمال کرنے کا طریقہ آنا چاہیے، مشہور اور حقیقی معلومات والی Websites and Web Search Engines(google etc)کا علم ہونا چاہیے ، اس کے علاوہ docs, ppt, docs, adobe, ppt files etc pdf , کو ڈاؤن لوڈ کرنے میں مہارت ہو۔ ریسرچ پیپرز اور جرنلز کو سمجھنے کی صلاحیت ہو۔ آن لائن ڈکشنریز کی مدد سے آپ مشکل الفاظ کو جلد از ٹرانسلیٹ کر سکتے ہیں، بلکہ گوگل میں ہر زبان میں ترجمہ کرنے کی سہولت ہر وقت موجود ہے۔

چوتھا مرحلہ:
انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کے استعمال کے بعد آپکو فیصلہ کرنا ہو گا کہ آپ کونسی رائٹننگ آسانی سے کر سکتے ہیں کیو نکہ رائتننگ مختلف شعبے ہیں، مثلا Academic Writing, Copywriting, Blogs Writing, News Writing, Assignment Writing, Technical Writing etc۔ بہرحال پریکٹس سے علم ہو جائے گا کہ کو نسا شعبہ راٹننگ آپ کے لئے بہترین ہے۔

پانچواں مرحلہ:
چونکہ راٹننگ ایک creative skill ہے لٰہذا آپکو online Paraphrasing Execises کی مدد سے مہارت حاصل کرنا ہو گی۔ Plagiarism Checker Softwares and Grammer Checker Softwares کی مدد سے آپ اپنا کیا ہوا درست یا غلط کام خود چیک کر سکتے ہیں۔ آن لا ئن آپکو ہر طرح کی Guidence میسر ہو گی۔ بار بار کسی کو ٹیوشن فیس دینے کی ضرورت بھی نہیں ہو گی۔

چھٹا اور آخری مرحلہ:
اب آپ آن لائن جاب کی تلاش کریں، یہ واحد شعبہ ہے جس میں نہ کوئی سفارش کام آتی ہے اور نہ ہی آپکی ظاہری شخصیت، صرف اور صرف آپکا کام آپکی کامیابی کی ضمانت ہے۔

پاکستان میں اسوقت OLX.com and Rozee.pk عام لوگوں کے لئے ہر روز رائٹننگ جابز کے لئے آسان ترین ذریعہ روزگار ہیں، اسکے علاوہ بھی اور ادارے بھی رائٹرز کو hire کرتے ہیں۔ شروع میں آپکو مشکل پیش آئے گی، مگر یاد رکھئےSlow and Steady wins the Race.۔
Asma
About the Author: Asma Read More Articles by Asma: 26 Articles with 25839 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.