اب بچے خوشی‘ خوشی کھانا کھائیں گے

 چھوٹے بچوں کو کیا کھلائیں اور کیسے کھلائیں ‘ ماﺅں کے لئے یہ سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔ یہ کسی ایک علاقے، ایک ملک یا براعظم کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ دنیا بھر میں والدین کو اس پریشانی کا سامنا ہے۔ہر ماں کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا بچہ صحت مند ہو اور بچے کی صحت مشروط ہے متوازن کھانے سے۔ بچے اپنی مرضی اور مزاج کے مطابق کھانا کھاتے ہیں جب کہ مائیں انہیں اپنے حساب سے کھانا کھلانے پر مصر نظر آتی ہیں اور انہیں اکثر و بیشتر اپنی کوشش میں ناکام دیکھا جاتا ہے ۔

بچے بالخصوص سبزی اور دالو ں سے دُور بھاگتے ہیں ۔ بچوں کا اصرار جنک اور فاسٹ فوڈ ز کے لئے ہوتا ہے ‘اب ایسے میں کیا کریں اور کیا نہ کریں ؟

اب جب کہ ایک جدید تحقیق یہ بھی کہہ رہی ہے کہ فاسٹ فوڈ کھانے سے بچوں کو دمہ‘ ایگزما اور آنکھوں میں پانی کی شکایت ہوسکتی ہے تو اس ضمن میں والدین کی تشویش بجا نظر آتی ہے۔ ماہرین کے مطابق فاسٹ فوڈ کے کھانوں میں اعلیٰ سطح کی سیرشدہ چکنائیاں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے بچوں میں موٹاپا اور دیگر بیماریاں عام ہو رہی ہیں۔ بہت کم عمری میں 2سے 3سال تک ایسے کھانے کھانے سے دمے کا خطرہ 39 فیصد ہوتا ہے جبکہ 6سے 7سال کی عمر میں فاسٹ فوڈ کھانوں سے دمہ ہونے کے امکانات 27 فیصد تک ہوتے ہیں۔ ماہرین نے والدین کو متنبہ کیا کہ اس عمر میں بچوں کو زیادہ سے زیادہ پھل کھلائیں تاکہ ان میں بیماریوں کی شرح کو کم کیا جاسکے اور اس سے انہیں آئندہ زندگی میں فائدہ مل سکے ۔

امریکی ماہرین نے اس کا آسان حل پیش کیا ہے۔غذائی ماہرین نے کہا ہے کہ بچوں کے لئے پسندیدہ کھانوں ‘جیسے نوڈلز اور دیگر اشیاء‘میں سبزیاں باریک کاٹ کر شامل کر دی جائیں تو متوازن غذا کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔اس سے بچوں کی صحت ٹھیک رہتی ہے اور وہ کھانا بھی شوق سے کھاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح بچے غذایت سے بھرپور سبزیوں والے کھانے بھی پسند کرنا شروع کر دیتے ہیں اور ان کے جسم کا حصہّ بننے والے حرارے نقصان دہ صورت اختیار نہیں کرتے ۔

تحقیق کے دوران مشاہدہ کیا گیا کہ بڑے سائز کی سبزیاں اور پھل بچے شوق سے نہیں کھاتے لیکن یہی سبزیاں اور پھل کاٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر دیئے جائیں تو بچے رغبت سے کھالیتے ہیں۔ماہرین کے مطابق بچوں کے پسندیدہ کھانوں میں باریک کٹی ہوئی سبزیاں شامل کرنے سے بچے ذائقے میں تبدیلی کو زیادہ محسوس نہیں کر پاتے۔ بیشتر بچوں کو پتہ ہی نہ چلتا کہ اُن کے کھانوں میں نئے اجزاءشامل کر دیئے گئے ہیں۔

ماہرین یہ بھی تجویز کرتے ہیں کہ بچوں کو فاسٹ فوڈز گھر میں بناکر دیں اور ان میں سبزیوں کا استعمال کریں۔ یہ سبزیاں بہت چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ڈالیں تاکہ بچوں کو ان کے علیحدہ علیحدہ ذائقے محسوس نہ ہوں ‘ایسے میں بچے منہ بناکر کھانا چھوڑ دیتے ہیں۔مثال کے طور پر برگر کے کباب میں مرغی یا گوشت کے ہمراہ ہری پیاز ‘ پیاز اورگوبھی ‘وغیرہ ڈالے جاسکتے ہیں جب کہ پیزا یا پاستہ میں ٹماٹر‘ شملہ مرچ‘ بند گوبھی اور زیتون جیسی کئی سبزیوں کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 201 Articles with 309885 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.